Kaju Khaiye - Depression Se Mehfooz Rahiye - Article No. 2370

Kaju Khaiye - Depression Se Mehfooz Rahiye

کاجو کھائیے ، ڈپریشن سے محفوظ رہیے - تحریر نمبر 2370

کاجو،ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ہے

جمعرات 10 فروری 2022

ڈپریشن کے مریضوں کے لئے کاجو ایک قدرتی علاج ہے۔ماہرین غذائیات کی رائے کے مطابق ”کاجو“ Cashew Nut ڈپریشن سے محفوظ رکھنے میں بہت مفید ہے۔کاجو میں پایا جانے والا ایک اہم جز ٹریپٹوفان Tryptophan قدرتی طور پر انسانی مزاج کو قابو میں رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ماہرین صحت کی رپورٹ کے مطابق ٹریپٹوفان ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے ساتھ نیند میں پیدا ہونے والے خلل کا خاتمہ کرتا ہے،اور بڑھتے بچوں کی بہتر نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
کاجو میں کچھ ایسے فیٹی ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں جو کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے اور دل کی بیماریوں سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
کاجو وٹامن B-12 کا ایک اچھا ذریعہ ہے،جو ذہنی تناؤ کو دور کرنے میں بہت مدد کرتا ہے۔

(جاری ہے)

آج کی زندگی میں ڈپریشن کا مسئلہ عام ہے، ایسی صورت میں کاجو کا استعمال آپ کو ڈپریشن سے نجات دلانے میں مددگار ہے۔

کاجو میں پایا جانے والا میگنیشیئم جسم میں سیروٹونن کی سطح بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔سیروٹونن ایک ایسا کیمیکل ہے جو اعصاب کو پُرسکون رکھنے کے لئے بہت ضروری ہے۔اس کے علاوہ کاجو پروٹین کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔اس میں موجود کاپر انزائم کی سرگرمی،ہارمون کی پیداوار،دماغی افعال وغیرہ کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔
سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی خشک میووں کی بہار آ جاتی ہے۔
یہ میوے مختلف قسم کی نمکین اور میٹھی ڈشز میں استعمال ہوتے ہیں۔سردیوں کے موسم میں ہمیں اپنی صحت کی بہتری کے لئے خشک میوے ضرور استعمال کرنے چاہئیں۔ان گری دار میووں میں ایک خوش ذائقہ میوہ کاجو بھی ہے۔
کاجو کے بارے میں سوچتے ہی سب سے پہلے کاجو کی برفی یاد آتی ہے جو ایک پسندیدہ مٹھائی ہے۔یہی نہیں کاجو چاہے نمک کے پانی میں بھونے ہوئے ہوں یا نمک مرچ کے ساتھ تلے ہوئے بہت مزیدار ہوتے ہیں۔
کاجو کو ہر سالن میں شامل کیا جا سکتا اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے سلاد میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔گاجر اور ادرک کے شوربے کو کاجو ڈال کر گاڑھا کیا جا سکتا ہے۔انہیں ترکاری بریانی میں بھی ڈالا جاتا اور ترکاری کی یخنی میں بھی ڈالا جاتا ہے۔اسے اعتدال کے ساتھ یعنی دس کاجو روزانہ استعمال کیا جا سکتا ہے اس سے تقریباً 100 کیلوریز حاصل ہوتی ہیں۔

کاجو میں شامل چکنائی کو ”اچھی چکنائی“ سمجھا جاتا ہے۔یہ ایک صحت بخش خشک میوہ ہے۔یہ قلب سے مربوط شریانوں کے امراض سے ہمیں محفوظ رکھتا ہے۔کولیسٹرول کی سطح میں کمی کرتا ہے۔اس میں شامل کیلشیم اور میگنیشیئم ہڈیوں اور عضلات کی تعمیر میں مدد کرتی ہیں۔کاجو کئی امراض میں مفید پایا گیا ہے۔
ذیابیطس
سو گرام کاجو میں 100 حرارے (کیلوریز) اور 51 گرام چکنائی ہوتی ہے۔
یہ اچھی چکنائی ہے اور ہماری صحت کیلئے فائدہ مند ہے۔کاجو میں مضر صحت چکنائی نہیں ہوتی۔یہ ذیابیطس کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کاجو میں ایسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں،جو خون میں موجود انسولین کو عضلات کے خلیوں میں جذب کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ کاجو میں پائے جانے والے ”ایکٹو کمپاؤنڈز“ شوگر کو بڑھنے سے روکتے ہیں اور اس میں موجود پوٹاشیم جسم میں موجود شکر کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
کاجو میں کچھ ایسے فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے جسم میں اچھے کولیسٹرول کی مقدار بڑھتی ہے اور دل بھی مضبوط ہوتا ہے اور دل کے دورے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔
کینسر سے بچاؤ
کاجو کینسر سیلز کیخلاف لڑتا ہے اور کولون کینسر سے دور رکھتا ہے۔
مضبوط ہڈیاں
کیلشیم کی طرح میگنیشیئم اور تانبا بھی ہڈیوں کی صحت کے لئے اہم ہے۔
یہ کاجو میں موجود ہے۔بڑھتی ہوئی عمر کے بچوں کے لئے کاجو فائدہ مند غذا ہے۔کاجو میں موجود معدنیات (منرلز)،خاص طور پر تانبا اور جست کی وجہ سے جسمانی نشوونما میں مدد ملتی ہے،اس لئے بچوں کی ہڈیاں مضبوط بنانے کے لے کاجو مفید ہے۔
کاجو کے استعمال کے طریقے
نہار منہ شہد کے ساتھ کھانے سے نسیان کے مرض میں افاقہ ہوتا ہے۔
یہ ٹھنڈے مزاج افراد کے لئے بھی مفید غذا ہے۔
کاجو کے پھل کا رس درد اور ورم میں بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔
اس کے چھلکوں کا تیل سرکہ میں بھگو کر حاصل کرتے ہیں جو کہ ایگزیما میں مالش کرنے سے فائدہ دیتا ہے۔
اس کے مغز کا مربہ دل و دماغ کے لئے طاقتور ہے۔
جسم کے مسوں اور پھوڑے پھنسی سے نجات کے لئے اس کا تیل لگایا جاتا ہے۔
اس کا مغز دانتوں کی جڑوں میں ہونے والے درد سے آرام دیتا ہے۔

Browse More Depression