Mushroom Khayeen Depression Bhagayeen - Article No. 2286

Mushroom Khayeen Depression Bhagayeen

مشروم کھائیں،ڈپریشن بھگائیں - تحریر نمبر 2286

مشروم کو عام کھانوں میں شامل کرنے سے یاسیت،اُداسی اور ڈپریشن میں کمی واقع ہوتی ہے

پیر 1 نومبر 2021

ڈاکٹر جمیلہ آصف
مشروم اپنے اندر جادوئی خواص رکھتے ہیں اور اب ایک طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مشروم کھانے کو اپنی عادت میں شامل کیا جائے تو اس سے ڈپریشن کا خدشہ بھی کم ہو جاتا ہے۔پینسلوانیا اسٹیٹ کالج آف میڈیسن کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اگرچہ مشروم کئی امراض کے لئے بہت مفید ہے لیکن اب یہ ڈپریشن میں بھی بہت مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
اس سے قبل کھمبیوں کی افادیت کئی طرح کے کینسر میں ثابت ہو چکی ہے۔
اس ضمن میں پینسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 2005ء سے 2016ء تک لگ بھگ 24 ہزار بالغان کو شامل کیا گیا۔ان افراد سے غذا،تندرستی اور دماغی صحت کے متعلق ڈیٹا حاصل کیا گیا۔
سائنس بتاتی ہے کہ مشروم میں ایک خاص قسم کا اینٹی آکسیڈنٹ ”ارگوتھائیونین“ بکثرت پایا جاتا ہے جو خلیات اور ٹشوز (بافتوں) کی حفاظت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ہم جانتے ہیں کہ اینٹی آکسیڈنٹس شیزوفرینیا اور دیگر دماغی امراض کے حملے سے بچاتے ہیں۔
ارگوتھائیونین کی بڑی مقدار مشروم میں موجود ہوتی ہے جو ایک جانب تو سوزش کم کرتا ہے،دوسری جانب بدن میں آکسیڈیٹو اسٹریس کم ہونے کو روکتا ہے اور یوں ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خدشہ بھی کم ہو جاتا ہے۔دوسری جانب عام دستیاب وائٹ بٹن مشروم میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو بے چینی اور گھبراہٹ کم کرتا ہے۔
ایک دوسری قسم کا مشروم ہیریکیئم ایرینیکیئس (جسے لائن مین) نہ صرف دماغ کو توانا رکھتا ہے بلکہ دماغ کے اعصاب کو بھی بڑھاتا ہے۔اس طرح ڈپریشن کو روکنے میں معاونت ملتی ہے۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ سفید فام اور غیر ہسپانوی سفید فام خواتین رغبت سے مشروم کھاتی ہیں۔اس سروے میں شامل افراد کی اوسط عمر 45 برس تھی اور 66 فیصد افراد غیر ہسپانوی تھے۔
ان میں سے جن خواتین و حضرات نے مشروم کی عادت اپنائی ان میں ڈپریشن کی سطح بہت کم دیکھی گئی۔لیکن حد سے زیادہ مشروم کھانے کے اضافی فوائد ریکارڈ نہیں ہوئے۔پینسلوانیا یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک دوسرا تجربہ کیا۔ اس میں سرخ گوشت کو مشروم سے بدلا گیا لیکن اس خوراک سے ڈپریشن کم کرنے میں کوئی مدد نہیں مل سکی۔تاہم ایک اور لیکن چھوٹے سروے میں جب ایک سو افراد کو کچھ عرصے تک مشروم کھلائے گئے تو ان میں ڈپریشن کی کمی کے آثار دیکھے گئے۔ اگرچہ یہ تحقیقی ابتدائی مراحل میں ہے لیکن بہت مضبوط ثبوت ملے ہیں کہ مشروم کو عام کھانوں میں شامل کرنے سے یاسیت،اُداسی اور ڈپریشن میں کمی واقع ہوتی ہے۔

Browse More Depression