Reiki - Article No. 2373

Reiki

ریکی - تحریر نمبر 2373

ریکی کے ذریعے امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے

پیر 14 فروری 2022

ریکی ذہنی دباؤ کم کرکے آرام پہنچانے اور شفاء بخشنے کی ایک جاپانی تکنیک ہے۔اسے متبادل طریقہ علاج کے طور پر اختیار کیا جاتا ہے۔اس طریقہ علاج کی بنیاد اس نظرئیے پر ہے کہ ایک پوشیدہ لائف فورس ہمارے جسم میں متحرک ہے۔یہی فورس دراصل زندہ رہنے کا حوصلہ اور اُمنگ عطا کرتی ہے۔مثال کے طور پر اگر لائف فورس انرجی پست ہے تو اندیشہ ہے کہ ہم بیمار پڑ جائیں گے یا کسی ذہنی دباؤ میں مبتلا ہو جائیں گے۔
اگر یہ قوت بلند ہے تو اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ ہم صحت مند تروتازہ اور ہشاش باش رہیں۔
ریکی کا لفظ دو جاپانی الفاظ کا مرکب ہے یعنی ”ری“ کا مطلب فراست یا انتہائی طاقت و توانائی سے لیا جاتا ہے اور لفظ ”کی“ کا معنی ہے زندگی کی فورس یعنی انرجی اور اس علم کا واضح مفہوم ہے زندگی کی مکمل توانائی یا لائف فورس انرجی۔

(جاری ہے)


یہ ایک ایسا متبادل طریقہ علاج ہے جس میں مرض کی علامات کے علاوہ مریض کی پوری شخصیت مع ماحول نظر میں رکھی جاتی ہے اور مریض کا جسمانی،ذہنی،جذباتی اور روحانی علاج کیا جاتا ہے۔


ایک دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ ریکی ہر کوئی باآسانی سیکھ سکتا ہے۔ہمارے معاشرے میں کئی افراد ریکی سیکھ چکے ہیں اور متعدد اساتذہ اس کی تعلیم بھی دیتے ہیں۔
ریکی کی تعلیم کے دوران ذہنی ہم آہنگی پیدا کرنا یا مطابقت پیدا کرنا،ایک رسمی طریقہ ہوتا ہے جو ریکی معلم انجام دیتا ہے۔جب کوئی شخص ذہنی مطابقتوں کو قائم کرنے کی خوب مشقیں کر لیتا ہے تو معالج کہلاتا ہے،اب وہ اس قابل ہو جاتا ہے کہ ریکی کی اس انوکھی قوت کو صحیح راستے پر گامزن کر دے۔

ریکی طریقہ علاج پوری دنیا میں رائج ہو چکا ہے،پاکستان میں بھی ریکی معلمین کئی شہروں میں طالب علموں کو یہ علم سکھا رہے ہیں۔کئی لوگوں نے شدید بیماریوں میں ریکی کی معجزاتی شفایابیوں کا ذکر کیا ہے مثلاً کمر اور سر کا شدید درد،آدھے سر کا درد،جسمانی کمزوری اور ذہنی سکون کی کمی وغیرہ۔اس کے علاوہ منفی طرز فکر کو مثبت رویوں میں ڈھالنے،تنک مزاجی ختم کرنے اور زندگی کے اہم فیصلوں میں ریکی کا استعمال شامل ہیں۔

موجودہ دور میں ذہنی دباؤ،بلڈ پریشر،غصہ،بے خوابی،آدھے سر کا درد،کمر یا جوڑوں کا درد،قبض اور پیٹ کے دیگر امراض کے لئے یہ طریقہ علاج سود مند نظر آیا۔
یہ خاصا قدیم طریقہ علاج ہے لیکن آج کے دور میں جاپانی ڈاکٹر میکاؤ یوسوئی نے اس پر مختلف تجربے کیے ہیں۔ریکی کے ذریعے ریکی ہیلپر بھی توانائی حاصل کرتا ہے یعنی مریض اور ریکی ماسٹر دونوں میں توانائی منتقل ہوتی ہے۔
کوئی بھی شخص ریکی سیکھ سکتا ہے اور اس سے فیض پا سکتا ہے۔ریکی کی قوت اس کائنات میں موجود قوت حیات کے حصول اور اسے بطور شفاء استعمال کرنے کے ایک خاص عمل Attunement سے گزرنا ہوتا ہے اسے ہم آہنگی کا عمل کہا جاتا ہے۔اس قوت کو حاصل کرنے کا عمل صرف ایک بار ہوتا ہے۔
ریکی کا استعمال کسی بھی اور طریقہ علاج کے امتزاج کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔آپ جو بھی طریقہ علاج اپنائیں اس کے ساتھ ریکی کا عمل شفایابی کو تیز کرنے میں معاون ہو گا۔

Browse More Depression