
Safar Main Zehni Dabao Se Bachao K Tareeqay - Article No. 1092
سفر میں ذہنی دباؤ سے بچاؤ کے طریقے - تحریر نمبر 1092
جمعرات 11 مئی 2017

وقت کا دھیان رکھیے:
سفر کے دوران کئی افراد کی ٹرین چھوٹ جاتی ہے۔چناچہ انھیں سفر ملتوی کرنا پڑتا ہے۔اس سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ گاڑی یا طیارے کے روانہ ہونے ۲ گھنٹے پہلے اسٹیشن یا ائیرپورٹ پہنچ جائیں۔
اپنے ساتھ مشین نہ رکھیے:
کوٹنے،پیسنے اور شیو بنانے کی چھوٹی بڑی مشینیں اپنے ساتھ نہ رکھیں،کیوں کہ ان کے لیے بجلی کی سپلائی ضروری ہوتی ہے،جو ممکن ہے سفرمیں آپ کو میسر نہ ہو۔ان کے بغیر آپ پُر سکون رہیں گے۔
ناشتا ساتھ رکھیے:
لمبا سفر کرتے وقت ہلکا پھلکا ناشتا اپنے ساتھ رکھیے۔
(جاری ہے)
انڈے پراٹھے کے علاوہ کچھ پھل اور پھلوں کے رس کے ڈبے بھی مناسب رہیں گے۔
خشک میوہ رکھا جاسکتا ہے۔سفرمیں اگر آپ بھوکے رہیں گے تو آپ کے ذہنی دباؤ میں اضافہ ہوجائے گا۔مصروفیت نہ رکھیے:
سفر کے دوران کوئی مصروفیت نہ رکھیں اور لیٹ کر جسم کو ڈھیلا چھوڑدیجئے۔سفر میں اگر گوئی ہم مزاج شخص مل جائے تو آپ اس کے ساتھ علمی و ادبی گفتگو کرسکتے ہیں،ناول پڑھ سکتے ہیں،شطرنج یا لوڈو بھی کھیل سکتے ہیں۔
جسم میں کھچاؤ پیدا کریں:
ٹرین میں طویل سفر کے دوران ساکت بیٹھے رہنے سے ٹانگوں کا دورانِ خون رک سکتا ہے اور ٹانگوں میں درد ہو سکتا ہے۔چناں چہ دونوں پیروں کو فرش سے ایک منٹ تک اٹھائے رہیں۔زیادہ دیر تک ایک حالت میں بیٹھنے سے خون میں تھکے پڑسکتے ہیں،اس لیے ہلکی پھلکی ورزش کرتے رہیں،اس سے خون رواں رہے گا۔
صحت سے متعلق مزید مضامین
-
ڈپریشن ۔ دورِ جدید کا اہم مسئلہ
-
صحت مند زندگی گزارنے کے بیش قیمت مشورے
-
ایک انار ․․․ فائدے ہزار
-
ناشتہ بہتر صحت کے لئے لازم
-
انڈا ․․․ قوت مدافعت کا ضامن
-
کافی ٹھنڈی ہو یا گرم ہوتی مزیدار ہے
-
سپر فوڈز ․․․ آپ کے فریج میں ہیں
-
رنگ رنگیلی چائنیز سبزیاں
-
مغزِ اخروٹ ․․․ توانائی کا خزانہ
-
کشمیری بادام کمیاب مگر صحت بخش میوہ
Your Thoughts and Comments
مزید ڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاج سے متعلق
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرولUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.