Zehni Sehat Tawajah Chahti Hai - Article No. 2905
ذہنی صحت توجہ چاہتی ہے - تحریر نمبر 2905
پاکستان میں ہر پانچ میں سے ایک فرد مختلف اقسام کے ذہنی مسائل کا شکار ہے
منگل 26 نومبر 2024
موجودہ دور کی برق رفتار ترقی نے بلاشبہ ماضی کی نسبت اب زندگی گزارنے کے لئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں فراہم کی ہیں، اس کے باوجود یاسیت/ افسردگی (ڈپریشن) کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر پانچ میں سے ایک فرد مختلف اقسام کے ذہنی مسائل کا شکار ہے۔بعض افراد مختلف مسائل اور پریشانیوں کے ہاتھوں اس قدر مایوسی اور نااُمیدی کا شکار ہو جاتے ہیں کہ ان کی سمجھ میں نہیں آتا، زندگی کی ڈور تھامے رکھیں یا موت کو گلے لگا لیں۔اسی زندگی اور موت کی کشمکش میں کبھی کوئی باپ، تو کبھی کوئی ماں حالات سے تنگ آ کر اپنے لختِ جگروں کو بے رحمی سے موت کے حوالے کر کے خود بھی ابدی نیند سو جاتے ہیں۔
(جاری ہے)
ذہنی امراض کے ماہرین کے مطابق یہ نوبت تب آتی ہے، جب ذہنی صحت متاثر ہو اور یہ عمل ایک لمحے کا حادثہ نہیں، بلکہ آہستہ آہستہ ذہنی صحت متاثر ہونے کا نتیجہ ہے۔
”گیلپ پاکستان“ کے سروے کے مطابق 17 فیصد پاکستانی اپنے خاندانی یا گھریلو مسائل، 15 فیصد آمدنی کی کمی، 14 فیصد بے روزگاری، 13 فیصد اپنی ملازمت، جبکہ 8 فیصد اپنی صحت کو ذہنی تناؤ کی بڑی وجہ قرار دیتے ہیں۔ماہرینِ ذہنی امراض کا کہنا ہے:”ذہنی صحت کا انحصار عمل اور ردِ عمل کے درمیان توازن قائم رکھنے پر ہے کہ ایک متوازن زندگی ہی خوشگوار زندگی ہوتی ہے اور جب زندگی میں توازن بگڑنے لگتا ہے، تو ذہنی و نفسیاتی مسائل اور اُلجھنیں سَر اُٹھانے لگتی ہیں۔“ اس کا مطلب ہے کہ اچھی مطمئن زندگی گزارنے کے لئے صرف جسمانی صحت ہی نہیں، ذہنی صحت کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔
ذہنی صحت ہماری زندگی کے ہر پہلو کا احاطہ کرتی ہے، لہٰذا آج ہی سے اپنے معمولاتِ زندگی قناعت کے ساتھ خوش اسلوبی سے انجام دینا شروع کر دیں۔مذہبی فرائض عقیدت سے انجام دیں، مثبت سوچیں اور ایک دوسرے کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔ایسی مثبت جسمانی سرگرمیاں اختیار کریں، جو جسم اور ذہن دونوں کو متحرک رکھ سکیں۔مانا کہ موجودہ دور سوشل میڈیا کا ہے، لیکن اس سے کہیں زیادہ ضروری اپنی سماجی زندگی پر توجہ دینا ہے، کیونکہ موبائل فون، لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ اور دیگر گیجٹس کے زیادہ استعمال نے خاص طور پر ہمارے بچوں، نوجوانوں کو کھیل کود اور جسمانی سرگرمیوں سے دور کر دیا ہے۔شہیدِ پاکستان حکیم محمد سعید نے بچوں، نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے بارہا فرمایا:”اے تندرست! مستقبل تیرے لئے۔“
Browse More Depression
سیزنل ڈس آرڈر
Seasonal Disorder
ذہنی صحت توجہ چاہتی ہے
Zehni Sehat Tawajah Chahti Hai
ڈپریشن
Depression
ڈپریشن
Depression
سبزے کے قریب، دماغی امراض سے دور
Sabze Ke Qareeb, Dimaghi Amraz Se Door
ڈپریشن سے نکلیں
Depression Se Niklain
ڈپریشن صحت کے کئی مسائل میں مبتلا کر سکتا ہے
Depression Sehat Ke Kayi Masail Mein Mubtala Kar Sakta Hai
ڈپریشن ۔ دورِ جدید کا اہم مسئلہ
Depression - Daur E Jadeed Ka Aham Masla
ڈپریشن
Depression
بڑھتے ہوئے ذہنی امراض
Barhte Hue Zehni Amraz
ڈپریشن
Depression
اینگزائٹی۔۔۔زندگی کی دشمن
Anxiety Zindagi Ki Dushman