Dieting K Liay Ab Chawal Chornay Ki Zaroorat Nehin - Article No. 1064
ڈائٹنگ کے لیے اب چاول چھوڑنے کی ضرورت نہیں - تحریر نمبر 1064
چاول جو کہ زیادہ تر افراد کی پسندیدہ غذا کہلائے جاسکتے ہیں بہت کم افراد ایسے ہوں گے جو چاول کے لئے ناپسندیدگی کااظہار کریں گے ۔ یوں تو چاولوں میں اگر دیکھاجائے تو چکنائی کی مقدار کم ہوتی ہے لیکن اس میں کاربوہاریٹ زیادہ پایاجاتا ہے۔
ہفتہ 4 فروری 2017
چاول بہت اہم اناج مانا جاتا ہے ۔ دنیا کے درجنوں ممالک میں یہ کھانوں کا لازمی جزو سمجھاجاتا ہے ۔ اس کے علاوہ بھی یہ توانائی بحال کرنے کا فوری اور بہترین ذریعہ سمجھے جاتے ہیں ، غذائی توانائی کا 20 فیصد چاولوں پر مشتمل ہے۔
(جاری ہے)
لیکن چاول میں اسٹارچ ہونے کی بناء پر اس کو ڈائٹنگ کرنے والوں کے لیے موضوع نہیں سمجھا جاتا ۔
لیکن اس کو پکانے کاایک ایسا حیرت انگیز طریقہ موجود ہے جو کہ اس کی غیر صحت بخش کمی کو دور کرسکتا ہے ۔چاول اور اسٹارچ :
دنیا میں جتنے بھی اناج موجود ہیں ان میں چاول وہ غذاہیں جن میں سب سے زیادہ کاربوہائیڈریٹ موجود ہیں، اور اس میں مسئلہ ایسے پیدا ہوتا ہے کہ اسٹارچ ہضم ہوکر شکر کی صورت اختیار کرلیتا ہے اور شکر چکنائی میں تبدیل ہوجاتی ہے ۔ سری لنکا میں کئی گئی دو تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک بہت آسان طریقے اگر چاولوں کو پکایا جائے تواس اسٹارچ کو بھی آپ کے لئے فائدہ مند بنایا جاسکتا ہے ۔ اور یہ چاولوں کے شوقین افراد کے لئے ایک بہت اچھی خبر ہے ۔
ناریل کے تیل کے جادو :
سدھیرجیمز جوکہ کالج آف کیمیکل سائنسزسری لنکا کے طالب علم ہیں ،انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر پشپاراج کی سرکردگی میں یہ تحقیق کی کہ اگر چاولوں کوپکاتے وقت اس میں ناریل کا تیل ملادیاجائے اور پھر اس کو فوراََ ہی ٹھنڈا ہونے کو رکھ دیا جائے تو وہ چاولوں کی کمپوزیشن کو تبدیل کردیتا ہے ۔
پکانے کے دوران چکنائی کااضافہ ان اسٹارچ کو ہضم کرنے میں مدددیتا ہے ۔ چاولوں میں یہ سادہ سا اضافہ دراصل چاولوں میں موجود کیلوریز کی مقدار کو مجموعی طور پر کم کرکے 50 فیصد تک گھٹا دیتا ہے ۔
پکانے کا جادوئی طریقہ :
اس کو پکانے کا طریقہ بہت سادہ اور آسان ہے لیکن اس کے اثرات جادوئی ہیں ۔
چاولوں کے لئے پانی ابلنے کورکھیں ۔
اب چاولوں کے وزن کا تین فیصد اس میں ناریل کا تیل شامل کریں ۔
اب چاول اس میں ڈال کر ناریل طریقے سے ابال لیں ۔
جب یہ پک جائیں تو اس کو تقریباََ 12گھنٹے کے لئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں ۔ تیل ، چاولوں کے ساتھ مل کر اس کے اسٹارچ کی ہیئت تبدیل کرکے اس کو صحت بخش بنادیتا ہے ۔ چاولوں کو ٹھنڈا کرنے سے اس میں موجود اسٹارچ کی غذائی صلاحیت تبدیل ہوجاتی ہے اور یہ آپ کو نقصان کے بجائے فائدے کا موجب بن جاتے ہیں ۔ پھر چاہے آپ اس کو دوبارہ گرم کریں اس کی افادیت کم نہیں ہوگی ۔
جیمز اور پشپاراج نے سرلنکا میں موجود چاولوں کی 38 سے زائد اقسام پر یہ کامیاب تجربہ کیا۔ اور ہر دفعہ نتیجہ بہترین رہا۔
Browse More Dieting
بلیو زون ڈائٹ صحت مندی کے ساتھ طویل عمر کا راز
Blue Zone Diet Sehat Mandi Ke Sath Taweel Umar Ka Raaz
پیری کون ڈائٹ
Perricone Diet
رمضان ڈائٹ پلان
Ramadan Diet Plan
ڈائٹنگ کے بغیر وزن کم کرنا مشکل کام نہیں
Dieting Ke Bagair Wazan Kam Karna Mushkil Kaam Nahi
ڈائٹ بہتر کریں‘کمزور بھی نہ ہوں
Diet Behtar Karen Kamzor Bhi Na Hoon
اینٹی انفلیمیٹری ڈائٹ
Anti-Inflammatory Diet
اب ڈائٹ ہوگی صحت پر سمجھوتہ کئے بغیر
Ab Diet Ho Gi Sehat Per Samjhota Kiye Bagair
ڈائٹ پلان
Diet Plan
ڈائٹنگ نہ کیجئے
Dieting Nah Kijiyej
ذیابطیس کے مریضوں کیلئے7دن کا ڈائٹ پلان
Diabetes Ke Mareezon Ke Liye 7 Din Ka Diet Plan
ایل ایس ڈی(Lysergic Acid diethylamide)
LSD Lysergic Acid Diethylamide
ڈائٹنگ کے لیے اب چاول چھوڑنے کی ضرورت نہیں
Dieting K Liay Ab Chawal Chornay Ki Zaroorat Nehin