LSD Lysergic Acid Diethylamide - Article No. 1274

LSD Lysergic Acid Diethylamide

ایل ایس ڈی(Lysergic Acid diethylamide) - تحریر نمبر 1274

ایل ایس ڈی کے نشہ باز بتاتے ہیں کہ انہیں نشے کی حالت میں گہرائی کا صحیح ادراک نہیں رہتا اور وہ اندازہ کرسکتے کہ وہ کس قدر اونچی جگہ پر کھڑے ہیں یا ان کے سامنے جگہ کس قدر نیچی ہے

پیر 12 مارچ 2018

ایک مشہور کیمیائی مرکب جو فنگس(ergot) سے حاصل شدہ Lysergiacid کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے اس نشے کا مواد خالصتاً ترکیبی ہے،
اثرات:اس نشے کے اثرات خوراک کی مقدار نشہ کرنے والے کی شخصیت اور ان کے حالات کے مطابق کم و بیش ہوتے ہیں جن کے تحت اس کا استعمال کیا جاتا ہے اس نشہ کی بنیادی خصوصیت یہ ہے کہ اس سے قوت احساس میں تبدیلیاں واقع ہوتی ہے دیکھنے کی قوت میں خصوصی تبدیلی آجاتی ہے ایل ایس ڈی کے نشہ باز بتاتے ہیں کہ انہیں نشے کی حالت میں گہرائی کا صحیح ادراک نہیں رہتا اور وہ اندازہ کرسکتے کہ وہ کس قدر اونچی جگہ پر کھڑے ہیں یا ان کے سامنے جگہ کس قدر نیچی ہے یعنی وہ جن چیزوں کو دیکھتے ہیں ان کا صحیح تناظر سے نہیں دیکھا سکتے اکثر فریب نظر اور واہمہ کا شکار ہوجاتے ہیں ان کے جسمانی ردعمل بھی مختلف مدارج سے گذرتے ہیں خفیف ردعمل کی حالت میں ایل ایس ڈی کے نشہ بازوں میں جو معمولی تبدیلیاں ہوتی ہے وہ یہ ہیں آنکھوں کی پتلیوں کا پھیل جانا جسم کے درجہ حرارت میں اضافہ اوردل کی دھڑکن میں تیزی خون کے دباﺅ کا کچھ حد تک بڑھنا حتیٰ کہ شدید ردعمل کی حالت میں بدن کو جھٹکے لگنے اور جوڑوں کے ہچکولے کھانے تک نوبت پہنچ جاتی ہے اس طرح اگر نشہ کی خوراک کو بہت بڑھادیا جائے تو یہ عقل و شعور کی کیفیت کو خاصا تبدیل کردیتی ہے ایل ایس ڈی کو زیادہ استعمال کرنے سے ایسی صورت حال بھی پیدا ہوجاتی ہے کہ کچھ گزرے ہوئے واقعات پھر سے نشہ باز کی آنکھوں کے سامنے فلمی منظروں کی طرح گھومنے لگیں عین اس طرح جس طرح وہ پہلے وقوع پذیر ہوئے تھے خصوصاً وہ منظر جو اس نے پچھلی بارنشہ کرنے کے کے بعد کے دنوں میں دیکھے تھے ایسے مناظر کو دیکھنے کا چسکا بڑا خطرناک ہوتا ہے اور نشہ باز اس چکر سے نکلنا نہیں چاہتا۔

(جاری ہے)


خطرات:ایل ایس ڈی کا نشہ کرنے والا شخص قوت متخلیہ کے نارمل افعال پر اپنا کنٹرول کھودیتا ہے اگرچہ اس کے بہت سے ادراکات خوش کن ہوتے ہیں تاہم بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جو خوف اور حزن کا باعث بن سکتے ہیں یا جن سے نشہ باز کو یہ زعم ہوجاتا ہے کہ اب اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا دیرپا مضرت رساں ردعمل میں تشویش اور افسردگی یا حقیقت سے بعید ہونے کے وقفے بھی شامل ہیں جو چند دنوں سے لے کر مہینوں تک محیط ہوسکتے ہیں جو لوگ ایل ایس ڈی جیسا نشہ کثرت سے کرتے ہیں ان میں بعض اوقات ایسی علامتیں پیدا ہوجاتی ہے جن سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ان کا حافظہ اور توجہ دینے کا تناسب بگڑ جاتا ہے نیز ان کا ذہن پراگندہ ہوجاتا ہے اور وہ تجریدی سوچ میں دشواری محسوس کرتے ہیں تاہم ابھی تک یہ بات پایہ ثبوت کو نہیں پہنچی کہ آیا مذکورہ ذہنی تبدیلیاں مستقل ہوتی ہے یا محض عارضی طور پر وقوع پذیر ہوتی ہے۔

مسکالین:یہ کیمیاوی دوا پیوٹی کیکٹس نامی پودے سے اخذ کی جاتی ہے اوراس کے اثرات بھی ایل ایس ڈی سے ملتے ہیں۔

Browse More Dieting