4 Asaan Kareen Jigar Tawana - Article No. 2146

4 Asaan Kareen Jigar Tawana

4 آسن کریں جگر توانا - تحریر نمبر 2146

یہ حیران کن حد تک اضافی چربی کو زائل کرتے ہیں

بدھ 5 مئی 2021

جگر جسم کی مشینری کا ایندھن ہوتا ہے بلکہ یہ جسم کی فیکٹری بھی ہے اور گودام بھی۔بنیادی طور پر کھائی جانے والی غذا معدے اور آنتوں سے جذب ہونے کے بعد جگر میں چلی جاتی ہے،جہاں ایک مخصوص طریقہ کار کے تحت کئی زہریلے اجزاء ختم تو کچھ محفوظ بھی ہو جاتے ہیں۔ان اجزاء میں کاربوہائیڈریٹس،پروٹین،معدنیات اور وٹامنز شامل ہیں جو جگر سے ہو کر جسم کو توانائی مہیا کرتے ہیں۔
ذیل میں یوگا کے 4 ایسے آسن زیر بحث لائے جا رہے ہیں جن پر عمل کرکے ہم جگر کی کارکردگی بہتر بنا سکتے ہیں۔
کپال بھاٹی پریناما
پریناما سانس کی ورزش ہے جو جگر کے جملہ امراض یرقان،ہیپاٹائٹس جیسی بیماریوں سے نجات دلانے کے لئے جانی جاتی ہے۔یہ آسن تلی کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتا ہے۔

(جاری ہے)

اسے کرنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ ایک ہموار جگہ پر آلتی پالتی مار کر بیٹھیں۔

گہرا سانس آہستگی سے اندر کھینچیں، پوری طاقت سے نتھنوں سے سانس کو باہر نکالیں۔آپ کا پورا دھیان سانس کے آنے جانے پر مرکوز رہے۔بہترین نتائج کے لئے روزانہ کم سے کم 15 منٹ تک اس آسن کو کیا جا سکتا ہے۔
Ardha Matsyendrasana
جگر کی کمزوری یا عوارض میں یہ آسن جادو کی طرح کام کرتا ہے۔یہ کچھ حد تک جگر پر دباؤ ڈالنے میں مدد کرتا ہے۔
جس کے نتیجے میں جگر زہریلی کثافتوں کے خلاف لڑنے کی طاقت پیدا کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔زمین پر آلتی پالتی مار کر اس طرح بیٹھیں کہ بائیاں پاؤں دائیں پاؤں کے اوپر ہو جبکہ گھٹنے زمین سے اوپر کی جانب اٹھے ہوں۔اپنے دائیں ہاتھ کو بائیں کے نیچے سے گزارتے ہوئے اپنے بائیں پاؤں کو پکڑ لیں،پھر بائیں ٹانگ سے پیٹ کو ہلکا سا دبائیں۔ایسا کرتے ہوئے اپنے سر کو دائیں جانب موڑ لیں۔

بوپوز
یہ آسن جگر میں چربی جمع ہو جانے کے خلاف حیران کن حد تک موٴثر ثابت ہوتا ہے۔اس سے جگر کو حرکت ملتی ہے۔یہ مضبوط ہوتا ہے اور اس میں موجود اضافی چربی کو جسم میں توانائی کے قابل بنا دیتا ہے۔پیٹ کے بل لیٹ جائیں۔ٹانگوں اور دھڑ کو بیک وقت اٹھائیں۔اپنے پیروں کو ہاتھوں سے پکڑ لیں ایسے جیسے آپ رکوع کی حالت میں ہوتے ہیں۔
اس پوزیشن میں 10 منٹ تک ٹھہر سکیں ورنہ بتدریج چند سیکنڈ بڑھاتی رہیں۔
Cow Face Pose Asana
اگر جگر سکڑ جائے تو وہ زہریلی کثافتوں کو زائل کرنے،بیکٹیریا سے لڑنے اور چکنائی کو توانائی میں بدلنے کے قابل نہیں رہتا۔یہ آسن جگر کو متحرک کرتا ہے اور اسے فعال بناتا ہے۔سب سے پہلے فرش پر ہموار چادر بچھا کر آلتی پالتی مار کر بیٹھئے جبکہ دونوں ٹانگیں ایک دوسرے کے اوپر ہوں۔کمر کو بالکل سیدھا کر لیں۔اپنے ہاتھوں کو کمر پر لے جائیں۔ایک اوپر کی جانب سے کندھے پر رکھ لیں جبکہ دوسرے کو سائیڈ سے لے جاتے ہوئے پسلیوں کے قریب کمر پر رکھ لیں۔اب دونوں ہاتھوں کو ملا لیں اس پوزیشن میں دو سے تین منٹ رہیں اور 15 منٹ تک اسے دہراتی رہیں۔

Browse More Exercise