Ap Ko Kaise Warzish Darkar Hai?

آپ کو کیسی ورزش درکار ہے؟

پیر نومبر

Ap Ko Kaise Warzish Darkar Hai?

ماہرین کا یہ کہنا بالکل بجا ہے کہ ورزش کوئی جادو نہیں کہ ایک دن منتر پڑھا اور اگلے روز آپ چست وچالاک اور اسمارٹ ہو گئے یہ تو ایک ایسا عمل ہے جسے جتنی باقاعدگی سے کیا جائے انسان اتنا ہی صحت مندو توانا رہتا ہے اور جسم چربی کا پہاڑ نہیں بنتا۔اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ آپ سارا سارا دن ورزش کرتے رہیں گے مگرکچھ ورزشیں یقینا دوسری مشقوں کے مقابلے میں زیادہ متاثر کن نتائج دے سکتی ہیں۔

آپ کو کیسی ورزش درکار ہے؟یہی سوال تو حل طلب ہے۔
چہل قدمی
تیز یا دھیمے انداز کی؟دراصل ورزش کوئی بھی ہو اس میں کارڈیو ویسکولر ایکسر سائز لازمی طور پر شامل ہونی چاہئے۔یہ دل کو مضبوط اور عضلات کو توانا رکھتی ہے۔کیلوریز جلانے میں بھی مددگار ہوتی ہے۔چہل قدمی کے لئے آپ کو سازوسامان حتیٰ کہ ٹریک سوٹ پہننے کی بھی چنداں ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

کسی بھی وقت لمبی مسافت طے کیجئے۔بس آپ کے جاگر زیاچپل آرام دہ ہو۔نیویارک کی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ ایک گھنٹہ تیز چہل قدمی جسے Brisk Walkکہتے ہیں کی جائے تو انسان500کیلوریز جلا سکتاہے۔لگاتا رروزانہ یہ معمول بنا لیا جائے تو3500کیلوریز سے آپ کا ایک پاؤنڈ وزن کم ہو سکتاہے۔پہلے دن10منٹ کا دورانیہ رکھ کر جسم کو مشقت کا عادی بنائیے پھر آہستہ آہستہ اس دورانئے میں اضافہ کیجئے۔

ذہن اور جسم بتدریج عادی ہوں گے۔علی الصبح نہارمنہ تیز قدمی کے بے بیش بہار فوائد ہیں۔
Interval Training
اس ورزش کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ ورزش کے پورے دورانئے کے درمیان ایک سے دو منٹ شدت کا اضافہ کیا جائے۔آپ کا ورک آؤٹ سیشن چاہے کتنا ہی طویل ہو وقفے وقفے سے انٹرویل ٹریننگ کا عمل جاری رکھیں۔اس ورزش سے نہ صرف فٹنس کی سطح بڑھتی ہے بلکہ وزن میں بھی با آسانی کمی لائی جا سکتی ہے۔

فٹنس ایکسپرٹ کوئن کے مطابق ورزش کے سیشن کے دوران رفتار میں تبدیلی کے ذریعے بھی ایروبک سسٹم فعال کیا جا سکتاہے۔اگر آپ کا ایروبک سسٹم فعال ہو گا تو آپ کے لئے کیلوریز جلانا آسان ہو جائے گا۔
اسکواٹس (اکڑوں یا چار زانوں بیٹھنا اور کھڑے ہونا)
ماہرین کہتے ہیں کہ Strength Trainingبھی ضروری ہے پٹھوں کی مضبوطی کے لئے یہ ورزش درکار ہوتی ہے۔

اور ظاہر ہے کہ کیلوریز بھی اس طرح جلتی ہیں۔اکڑوں یا چارزانو بیٹھ کر کھڑے ہونا اور پھر بیٹھنا ایسی ورزش ہے جو چربی با آسانی ختم کر سکتی ہے۔بظاہر یہ آسان لگتی ہے مگر یہ تھکادینے والی ورزش ہے۔اسکواٹس کی مشق مختلف طریقوں سے کی جاسکتی ہے تاہم ذیل میں دو آسان طریقے درج کئے جارہے ہیں:
دونوں ٹانگیں پھیلا کر کھڑے ہو جائیں،کمر کو لیول پر رکھتے ہوئے گھٹنوں کے بل بیٹھ جائیں اور دونوں ہاتھوں کو سامنے رکھیں آغاز میں یہ ورزش 5سے 6مرتبہ ہی کریں اور بتدریج اضافہ کرتے جائیں۔


دوسرا طریقہ چیئر اسکواٹس کا ہے۔اس کے لئے کرسی کے سامنے کھڑے ہو جائیں اور اپنا پوسچر سیدھا رکھتے ہوئے کرسی پر بیٹھ جائیں۔اس کے بعد ہاتھ آگے کی طرف جھکاتے ہوئے کھڑے ہو جائیں یہ عمل 5سے6مرتبہ کریں۔
پش اپسPush Ups
اگر صحیح انداز میں Push Upsکئے جائیں تو یہ ایک ہی وقت میں سینے،کندھوں اور ٹرائی سیپ کے لئے بہترین ورزش ہے۔

دوران خون بہترکرتے ہیں۔یہ انسان کوفٹ رکھتے ہوئے جسم کو Shapeاور یہ سینے اور پٹھوں کو مضبوط کرتے ہیں۔Push Upsلگاتے وقت جسم کو زمین کی جانب مکمل طور پر سیدھا رکھا جائے اور اپنے ہاتھوں کو کندھوں کی چوڑائی سے زیادہ اس طرح پھیلائیں کہ جسم کا تمام تروزن ہاتھوں پر محسوس ہو۔اب سینے کو پہلے 2سیکنڈ اوپر اور پھر دو سیکنڈ نیچے کریں۔کوشش کرنی چاہئے کہ ابتداء میں کم از کم 3سیٹ لازمی پورے کریں۔

تاریخ اشاعت: 2019-11-25

Your Thoughts and Comments