Daftar Ko Bana Lain Gym - Article No. 1279

Daftar Ko Bana Lain Gym

دفتر کو بنالیں جم - تحریر نمبر 1279

مسلسل کرسی پر بیٹھنے سے ہمیں امراض قلب کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو اموات کا سب سے بڑا سبب ہیں ہم دفتر کے ماحول کو تو تبدیل نہیں کرسکتے لیکن دفتر میں ہی بیٹھ کر بعض ورزشین کرکے اپنے جسم کو ممکنہ بیماریوں کے حملے سے بچاسکتے ہیں

ہفتہ 17 مارچ 2018

ہم میں سے اکثر لوگوں کے لیے 6 دن تک مسلسل دفتر میں کمپیوٹر کے آگے گھنٹوں تک بیٹھنا دشوار ہوتا ہے ورزش کے لیے دفتر سے باہر نکلنا بھی تقریباً ناممکن ہوتا ہے اس طرح ہم نہ صرف پریشان ہوجاتے ہیں بلکہ فعال نہ ہونے کی وجہ سے ایک غیر صحتمند شیڈول کے مسائل برداشت کرنا پڑتے ہیں مسلسل کرسی پر بیٹھنے سے ہمیں امراض قلب کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو اموات کا سب سے بڑا سبب ہیں ہم دفتر کے ماحول کو تو تبدیل نہیں کرسکتے لیکن دفتر میں ہی بیٹھ کر بعض ورزشین کرکے اپنے جسم کو ممکنہ بیماریوں کے حملے سے بچاسکتے ہیں دفتر میں آپ 5 ورزشیں کرکے خود کو فٹ رکھ سکتی ہیں اور صحت مند بھی اور انہیں کرنے میں زیادہ وقت بھی صرف نہیں ہوتا۔

سوئیڈن کی ماہر غذائیت فریدہ ہر جو کے مطابق یہ پانچوں ورزشیں جسم کو ٹون کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

(جاری ہے)


جادونی قالین کی سیر:اگر آپ کا پورا دن کرسی پر بیٹھ کر گزرتا ہے تو یہ ورزش خاص طور پر آپ کے لیے مفید ہیں یوں کریں کہ اپنے پاﺅں کرسی پر اس طرح رکھیں کہ ٹانگیں ایک دوسرے کے اوپر ہوں پھر برہیٹ کو اندر کرتے ہوئے اپنے ہاتھ کرسی کے بازوﺅں پہ رکھتے ہوئے اپنا وزن بازوﺅں پر ڈالیں اور اپنی نشست سے چند انچ اوپر اٹھیں۔

اس پوزیشن میں 10 سے15 سیکنڈ گزارئیے پھر آہستہ سے نشست پر بیٹھ کر یہ ورزش 5 بار دہرائیں اس ورزش سے پیٹ اور بازو مضبوط ہوں گے۔
کلائی کھینچنا:دن بھر کمپیوٹر پر ٹائپنگ کا عمل کلائیوں کے لیے مختلف مسائل پیدا کرتا ہے کلائیوں کو آرام پہنچانے کے لیے یوں کریں کہ ہتھیلی ٹیبل پر رکھتے ہوئے اپنے بازو کو اس طرح کھینچیں کہ آپ کا دوسرا ہاتھ کھینچنے والے بازو کی انگلیوں کو نیچے کی جانب جھکائے یہ عمل 3 سیکنڈ کریں اب یہی عمل انگلیوں کو اُٹھانے کی شکل میں کیا جائے دونوں مرتبہ یہ ورزش 3‘3 سیکنڈ کے لئے کی جائے گی۔

ٹانگ اوپر اُٹھانا:اگر آپ پرنٹر کے پاس کھڑے ہیں اور پرنٹ آﺅٹ مسلسل نکل رہے ہیں تو اس دوران آپ ٹانگوں کو مضبوط بنانے کی ورزش کرلیں اس مقصد کے لیے یوں کریں کہ ایک ٹانگ پیچھے کریں یا پھر دونوں ٹانگیں کھول کر کھڑی ہوجائیں آپ کا جسم بالکل سیدھا ہونا چاہیے اسی طرح چند سیکنڈ کھڑی رہیں پھر ٹانگ کو اس کی اصل پوزیشن پر لے آئین پھر دوسری ٹانگ کے ساتھ بھی یہی عمل دہرائیں اگر آپ بیٹھی ہوئی ہوں تو اپنی ٹانگیں آگے نکال کر کھینچیں جیسے ٹانگیں انگڑائی لے رہی ہوں اور انہیں ایک دوسرے پر رکھ لیں۔

ہاتھوں کو مضبوط بنانے کے لیے:آپ کھڑ ے ہوکر اور بیٹھ کر دونوں طرح سے یہ ورزش کرسکتی ہیں آپ کھڑی ہوجائیں اور پھر اپنی ایڑیوں کو جس قدر اُونچا اٹھاسکتی ہیں اُٹھائیں یہاں تک کہ آپ کے پاﺅں کا صرف پنجہ زمین سے ٹکا ہوا ہوں کچھ سیکنڈ رک کر اپنی ایڑی نیچے کرلیں یہ عمل ہر پاﺅں کے ساتھ20 بار دہرائیں اور پھر دوبارہ دس‘دس مرتبہ دہرائیں۔

گردن اور کندھوں کے لیے:
گردن اور کندھوں میں درد دفتر میں کام کرنے والے اکثر لوگوں کو ہوتا ہے لیکن ورزش کرکے آپ نہ صرف درد سے نجات پاسکتی ہیں بلکہ کندھے اور گردن مضبوط ہوں گے اس مقصد کے لیے اپنی دونوں ہتھیلیوں کو اپنی پیشانی پر رکھ کر پیچھے کی طرف سرکو دھکیلیں تو گردن کے پٹھے جدو جہد کریں اور ایک تناﺅ پیدا ہوگا اب دونوں ہاتھ سر کے پیچھے کرکے سر کو پیچھے کی جانب دھکیلیں اس طرح کہ ہاتھ سر کو پیچھے کی جانب دھکیلنے کی کوشش روکیں اب کندھوں کو اندر کی جانب اس قدر موڑیں کہ کندھوں کے نیچے موجود ہڈیاں ایک دوسرے کو چھونے لگیں آپ تصور کریں کہ آپ کندھوں کے درمیان موجود ہڈیاں پنسل پکڑے ہوئے ہیں10 سیکنڈ کے بعد آرام کریں اور پھر دوبارہ یہ مشق دہرائیں۔

Browse More Exercise