Morning Walk - Article No. 2552
مارننگ واک - تحریر نمبر 2552
پیدل چلیں!تندرست و توانا رہیں
ہفتہ 8 اکتوبر 2022
علی الصبح پرندوں کی چہچہاہٹ،نسیم سحری،گرد و غبار سے پاک ماحول،بے ہنگام ٹریفک اور اس کے شور کی عدم موجودگی ایسے محرکات ہیں جو کہ جسم کو فٹنس حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
(جاری ہے)
ماہرین کے مطابق ڈپریشن کو ختم کرنے کا آسان حل یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ پیدل چلا جائے۔اس طرح کرنے سے توجہ اردگرد ماحول میں بٹ جاتی ہے اور آدمی سوچ کا دائرہ تبدیل ہونے لگتا ہے جس کی وجہ سے ڈپریشن یا ذہنی دباؤ آہستہ آہستہ کم ہونے لگتا ہے اور موڈ پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔بعض لوگ ڈپریشن کے دوران یا اس سے نجات کے لئے سگریٹ نوشی یا کوئی نشہ آور اشیاء استعمال کرتے ہیں۔یہ دونوں ہی مضر صحت ہیں۔ڈپریشن میں مضر صحت ان عادات کو اختیار کرنے کے بجائے چہل قدمی کرنا چاہیے۔پیدل چلنے کے کئی فوائد سامنے آرہے ہیں۔مثلاً پیدل چلنے سے دل کی بیماریوں اور ذیابیطس پر کافی حد تک کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ماہرین بتاتے ہیں کہ اگر ذیابیطس ابتدائی مرحلے میں ہے تو شروع میں دوا کے استعمال کے بجائے پیدل چلنا چاہیے کیونکہ زیادہ پیدل چلنے سے شوگر لیول کنٹرول میں آجاتا ہے۔جسم میں خون کی گردش کو بڑھانے،دل اور شریانوں کی صحیح کارکردگی کے لئے بھی پیدل چلنا ضروری ہے۔
پیدل چلنے سے دل کی دھڑکن بھی نارمل رہتی ہے۔روزانہ کم سے کم پندرہ منٹ پیدل چلنے سے جسمانی توانائی میں بھرپور اضافہ ہوتا ہے اور چہل قدمی کے ایک گھنٹے بعد ہی اس کے اثرات ظاہر ہونے لگتے ہیں۔اگر چہل قدمی کا دورانیہ بڑھا دیا جائے تو انرجی لیول بھی اسی رفتار سے بڑھتا ہے۔اس کی وجہ سے جسم تروتازہ اور چاق و چوبند ہو جاتا ہے۔
ماہرین بتاتے ہیں کہ دماغ میں Norepinephrine اور Serotonin نامی کیمیائی مادے موجود ہوتے ہیں۔پیدل چلنے سے ان کے ارتکاز میں اضافہ ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے توانائی کی مقدار میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔جتنا زیادہ پیدل چلیں گے ان مادوں کا ارتکاز بڑھتا جائے گا جو اضافی توانائی کی صورت میں جسم پر خوشگوار اثرات مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ غصے کے جذبات کو بھی کم کرتا ہے۔
پیدل چلنے سے انسانی نفسیات پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے مثلاً موڈ خوشگوار ہوتا ہے۔خوشی اور خود انکساری کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔باقاعدگی سے پیدل چلنے والے لوگوں میں مشاہدے کی حِس بھی تیز ہوتی ہے۔وہ اطراف کے لوگوں اور چیزوں کے بارے میں زیادہ اندازے لگاتے ہیں۔ان کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہیں وغیرہ۔چہل قدمی کی ایک اہم خوبی یہ ہے کہ اس سے وزن میں کمی ہوتی ہے۔جو لوگ اپنا بڑھا ہوا وزن کم کرنا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ روزانہ کم از کم چالیس منٹ پیدل چلیں۔
احتیاط
چہل قدمی کرتے وقت چند باتوں کا خیال رکھیں۔مثلاً چہل قدمی کے لئے صبح یا شام کا وقت مقرر کریں۔اس وقت سورج کی تپش کم ہوتی ہے۔ایسی جگہ انتخاب کریں جہاں زیادہ رش نہ ہو بلکہ ماحول پرسکون ہو۔جگہ بھی کھلی ہو تاکہ زیادہ دور تک پیدل آسانی کے ساتھ چلا جا سکے۔ابتدائی دنوں میں پیدل چلنے کا دورانیہ مختصر رکھیں اور اس وقت میں آہستہ آہستہ اضافہ کرتے جائیں تاکہ تھکن کا احساس نہ ہو۔چلنے کی رفتار نہ بہت تیز ہو اور نہ ہی سست ہو۔درمیانی رفتار سے چلیں تاکہ زیادہ سے زیادہ فاصلہ آسانی سے طے کر سکیں۔پیدل چلنے کے لئے آرام دہ جوتوں کا انتخاب کریں۔لباس بھی ایسا زیب تن کریں جس میں آپ خود کو پرسکون محسوس کریں۔چہل قدمی سے پہلے جوس یا پانی کا استعمال کریں۔زیادہ مرغن کھانے نہ کھائیں۔چہل قدمی کے فوراً بعد کچھ نہ کھائیں بلکہ تھوڑی دیر کے بعد ہلکی پھلکی غذا کھائیں۔پیدل چلنے سے پہلے پانی ضرور پئیں تاکہ پسینے کی صورت میں جسم سے جو نمکیات خارج ہوئے ہیں ان کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔چہل قدمی کے فوراً بعد کام کا آغاز نہ کریں بلکہ کچھ دیر آرام کے بعد کام کریں۔
Browse More Exercise
ورزش اور جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت
Warzish Aur Jismani Sargarmiyon Ki Ahmiyat
ورزش ایک مفت اور مفید دوا
Warzish Aik Muft Aur Mufeed Dawa
سائیکل چلائیں صحت بنائیں
Cycle Chalaain Sehat Banaain
ورزش سے پہلے کیا کھائیں
Warzish Se Pehle Kya Khayen
صحت مند زندگی گزارنے کے بیش قیمت مشورے
Sehat Mand Zindagi Guzarne Ke Besh Qeemat Mashware
پیدل چلیں ۔ ذیابیطس کے امکانات کم کریں
Paidal Chalen - Diabetes Ke Imkanat Kam Karen
سردیوں میں ورزش کرنے کے زیادہ فائدے
Sardiyon Mein Warzish Karne Ke Ziyada Faide
ورزش
Warzish
مارننگ واک
Morning Walk
تیراکی سے ذہنی و جسمانی تندرستی
Teeraki Se Zehni O Jismani Tandrusti
پیٹھ کا درد اور موٴثر ورزشیں
Peeth Ka Dard Aur Muasar Warzishain
فزیوتھراپی ۔ ایک موٴثر علاج
Physiotherapy - Aik Muasar Ilaj