Physiotherapy - Aik Muasar Ilaj - Article No. 2496
فزیوتھراپی ۔ ایک موٴثر علاج - تحریر نمبر 2496
فزیوتھراپی ایک ورزشی علاج ہے،جو آج کے دور میں بے حد مفید و آسان ہے
جمعہ 22 جولائی 2022
خواتین ایام کے زمانے میں فزیوتھراپی سے مدد لے سکتی ہیں۔
(جاری ہے)
فزیوتھراپسٹ،یعنی ورزشی علاج کے ماہر کے مشورے سے انھیں صرف گردن اور گھٹنے کی ہلکی پھلکی ورزشیں کرائی جا سکتی ہیں۔
اسی طرح پہلی مرتبہ ماں بننے والی خواتین کو بھی ہلکی پھلکی ورزشیں کرائی جا سکتی ہیں،تاہم اس کا انحصار خواتین کی مجموعی صحت اور ماہر امراضِ نسواں (گائناکالوجسٹ) کے مشورے پر ہے۔ٹوٹی ہوئی ہڈی (فریکچر) ٹھیک ہونے کے بعد بھی فزیوتھراپی اہم کردار ادا کرتی ہے۔فزیوتھراپی کے بغیر ٹوٹی ہوئی ہڈی کا علاج ادھورا ثابت ہوتا ہے۔کمر اور گردن کے عارضے میں کافی حد تک،یعنی 60 فیصد سے لے کر 70 فیصد تک بغیر سرجری فزیوتھراپی کی مدد سے علاج ممکن ہوتا ہے اور مریض کو افاقہ ہوتا ہے۔فالج،لقوہ اور رعشے جیسے امراض میں بھی فزیوتھراپی سے فائدہ ہوتا ہے،لیکن جہاں تک رعشے کا تعلق ہے،وہ فزیوتھراپی سے مکمل طور پر تو ٹھیک نہیں ہو سکتا،البتہ کچھ بہتری پیدا ہو سکتی ہے۔جسم کے مختلف عضلات کی کمزوری کو بھی فزیوتھراپی کے ذریعے دُور کیا جا سکتا ہے۔مختلف کھیلوں کے دوران اگر چوٹ لگ جائے تو فزیوتھراپی سے ہی مدد لی جاتی ہے اور اس سے بہتر نتائج سامنے آتے ہیں۔اسی طرح کسی بھی کھیل کے دوران کھلاڑی کو چوٹیں لگ سکتی ہیں،جنھیں ادویہ کھائے بغیر فزیوتھراپی کی مدد سے ٹھیک کیا جا سکتا ہے،البتہ پولیو کیسوں میں فزیوتھراپی قطعاً موٴثر علاج ثابت نہیں ہوتی،البتہ کسی حد تک بہتری لائی جا سکتی ہے۔
بعض اوقات کسی چوٹ یا موچ کی وجہ سے کمر میں درد ہو جاتا ہے اور پھر یہ درد بڑھ کر ایک ٹانگ یا دونوں ٹانگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔کمر کے درد کی وجہ سے پیروں کے تلوے بھی سُن ہو جاتے ہیں اور اس وجہ سے مریض ٹانگوں میں بہت کھچاؤ محسوس کرتا ہے اور چلنے پھرنے میں اُسے دشواری ہونے لگتی ہے۔
غلط انداز سے اُٹھنے بیٹھنے سے ایک ہی انداز سے بہت دیر تک کھڑے رہنے یا کمر کی چوٹ کی وجہ سے مختلف بیماریاں سر اُٹھانے لگتی ہیں،جس کے باعث ڈسک (Disc) ہٹ جاتی ہے اور کمر کے مہروں کے پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں۔ایسے متاثرہ فرد کو ہمیشہ سخت بستر پر لیٹنا چاہیے،جھک کر وزن نہیں اُٹھانا چاہیے،گاڑی چلاتے وقت کمر کو ہمیشہ سیدھا رکھنا چاہیے،کرسی پر بیٹھتے وقت بھی کمر کو سیدھا رکھنا چاہیے۔اس کے علاوہ کمر کی حفاظت کے لئے ”لمبو بیلٹ“ (Lumbo Belt) استعمال کرنی چاہیے اور روزانہ چہل قدمی کرنی چاہیے۔
اگر کسی فرد کی کمر میں زیادہ درد ہو تو ہلکی پھلکی ورزش کی جا سکتی ہے اور ہلکی سی مالش بھی کروائی جا سکتی ہے۔ایسے فرد کو ایک ہی انداز سے بہت دیر تک بیٹھ کر کام کرنے سے بچنا چاہیے،جھک کر کام کرنے کی عادت ترک کر دینی چاہیے،موٹا سخت قسم کا تکیہ ہر گز استعمال نہیں کرنا چاہیے،ایسی کرسی پر بیٹھنا چاہیے جس کی پشت آپ کی گردن کے برابر ہو،تاکہ آپ کچھ وقفے کے لئے گردن اس پر ٹکا کر آرام کر سکیں۔لکھنے پڑھنے کے لئے اونچی میز استعمال کرنی چاہیے،زیادہ دیر تک کمپیوٹر کے سامنے نہیں بیٹھنا چاہیے اور کمپیوٹر کو ہمیشہ اپنی گردن کے برابر مناسب میز پر رکھنا چاہیے۔مذکورہ تکالیف میں فزیوتھراپسٹ کی ہدایت پر فزیوتھراپی کروائی جاتی ہے۔
Browse More Exercise
ورزش اور جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت
Warzish Aur Jismani Sargarmiyon Ki Ahmiyat
ورزش ایک مفت اور مفید دوا
Warzish Aik Muft Aur Mufeed Dawa
سائیکل چلائیں صحت بنائیں
Cycle Chalaain Sehat Banaain
ورزش سے پہلے کیا کھائیں
Warzish Se Pehle Kya Khayen
صحت مند زندگی گزارنے کے بیش قیمت مشورے
Sehat Mand Zindagi Guzarne Ke Besh Qeemat Mashware
پیدل چلیں ۔ ذیابیطس کے امکانات کم کریں
Paidal Chalen - Diabetes Ke Imkanat Kam Karen
سردیوں میں ورزش کرنے کے زیادہ فائدے
Sardiyon Mein Warzish Karne Ke Ziyada Faide
ورزش
Warzish
مارننگ واک
Morning Walk
تیراکی سے ذہنی و جسمانی تندرستی
Teeraki Se Zehni O Jismani Tandrusti
پیٹھ کا درد اور موٴثر ورزشیں
Peeth Ka Dard Aur Muasar Warzishain
فزیوتھراپی ۔ ایک موٴثر علاج
Physiotherapy - Aik Muasar Ilaj