Sardiyon Main Warzish!
سردیوں میں ورزش!
جمعرات نومبر

رابعہ شیخ
سرد موسم شروع ہوتے ہی غیر صحت بخش خوراک اور غیر موزوں لائف اسٹائل کے سبب مزاج میں کاہلی ،بیزاری اور چڑ چڑاپن محسوس ہونے لگتاہے۔کہیں صبح بستر سے اٹھنے کو دل نہیں چاہتا ،تو کہیں جم جانا مشکل محسوس ہوتاہے اور تو اور آفس میں بھی فارغ بیٹھے رہنے کو دل کرتاہے۔ان کیفیات کے پیش نظر طبی ماہرین کہتے ہیں کہ موسم خواہ کوئی بھی ہو،ورزش کی اہمیت ہمیشہ بر قرار رہتی ہے تاہم سرد موسم میں ورزش کی اہمیت دگنی ہو جاتی ہے۔
انڈور اسپورٹس اور ایکسر سائز
فٹنس کی خواہش رکھنے والے حضرات کے لیے جم ایک بہترین چوائس ہے لیکن کیا آپ کو بھی سردیوں میں جم جانا مشکل لگتاہے؟اگر ایسا ہے تو گھرمیں رہتے ہوئے انڈور اسپورٹس اور گیمز کے ذریعے فعال رہا جا سکتاہے ۔
(جاری ہے)
سردیوں میں کچھ نیا
انسان ایک جیسی روٹین سے بعض اوقات اُکتاہٹ محسوس کرنے لگتاہے۔سردموسم کے لیے ایک ہی جیسی ورزشوں کو چھوڑ کر انٹرنیٹ اور ایکسر سائز ڈی وی ڈیز سے فائدہ اٹھائیے،مثال کے طور پر پاؤنڈ ورک آؤٹ کی سینکڑوں ویڈیوز انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔آپ کے لیے انڈورایکسر سائز کے طور پاؤنڈ ورک آؤٹ ایک نیا اضافہ ثابت ہو گا۔سرد موسم کے لیے یہ کارڈیو اور قوت بڑھانے والا ورک آؤٹ تسلیم کیا جاتاہے۔ورک آؤٹ کے دوران کیے گئے اسکواٹس،لنگس،جمپز،ٹوئسٹ اور اسٹریچس کے ذریعے آپ سرد موسم میں بھی خود کو چاق وچوبند محسوس کریں گے۔
سیڑھیاں چڑھیں اور اتریں
سیڑھیوں کا استعمال بھی ایک بہتر ورزش ہو سکتی ہے۔سیڑھیاں چڑھنا اترنا ایک بہتر ین کارڈیوورک آؤٹ اور ٹانگوں کی ورزش ہے۔اگر سیڑھی چڑھنے کے دوران آپ تھک جائیں تو کسی منزل (فلور)پر رک جائیں اور چند منٹ واک کرنے کے بعد سیڑھیاں چڑھنے یا اترنے کا سلسلہ شروع کریں۔سیڑھیاں چڑھنے یا اترنے کے دوران کوشش کریں کہ دو اسٹیپ ایک ساتھ چڑھیں یا اتریں چند اسٹیپ یا جمپنگ جیکس قوت شدت اور فعالیت میں اضافہ کرتے محسوس ہوں گے۔
سائیکلنگ
ماہرین سائیکلنگ کو بہترین جسمانی ورزش کے طور پر تسلیم کرتے ہیں ،جو اچھی صحت یقینی بنانے کے ساتھ ہر عمر کے افراد کے لئے ضروری ہے۔گھر میں رہتے ہوئے بھی سائیکلنگ کا شوق بخوبی پورا کیا جا سکتاہے۔سائیکل چلانے سے پورے جسم میں خون کا دورانیہ بڑھ جاتاہے جبکہ انسان جسمانی طور پر زیادہ فٹ بھی رہتاہے۔ایوری ڈے ہیلتھ میں شائع کئے گئے ایک مضمون کے مطابق فی گھنٹہ سائیکل چلانا 300سے زائد کیلوریز جلانے میں مدد دیتاہے۔
مال واکنگ
جسم کو فٹ اور توانا رکھنے کیلئے واک ایک بہترین طریقہ ہے لیکن سرد موسم میں واک کرنا یقینا مشکل ہو جاتاہے،ایسے میں مال میں کی گئی چہل قدمی آپ کے لیے ایک بہترین ورزش ثابت ہو سکتی ہے۔چھٹی والے دن یا معمول کے دنوں میں جب بھی آپ کو فرصت کے لمحات میسر آئیں تو ونڈو شاپنگ کی غرض سے ہی سہی ،آپ مال کا رُخ کر سکتے ہیں۔اس بات کا خیال رکھیں کہ مال میں جانے کے بعد تیز قدموں سے چلیں،مال میں کی گئی 30منٹ کی چہل قدمی تقریباً68کیلوریز جلانے میں مدد دے گی۔
وارم اپ
وارم اپ کے لیے کیا کریں اور کیا نہ کریں کے بارے میں زیادہ پریشان نہ ہوں بلکہ وہ تمام ورزشیں ،جو آپ نے اپنے اسکول کے پی ٹی پیریڈیا اسکول اسمبلی میں سیکھی ہوں انہیں ذہن میں تازہ کریں کیونکہ وہ سب بھی بہترین وارم اپ اسٹریچنگ ورزشیں ہیں۔
جمپ اور اسٹریچنگ
اگر آپ ایک لمبے چوڑے ورک آؤٹ کے موڈ میں نہیں تو جمپ اور اسٹریچنگ کے ذریعے بھی سرد موسم میں فٹنس بحال کی جا سکتی ہے۔جمپ کرنے سے آپ کے جسم میں توانائی کی سطح میں اضافہ ہوتا اور کیلوریز تیزی سے جلتی ہیں۔جمپنگ جسم کے ان عضلات کو بھی متحرک کرتی ہے جو چہل قدمی میں نظر انداز ہو جاتے ہیں۔اس کے علاوہ اسٹریچنگ کے دوران بازوؤں کو دونوں اطراف پھیلا کر کمر کودائیں بائیں حرکت دینے ساتھ ہی بازوؤں کو سر کے اوپر لے جاکر ہاتھوں کو گھمانے سے جسم میں کھنچاؤ اور لچک پیدا ہوتی ہے۔
Your Thoughts and Comments
مزید ورزش سے متعلق
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرولUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2019, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.