Taiz Garmi Ka Muqabla Ab Khorak Se - Article No. 1897

Taiz Garmi Ka Muqabla Ab Khorak Se

تیز گرمی کا مقابلہ اب خوراک سے - تحریر نمبر 1897

خوراک کا جسم کو گرمی کےا ثرات سے بچانے میں بہت اہم کردار ہے۔ تربوز ایک معجزاتی پھل ہے۔ یہ ہمارے جسم کو نیوٹرینٹس مہیا کرنے اور ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ گرمی سے بھی محفوظ رکھتا ہے

جمعہ 10 جولائی 2020

جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے اور انساں کو موسمی اثرات سے بچانے میںHypothalamus دماغ کا حصہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کسی بھی جسمانی یا موسمی تبدیلی کی صورت میں اس کے فنکشنز میں خلل پیدا ہوجاتا ہے۔ جس کے سبب خاص طور پر گرمیوں میں ہمارا جسم ہیٹ سٹروک کا شکار ہو جاتا ہے۔ اور گرمیوں میں بلڈ پر یشر، معدے اور جلد کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

خوراک کا جسم کو گرمی کے ا ثرات سے بچانے میں بہت اہم کردار ہے۔ تربوز ایک معجزاتی پھل ہے۔ یہ ہمارے جسم کو نیوٹرینٹس مہیا کرنے اور ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ گرمی سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ اس میں موجود فائدہ مند کیمیائی مادے جسم کیلیے قدرتی سن بلاک کا کام کرتے ہیں ۔ اسی طرح ، پھول گوبھی کی سبزی میں امائنو ایسڈاوراینٹی آکسیڈینٹس بہتریں مقدار میں موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ جسم کو سورج کی نقصاں دہ شعاعوں سے بچاتے اور Histidine قوت مداافعت کو بہتر بناتے ہیں۔
لیموں اور پھلوں کے بادشاہ آم میں وٹامن سی کی بہترین مقدار موجود ہوتی ہے۔ جو کہ سورج کی نقصاں دہ شعاعوں کے خلاف جسم کے سیلز کی حفاظت کرتا ہے۔پودینہ اور دہی کا گرمیوں میں استعمال معدے کےلئے بہترین ہے۔ پودینہ میں موجود مینتھول ہمارے جسم کو ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے۔
دہی میں موجود فائدہ مند بیکٹیریا ہمارے معدے کے مسائل کو حل کرتے ہیں۔ اور جگر کی گرمی کو ختم کرتے ہیں۔۔
پانی کا استعمال کم ازکم مردوں کےلئے 14-13 اور خواتین کے لیے 13-12 گلاس ہیں۔ کوشش کریں کہ مٹکے کے پانی کا استعمال کریں۔ کیونکہ وہ اساسی خاصیت کا حامل ہے۔ اور اس کا درجہ حرارت جسم کے لیے بہترین ہوتا ہے۔ جسم میں پانی کی ضرورت کو بہترین انداز میں پورا کرنے کے لئے آپ ستو کے شربت کا استعمال کرسکتے ہیں۔
اور املی ،آلوبخارے کا شربت یا خربوزے کے بیج کی سردائی بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ مشروبات میں سفید چینی کی بجائے گڑ، شکر یا Stevia کا استعمال کریں۔
جیسا کہ چائے اور کافی آپ کے جسم کے سیلز سے پانی خارج کروانے اور جسم میں پانی کی کمی کا باعث بنتی ہیں۔ اس لیے گرمیوں میں ان کا استعمال کم سے کم کریں۔گرمیوں میں تیز نمک مرچ، تلے ہوئے اور زیادہ میٹھے کھانے کم استعمال کریں۔کیونکہ یہ دیر سے ہضم ہوتی ہیں ،جس کے سبب یہ ا شیاء جسم کے درجہ حرارت کو ڈسٹرب کرکے جگر میں گرمی پیدا کرتے ہیں۔ اپنی خوراک کو بہتر کریں اور گرمی کے موسم میں اپنا اور اپنے گھر والوں کا خیال رکھیں۔

Browse More Exercise