Warzish K Faide - Article No. 1894

Warzish K Faide

"ورزش کے فوائد" - تحریر نمبر 1894

ورزش جو کہ انسان کو تندرست و توانا رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ہماری زندگی پر اس کے بیشمار اثرات ہیں ۔ ورزش دراصل زمانہ قدیم سے چلا آ رہا ہے وقت کے ساتھ ساتھ ورزش کرنے کے طور طریقوں میں بھی جدت آئی

جمعرات 9 جولائی 2020

ورزش جو کہ انسان کو تندرست و توانا رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ہماری زندگی پر اس کے بیشمار اثرات ہیں ۔ ورزش دراصل زمانہ قدیم سے چلا آ رہا ہے وقت کے ساتھ ساتھ ورزش کرنے کے طور طریقوں میں بھی جدت آ ئی ۔پہلے پہل چل پھر کر، گھر کے کام کاج سے بھی جسم کی اچھی خاصی ورزش ہو جاتی تھی، پر اب ایک خاص طبقہ ورزش کے لیے باقاعدہ طور پر جم جاتا ہے ۔

ورزش کے بہت زیادہ فوائد ہیں۔اس سے موٹاپا کم کیا جا سکتا ہے ۔جسم کی اضافی چربی کم کی جا سکتی ہے ۔دوام خون ٹھیک رہتا ہے۔ ورزش سے انسان جسمانی چستی تو حاصل کرتا ہی ہے ساتھ ہی ساتھ ذہن بھی تیز ہونے لگتا ہے۔
اس کو ہم مثال سے واضع کریں گے۔
فرض کریں ایک صاف پانی کا گڑھا ہے اور وہ پانی ایک ہی جگہ پر ٹھہرا ہوا ہے مطلب کہ پانی حرکت نہیں کر رہا تو کیا ہوگا پانی آ ہستہ سے اپنا رنگ تبدیل کرے گا۔

(جاری ہے)

اس میں بد بو دار مادے پیدا ہونے لگیں گے۔جس سے پانی استعمال کے قابل نہیں رہے گا اور ناکارہ ہو جائے گا۔
بالکل اسی طرح اگر ہم بھی حرکت میں برکت ہے والی بات کو نہیں اپنائیں گے، چہل قدمی یا ورزش نہیں کریں گے تو مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر اپنی خوبصورتی اور لمبی عمر کھو سکتے ہیں۔
اب ورزش کا لفظ سنتے ہی اکثر لوگوں کے ذہن میں سوال ابھرتا ہوگا کہ شاید جم میں ہی جا کر کوئی سرگرمی انجام دینے کا نام ورزش ہے تو ایسا ہر گز نہیں ہے ورزش مختلف طریقوں سے کی جا سکتی ہے ۔

1)چہل قدمی کرنا بھی، چاہے اپنے گھر ،گلی یا قریبی پارک میں ورزش کے زمرے میں آ تا ہے۔
2)سکول میں بچے جو کہ بریک میں بھاگ دوڑ اور کھیلوں وغیرہ میں جیسا کہ فٹ بال،کرکٹ ،ہاکی ،ایک دوسرے کو پکڑنا یعنی جتنے بھی کھیل بھاگ کر سٹوڈنٹس کھیلتے ہیں وہ سب ورزش کا بہترین ذریعہ ہیں۔
3) جن لوگوں کے گھر ڈبل سٹوری ہیں تو بار بار سیڑھیوں سے آنے جانے سے بھی اچھی خاصی ورزش ہو جاتی ہے۔

ہم اکثر لوگوں کو پریشانی میں دیکھتے ہیں کہ ان کے بچے کم عمر میں موٹاپے کا شکار ہو کر اپنی عمر سے زیادہ لگتے ہیں۔اسی طرح خواتین فیس موٹا ہونے اور ڈبل چن کی شکایت کرتی ہیں۔اس طرح کے ہزاروں مسائل ہیں جو ورزش یا یوگا سے کم کیے جا سکتے ہیں۔
ورزش سے حاصل کردہ فوائد جو کہ درج ذیل ہیں۔
1)ریگولر ورزش سے سانس پھولنے کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔

2)جسم خوبصورت ہوتا ہے۔
3)ہڈیاں مظبوط ہوتیں ہیں۔
جسم کی وافر /اضافی چربی کم کی جا سکتی ہے۔
4)ورزش سے توند /نکلے ہوۓ پیٹ کو کم کیا جاسکتا ہے۔
5)ذہنی طور پر انسان سکون محسوس کرنے لگتا ہے۔
6)بیماریوں سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے۔
7)عام آسنی سے عمر بھی زیادہ ہو سکتی ہے کہ جب انسان چست رہتا ہے بیماریوں سے بچنے کی وجہ سے عمر دراز پا سکتا ہے۔
8)ورزش سے انسان خوبصورت اور پر کشش نظر آتا ہے۔
9)ورزش سے آپ اپنی عمر سے کم نظر آتے ہیں۔
10)ورزش سے دوران خون ٹھیک رہتا ہے۔

Browse More Exercise