Ankhon K Liye - Article No. 1136

Ankhon K Liye

آنکھوں کے لئے - تحریر نمبر 1136

آنکھوں کے لیے ایسی غذائیں ضروری ہیں۔ جن میں وٹامن اے افراط سے ہو۔ رس دار پھل کم پکی ہوئی سبزیوں ‘مولی ‘گاجر ‘مچھلی کا تیل (کاڈ لیور آئیل )

جمعرات 24 اگست 2017

انڈے کی ذردی گائے کی کلیجی مکھن پنیر پالک اور دوسری ہری اور زرد سبزیوں میں وٹامن اے وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔
دانتوں کے لیے:
سیب اور دہی کی ڈش:
دو سیب دھو کر بغیر چھیلے ہوئے کاٹ لیں دہی اور شہد میں خوب اچھی طرح ملاکر کسی ٹھنڈی جگہ یہ فریج میں رکھ دیجیے ۔ کھانے کے بعد نوش کرلیں ۔
نارنگیوں کی جیلی :
چار نارنگیوں کا عرق اور ان کے چھلکوں کے باریک تراشے ایک چائے کا چمچ شہد آدھے لیموں کا رس اور اس کے چھلکے کے تراشے اور تین چائے کے چمچ جیلیٹن۔

جیلیٹنکو گرم پانی میں حل کریں ۔ اب اس میں شہد لیموں کا رس اور ان کے چھلکوں کے تراشے ڈال کر اس مرکب کو ٹھنڈے پانی میں رکھے ہوئے شیشے کے جار یا چوڑے منہ کی شیشوں میں ڈال دیں اور فریج میں جمالیں جم جانے کے بعد نوش فرمالیں ۔

(جاری ہے)


ناخنوں کے لیے:
صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے لیموں نارنگی وغیرہ کا رس پینے سے ناخن خوبصورت اور مضبوط ہوجاتے ہیں ۔

اس رس میں کیلشیم بھی حاصل کیا جاسکتا ہے جو کہ ناخنوں کی صحت اور دلکشی کے لیے بہت ضروری ہے۔ وہ اس طرح کا ایک انڈہ اچھی طرح دھو کر رس میں ایک دو گھنٹوں کے لیے دیں ۔ انڈے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی لیکن رس انڈے کے خول سے کیلشیم حاصل کرکے زیادہ عمدہ فائدہ مند اور ذائقے دار بن جائے گا۔
عورت کے لیے فربہی کے طرح لاغری اور کمزوری بھی ایک پریشان کن عیب ہے کمزور عورتوں کو ڈاکٹروں سے مشورہ کرکے یہ اطمنیان کر لینا چاہیے کہ وہ کسی جسمانی عارضے کا شکار تو نہیں ہیں لاغری اور کمزوری مورثی بھی ہوتی ہے ۔
کچھ عورتیں بہت حساس اور زود رنج ہوتی ہیں اور یہی چلنے کڑھنے کی عادت ان کی لاغری اور کمزوری کا سبب ہوتی ہے ، اگر آپ کا جسم کسی قسم کے عارضے کا شکار نہیں ہے اور آپ تندرست ہیں تو فکر کرنے کی ضرورت نہیں آپ اپنی خوراک اور عادات میں مناسب تبدیلیاں کرکے چہرے اور جسم کو متناسب بناسکتی ہیں ۔سب سے پہلے تو یہ یاد رکھیے کہ خوشگوار سبھاؤ اور ہنس مکھ طبعیت صحت پر آپ کی توقع سے زیادہ عمدہ اثر چھوڑتی ہے۔

چلنے اور کڑھنے کی عادت خون جلاتی ہے اور آپ کو اندر ہی اندر کھائی جاتی ہے ،سب سے پہلے اس کی اصلاح کیجیے زیادہ غورو فکر کرنے کی عادت ترک کردیجیے ۔ بال کی کھال اتارنے کے بجائے پر بات پر ٹھنڈے دل اور پرسکون اعصاب کے ساتھ غور کیجیے ، زیادہ گہرائی میں جانے کی ضرورت نہیں ہمیشہ زندگی کے روشن پہلو پر نظر رکھیے ، اور ان میں جس قدر اور جتنی مقدار میں بھی خوشی آپ حاصل کعسکتی ہیں حاصل کیجیے زندگی کے روزمرہ واقعات و حالات کو اپنے ذہن پر مسلط نہ کریں ،بلکہ یہ سمجھے کہ زندگی ایسے معاملات سے عبادت ہیں اور ان کی پیچیدگی یا الجھاؤ آپ کی ذہانت کے سامنے کوئی حقیقت نہیں رکھتی اور اپ ہر الجھن اور مشکل کا حل اپنی فہم و فراست سے دریافت کرسکتی ہیں ،کھوئی ہوئی خوبصورتی یا جوانی یا وہ خوبصورتی یہ جوانی جو آپ کے پاس کبھی تھی ہی نہیں ، حاصل کرنا کوئی مشکل نہیں بشرطیکہ آپ اپنے دل و دماغ پر مایوسی اور پثر مردگی کا احساس طاری نہ ہونے دیں ،نوجوان بچوں صحت مند لوگوں کی طرح زندگی کا ایک ایک لمحہ دلچسپی اور لگن کے ساتھ گزارنے کی کوشش کریں ۔
آپ زیادہ عمر کی ہیں تو عمر کے ہر دور میں اپنے سے کم عمر لوگوں میں دوست تلاش کرسکتی ہیں ۔ ان کی صحبت میں خوشگوار وقت گزار سکتی ہیں ۔ متوان غذائیت سے بھرپور چیزوں کا استعمال کثرت سے کریں ۔ ہلکی پھلکی ورزش غذا کے ہضم میں مفیدثابت ہوگی ۔ لسی ،مکھن، بالائی،گوشت ،قیمہ ،دودھ ،دہی ،شہد اور پھلوں کا کثرت سے استعمال دنوں میں آپ کی صحت کو عمدگی سے ہمکنار کر دے گا۔ ترش چیزوں سے مکمل پرہیز کریں ۔ سبزیوں میں گاجر، آلو ، اروی جسم کو فربہ کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔ دودھ، چاول،مرغی ،اور بطخ کا گوشت بھی جسم کو موٹا کرتا ہے۔

Browse More Eyes