Jaldi Bemari Egzema Ke Phailoo Mein Khatarnak Had Tak Izafah - Article No. 1435
جلدی بیماری ایگزیما کے پھیلائو میں خطرناک حد تک اضافہ - تحریر نمبر 1435
سرد موسم میں کم و بیش ہر کسی کو جلدی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسا کہ جلد کا خشک ہونا‘ ہونٹوں اور ایڑیوں کا پھٹنا‘ ہاتھوں کی کھال کا اترنا‘ انگلیوں کا سوجنا وغیرہ۔سردیوں میں جلد پر نمی کی کمی کی وجہ سے
منگل 11 دسمبر 2018
فرزاںہ چوہدری
جوان اور دلکش جلد صنف نازک کا بہترین زیور ہے‘ جلد دل کی طرح اور دماغ کی طرح کشادہ نہیں ہوسکتی لیکن جوان‘ صحت مند‘ نرم و ملائم اور خوبصورت جلد ہر خاتون کا سرمایہ ہے حسین نظر آنا ہر عورت کا خواب ہے‘ اسی لیے خواتین میں اپنی جلد کی حفاظت کا رجحان خاصا ہے ۔ دنیا میں تقریباً تین ہزار جلدی امراض پائے جاتے ہیں۔
جن کا علاج ماہر امراض جلد کرتے ہیں۔سرد موسم میںجلد کی حفاظت اور اس موسم کی جلدی بیماریوں کے حوالے سے ماہرامراض جلد پروفیسر ڈاکٹر شہباز آمان سے کی گئی گفتگو نذر قارئین ہے۔معروف ماہر امراض جلد پروفیسر ڈاکٹر شہباز آمان پاکستان ایسوسی ایشن آف ڈرماٹولوجی کے جنرل سیکرٹری ہیں وہ سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(سمز) میں پروفیسر آف سکن اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
(جاری ہے)
پروفیسر ڈاکٹر شہباز آمان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا’’سرد موسم میں کم و بیش ہر کسی کو جلدی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسا کہ جلد کا خشک ہونا‘ ہونٹوں اور ایڑیوں کا پھٹنا‘ ہاتھوں کی کھال کا اترنا‘ انگلیوں کا سوجنا وغیرہ۔سردیوں میں جلد پر نمی کی کمی کی وجہ سے چہرے اور ہاتھ پاؤں کی کھال اور ہونٹ پھٹنے لگتے ہیں ۔ یوں تو سردی میں سب لوگوں کے ہونٹ خشک رہتے ہیں لیکن جن کی جلد حساس ہوتی ہے ان کے ہونٹ بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لیے ان کو چاہیے کہ لپ پام کا استعمال کریں۔ ہونٹوں پر زبان نہ پھیریں‘ رات کو سونے سے پہلے ہونٹوں کا بالائی سے مساج کریں اور دن میں زیتون کے تیل سے مساج کریں اس کے علاوہ ناریل اور بادام کا تیل برابر مقدار میں ملا کر ہونٹوں پر لگانا بھی فائدہ مند ہے۔ خشک جلد کی حامل خواتین کو ایسے موسچرائزر کا انتخاب کرنا چاہیے جو جلد کو مطلوبہ مقدار میں نمی فراہم کرے ۔ حساس جلد کو سردیوں میں خاص طور پر توجہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ عام طور پر چکنی جلد کی حامل خواتین کا خیال یہ ہوتا ہے کہ انکی جلد چونکہ چکنی ہے لہذا وہ خشک نہیں ہو گی اور نہ ہی اسے زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے حالانکہ چکنی جلد والی خواتین کو بھی باقاعدگی سے موسچرائزر اور جلد پر قدرتی اجزاء کا استعمال کرنا چاہیے۔ بعض خواتین کا رنگ بھی کالا پڑجاتا ہے اس لیے سرد ہوائیں چلنے لگیں تو چہرے پر صابن کا استعمال ممکنہ حد تک کم کردینا چاہیے اس سے جلد خشک ہوتی ہے۔ جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے دن میں کم از کم آٹھ گلاس پانی پیئں ۔جب بھی چہرہ اور ہاتھ پاؤں دھوئیں تو کولڈ کریم یا لوشن استعمال کریں اس طرح خشکی سے حفاظت رہے گی۔ چہرے پر موئسچرائزر کی مقدار ذرا کم رکھیں۔ فالتو چکنائی کو روئی یا ٹشو رول کی مدد سے صاف کریں کیونکہ زائد چکنائی سے چہرے پر دانے نکلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ گیلے تولیے کو چہرے پر رکھ کر ہلکا سا دبائیں یا چہرے پر پانی کے چھینٹیں ماریں پھر تولیے سے چہرے کو تھپتھپائیں پھرفوراًموئسچرائزر لگالیں۔ خشک جلد نہایت باریک مسامات پر مشتمل ہوتی ہے۔ نوعمریا نوجوانی میں خشک جلد اچھی لگتی ہے‘ لیکن بڑھتی عمرکے ساتھ ساتھ اگر اس کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تواس پر قبل ازوقت گہری لکیریں بننے لگتی ہیں اور جلد کھردری ہوکر پھٹنے بھی لگتی ہے۔ تھوڑی سی توجہ سے خشک جلد بھی نارمل جلد کی طرح ہی ہوسکتی ہے۔ وقتی طور پر ہی سہی لیکن خشک جلد سے نجات ممکن ہے۔ایسی جلد کی حامل افراد کیلئے سب سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہوتی ہے کہ جب وہ 20یا 25سال کی عمر کوپہنچتے ہیں توان کے چہرے پر جھریاں نمودار ہونے لگتی ہیں، خصوصاََ خواتین کے ساتھ یہ مسئلہ عام دیکھنے میں آیا ہے۔ زیادہ دیر تک گرم پانی سے نہانا بھی جلدخشکی کا باعث بنتا ہے اس لئے سرد موسم میں غسل کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھئیے کہ پانی نیم گرم ہو اور غسل کا دورانیہ بھی دس منٹ سے زیادہ نہ ہو۔ اس کے علاوہ جلد کی حفاظت کے لئے نہانے سے پہلے پانی میں بے بی آئل یا کوئی اور تیل لے کر اس کے چند قطرے پانی میں ڈال لیں ۔ سرسوں یا کھوپرے کے تیل سے جسم پر مالش کریں۔ یہ طریقہ جلد کو شاداب رکھنے میں انتہائی معاون ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ نہانے کے بعد بدن اچھی طرح خشک کرلیں اور کسی اچھے سے باڈی لوشن سے مساج کریں۔ روزانہ رات سونے سے قبل منہ دھو کر اچھی سی کولڈ کریم لگانا بھی فائدہ مند ہے۔سردیوں میں جلد کو خشکی سے بچانے کے لیے رات کو سونے سے قبل ہلکے صابن اور پانی سے منہ دھوئیں، ’ ڈیپ پور کلینزر‘ سے جلد کی صفائی کریں۔ ہاتھوں اور پاؤں پر پیٹرولیم جیلی رات سوتے وقت لازمی لگائیں۔سرد موسم میں میک اپ کرتے وقت بھی خاص خیال رکھنا چاہیے ۔ میک اپ سے پہلے کسی معیاری موسچرائزر کا استعمال کریں تاکہ جلد نرم و ملائم رہے اور میک اپ خشک اور پھٹا پھٹا محسوس نہ ہو ۔ موسم سرما میں پانی کا استعمال زیادہکرنا چاہئے ۔ چائے اور کافی کااستعمال کم کردینا چاہئے کیونکہ ان چیزوں کااستعمال جسم سے پانی کے اخراج کو بڑھا دیتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ متوازن غذااستعمال بھی ضروری ہے۔ خشک جلد کی حفاظت کیلئے مرہم کی شکل میں دستیاب موئسچرائزر بہتر نتائج دیتے ہیں۔ خواتین اپنی خشک جلد کو روزانہ بہت زیادہ پانی پی کربھی صحت مند اور تروتازہ رکھ سکتی ہیں۔ ایسی غذاکھائیں جن میں معدینات اور حیاتین (وٹامنز) کی زیادہ مقدار ہو۔ صبح کے وقت زیادہ سے زیادہ آکسیجن اپنے اندر جذب کریں۔سردیوں میں مالٹے، سنگترے، گاجر، مولی اور دیگر موسمی پھلوں سے بھی جسم میں پانی کی کمی پوری کی جاسکتی ہے۔چکنی جلد پر کولڈ کریم کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ ایسے افراد اپنی جلد پر ناریل کا تیل لگا سکتے ہیں۔ سردیوں میں جلد کو تروتازہ اور شاداب رکھنے کے لیے رات کو سوتے وقت معیاری کولڈ کریم اور موسچرائزر کا استعمال کرنے سے جلد میں ضروری نمی برقرار رہتی ہے اور یہ طریقہ جلد کو سرد موسم کے اثرات سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ سردیوں میں ایک بڑا مسئلہ ایڑیاں پھٹنا ہے جو ناصرف تکلیف کا باعث ہوتی ہیں بلکہ بدنما بھی معلوم ہوتی ہیں ۔ چار چمچ گلیسرین میں ایک لیموں کا رس‘ دو چٹکی پسی ہوئی پھٹکڑی ملائیں اور دن میں دو تین بار پھٹی ایڑیوں پرلگائیں۔ رات کو گرم پانی میں نمک اور ایک چمچ سرسوں کا تیل ملالیںاور دس منٹ کے لیے دونوں پیروں کو اس میں رکھیں پھر جھانوے یا نرم برش سے صاف کریں۔ موزے پہن کر سوجائیں۔
Browse More Face And Skin
کیل و مہاسے
Keel O Muhase
زنک کی کمی
Zinc Ki Kami
لیشمینیا ۔ ایک خطرناک جلدی مرض
Leishmania - Aik Khatarnak Jildi Marz
برص،لاعلاج نہیں
Bars - La Ilaaj Nahi
جلدی امراض سے بچاؤ کے لئے اہم تدابیر اور نسخے
Jildi Amraz Se Bachao Ke Liye Ehem Tadabeer Aur Nuskhay
داد یا قوبا ۔ ایک جلدی بیماری
Daad Ya Quba - Aik Jildi Bimari
برص جلد کی دلکشی متاثر کرنے والا مرض
Bars Jild Ki Dilkashi Mutasir Karne Wala Marz
کینو
Orange
لوکی،غذائی فائبر اور پانی کا مجموعہ
Loki - Gazai Fiber Or Paani Ka Majmoa
موسم برسات ․․․ بیماریوں کا موسم
Mosaam E Barsaat Bimariyon Ka Mosaam
بڑھتی عمر کے اثرات ․․․چند راز
Bharti Umar K Asraat - Chand Raaz
کھیرا!ٹھنڈک اور غذائیت کا حامل
Kheera ! Thandaak Or Ghezayat Ka Hamil