Jildi Amraz - Article No. 1227
جلدی امراض - تحریر نمبر 1227
جلد جراثیم کے خلاف ہمارے جسم کی پہلی دفاعی لائن ہے جب یہ لائن کمزور پڑجاتی ہیں یا کہیں سے ٹوٹ جاتی ہیں تو جراثیم فوراً اس کے اندر گھس کر پھوڑا بنادیتے ہیں
جمعرات 11 جنوری 2018
جلد کی بیماریوں کی فہرست بہت طویل ہے یہ بیماریاں شاذ ہی مہلک ہوتی ہے لیکن انسان کی زندگی اجیرن کردیتی ہے یہاں صرف چند اہم جلدی امراض کا ذکر کیا جائے گا جو ہمارے ہاں بہت عام ہے اور جن کے لیے گھریلو علاج موثر ثابت ہوسکتا ہے۔
پھوڑے: جلد جراثیم کے خلاف ہمارے جسم کی پہلی دفاعی لائن ہے جب یہ لائن کمزور پڑجاتی ہیں یا کہیں سے ٹوٹ جاتی ہیں تو جراثیم فوراً اس کے اندر گھس کر پھوڑا بنادیتے ہیں جلد پر لگنے والے زخم بلکہ معمولی خراشیں پھوڑے کا روپ دھار لیتی ہیں عام لوگوں کی نسبت ذیابیطس اور گردے کی بیماریوں کا شکار ہونے والے یا جسمانی طور پر کمزور لوگوں کو زیادہ پھوڑے نکلتے ہیں جلد پر نکلنے والا ایک پھوڑا عموماً اردگرد کے علاقے میں جراثیم پہنچا کرکئی پھوڑے پیدا کردیتا ہے مریض کا تولیہ وغیرہ استعمال کرنے والے دوسرے لوگوں کو بھی پھوڑے نکل سکتے ہیں صفائی سے غفلت پھوڑوں کے لیے راہ ہموار کرتی ہیں بہت بڑے پھوڑے کو کارینکل کہا جاتا ہے کارینکل کی جڑیں بہت گہری اور حلقہ بہت وسیع ہوتا ہے اس سے عموماً مریض کو بخار ہوجاتا ہے اور مریض کمزور ہونے لگتا ہے کارینکل مہلک بھی ثابت ہوسکتا ہے اور اگر اس کا مناسب علاج نہ کیا جائے تویہ اور بڑا ہوجاتا ہے اس کے علاج کے لیے کسی ڈاکٹر کی خدمات حاصل کریں۔
(جاری ہے)
علاج: صفائی بہترین حفاظتی تدابیر ہے جسم پر آنے والی معمولی سی خراش کا بھی نظر انداز نہ کریں اس پر آئیوڈین،سپرٹ یا ڈیٹول لگادیں،خصوصاً گرم مرطوب موسم جولائی،اگست میں ہلکی سی خراش بھی خطرناک پھوڑا بن سکتی ہے پھوڑا نکل آنے کے بعد اسے صاف ستھرا رکھیں اوراسی پر آئیوڈین یا سپرٹ لگاتے رہیں تاکہ یہ جلد کے دوسرے حصوں تک جراثیم نہ پھیلا سکے مزید پھوڑوں سے بچنے کے لئے پنسلین کے انجکشن لگوائے جاسکتے ہیں لیکن اسے پہلے جراثیم کی نوعیت ٹیسٹ کرالینا زیادہ مناسب ہوتا ہے جب ایک پھوڑا نکل آئے تو اسے پکنے دیں حتیٰ کہ اس میں پیپ پڑجائے پھوڑے پر لپری(پولٹس)وغیرہ باندھنا طبی نقطہ گرد کی جلد نرم ہوجاتی ہے اور پھوڑے کو بڑھنے کا موقع مل جاتا ہے تاہم پھوڑے کو جلد کے لیے گرم کپڑے وغیرہ کی ٹکور کی جاسکتی ہے جب پھوڑا رہنے لگے تو اسے صاف کرکے اس پر ٹیرامائیسین کریمTerramycin Cream لگائیں مریض کا تولیہ یا اس کے پھوڑے سے چھونے والی کوئی اور چیز صحت مند شخص کو استعمال نہیں کرنی چاہیے مریض کو بھی اپنا پھوڑا اور اس کی قریبی جلد علیحدہ کپڑے سے صاف رکھنی چاہیے صحت کی کمزوری کی صورت میں صحت بہتر بنانے کی کوشش کریں مریض کو وافر مقدار میں لمحی غذائیں گوشت،انڈا،دودھ مچھلی اور وٹامن سی استعمال کرنے چاہییں اگر کوئی اور بیماری پھوڑوں کا باعث بن رہی ہو تو اس کا علاج کرائیں ناک یا اوپری ہونٹ کے پھوڑے سے خصوصاً ہوشیار رہیں کیونکہ یہ دماغ میں جراثیم پہنچا کر مہلک ثابت ہوسکتے ہیں۔
Browse More Face And Skin
چنبل
Psoriasis
کیل و مہاسے
Keel O Muhase
زنک کی کمی
Zinc Ki Kami
لیشمینیا ۔ ایک خطرناک جلدی مرض
Leishmania - Aik Khatarnak Jildi Marz
برص،لاعلاج نہیں
Bars - La Ilaaj Nahi
جلدی امراض سے بچاؤ کے لئے اہم تدابیر اور نسخے
Jildi Amraz Se Bachao Ke Liye Ehem Tadabeer Aur Nuskhay
داد یا قوبا ۔ ایک جلدی بیماری
Daad Ya Quba - Aik Jildi Bimari
برص جلد کی دلکشی متاثر کرنے والا مرض
Bars Jild Ki Dilkashi Mutasir Karne Wala Marz
کینو
Orange
لوکی،غذائی فائبر اور پانی کا مجموعہ
Loki - Gazai Fiber Or Paani Ka Majmoa
موسم برسات ․․․ بیماریوں کا موسم
Mosaam E Barsaat Bimariyon Ka Mosaam
بڑھتی عمر کے اثرات ․․․چند راز
Bharti Umar K Asraat - Chand Raaz