Palak Jild Ko Jhurion Se Bachati Hai - Article No. 820

پالک جلد کوجھریوں سے بچاتی ہے - تحریر نمبر 820
پالک ایک ایسی سبزی ہے جودنیاکے ہر خطے میں آسانی سے سستے داموں میں دسیتاب ہے۔ یہ قدرت کی طرف سے ایک تحفہ ہے جس میں بے شمار غذائی اجزاء موجود ہیں۔
ہفتہ 21 نومبر 2015
پالک ایک ایسی سبزی ہے جودنیاکے ہر خطے میں آسانی سے سستے داموں میں دسیتاب ہے۔ یہ قدرت کی طرف سے ایک تحفہ ہے جس میں بے شمار غذائی اجزاء موجود ہیں۔ اس میں وٹامن کے وٹامن اے، میگنیشیم، فولیٹ، مینگینز، آئرن، کیلشیم، پوٹاشیم، وٹامن سی، وٹامن بی2اور وٹامن بی موجود ہے۔ علاوہ ازیں یہ سبزی پروٹین ، فاسفورس، وٹامن ای، جست، ریشہ اور تانبا کاایک ذریعہ بھی ہے۔ پالک ہرموسم میں دسیتاب ہے اسے سلاد میں کچا اور پکا کربھی کھایا جاسکتا ہے۔
علاوہ ازیں پالک کے بارے میں عام لوگوں کے ذہنوں میں کچھ غلط عقائد نے جنم لیاہے۔ مثلاََ پیشاپ کامسلہ ہے تو پالک نہیں کھاسکتے ، معدہ میں کوئی پرابلم ہے تو پالک کھانا منع ہے، گردوں کی کوئی بیماری ہے توپالک چکھ نہیں سکتے۔
(جاری ہے)
نقرس(گاؤٹ) تھائرایڈاور گال بلیڈر کی بیماریوں میں یہ سبزی کھانا منع ہے۔
ان خرافات کی وجہ سے بعض لوگ پالک جیسی بے حدمفید سبزی کھانے سے ”پرہیز“ کرتے ہیں۔ اب آپ پالک کے فائدے پڑھء اور خود ہی فیصلہ کریں کہ یہ سبزی کھائیں یانہ کھائیں۔غذا:
ایک پیالی پالک میں روزانہ درکار20فیصد غذائی ریشہ موجود ہوتا ہے۔ جونظام ہاضمہ کا دوسے ہے، قبض سے نجات دلاتا ہے خون میں شوگر کی سطح کواعتدال میں رکھتا ہے اور زیادہ کھانے سے روکتا ہے۔
مانع تکسیدی اجزاء:
(انٹی آکسیڈنٹ) وٹامن سی، وٹامن ای، بیٹا کروٹین، مینگینز، جست (ZINC) سلینیم جیسے مانع تکسیدی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ جوخون کی نالیوں کومتورم ہونے سے بچانے کے علاوہ ہڈیوں کی بیماری اور آسٹیو پوردسس اور ہائی بلڈپریشر سے بچانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔
بینائی:
مانع تکسیدی اجزاء لیوٹن (LEUTIN) اور زیازیتھین (Ziazinthane) پالک کے پتوں میں وافر مقدار میں موجود ہیں۔ یہ موتیا بندسے بچانے کے علاوہ آنکھوں کی بینائی پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔
جلد:
وٹامن اے کی وافر مقدار جوپالک میں موجودہے جسم کی جلد پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ یہ جلد کوجھریوں سے بچاتی ہے اور جلد کونرم وتازہ رکھتی ہے۔
ہڈیاں:
ایک کپ پالک وٹامن کے (K) کے روزانہ تعین شدہ مقدار کا1000فیصد سے زیادہ حصہ فراہم کرتاہے جوہڈیوں کے حجم اور مضبوطی کے لئے ضروری ہے۔
دماغ اور اعصابی نظام:
وٹامن کے کاپالک میں وافر مقدار میں موجود ہونا دماغ اور اعصابی نظام کے لئے ایک انتہائی ضروری جز”سفنگولیپڈس“ بنانے میں مددکرتا ہے، جونسوں کے ارد گرد غلاف ”مایلین“ (Myelin) بنانے میں انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔
چند دیگر قیمتی فوائد:
گرم اور سردمزاج دونوں افراد کیلئے یکساں مفید ہے۔ فوری ہضم ہونے میں مفید ہے۔ معدے کی سوزش اور پیشاپ کی جلن دونوں میں نافع ہے۔ نزلہ، سینہ اور پھیپھڑوں کے درد اور بخار میں اس کاکھانا بہت مفید ہے۔ گرمی کی وجہ سے ہونے والے یرقان اور کھانسی کورفع کرتی ہے۔ پالک کے پانی سے غرغرہ کرنا حلق(سنگھڑی) کے درد کوآرام دیتا ہے۔ خون کوصاف کرتی ہے۔
Browse More Face And Skin

برص،لاعلاج نہیں
Bars - La Ilaaj Nahi

جلدی امراض سے بچاؤ کے لئے اہم تدابیر اور نسخے
Jildi Amraz Se Bachao Ke Liye Ehem Tadabeer Aur Nuskhay

داد یا قوبا ۔ ایک جلدی بیماری
Daad Ya Quba - Aik Jildi Bimari

برص جلد کی دلکشی متاثر کرنے والا مرض
Bars Jild Ki Dilkashi Mutasir Karne Wala Marz

کینو
Orange

لوکی،غذائی فائبر اور پانی کا مجموعہ
Loki - Gazai Fiber Or Paani Ka Majmoa

موسم برسات ․․․ بیماریوں کا موسم
Mosaam E Barsaat Bimariyon Ka Mosaam

بڑھتی عمر کے اثرات ․․․چند راز
Bharti Umar K Asraat - Chand Raaz

کھیرا!ٹھنڈک اور غذائیت کا حامل
Kheera ! Thandaak Or Ghezayat Ka Hamil

میتھی سے صحت اور دلکشی پائیے
Methi Se Sehat Or Dilkashi Payeen

چہرے کی تازگی وشادابی اب مشکل نہیں!
Chehre Ki Tazgi O Shadabi Ab Mushkil Nahi !

مختلف تیل کے طبی فوائد
Mukhtalif Tail K Tibbi Fawaid