6 Amraz Ka Ilaj Coffee Se - Article No. 1025

6امراض کا علاج کافی سے - تحریر نمبر 1025
کافی پوری دنیا میں کثرت سے استعمال کی جاتی ہے۔ اس حوالے سے سوال یہ پیداہوتا ہے کہ کافی میں کس حد تک صحت بخش اجزا موجود ہیں؟ اور یہ آپ کے دماغ ، جگر اور جسمانی کارکردگی پرکس طرح اثرانداز ہوتی ہے۔
بدھ 26 اکتوبر 2016
ٹائپ ٹوذیابیطس کے مریض :
کافی کسی نہ کسی طرح ٹائپ ٹوذیابیطس میں فائدہ مندہے ۔ کافی کی ایک معقول مقدار پینے سے شوگر کو فائدہ تو ہوتا ہے مگر انھیں بھی فائدہ ہوتا ہے جنھیں شوگر نہیں ہوتی۔ یعنی کافی شوگر کے لیے قوت مدافعت پیش کرتی ہے۔ کافی میں کیفین کے علاوہ دوسرے ایسے اجزا بھی شامل ہیں جو صحت کے لیے مفید ہیں ۔
(جاری ہے)
سرطان :
کافی میں ایسے اجزا دریافت کیے گئے ہیں جو بڑی آنت ، جگر اور لبلبہ کو سرطان سے محفوظ رکھتے ہیں۔
دل کے امراض :
عمر دراز خواتین جو روزانہ ایک سے تین کپ کافی پیتی ہیں وہ گویا خود کو دل کے امراض سے 24فیصد بچا لیتی ہیں۔ مطلب جوخواتین کافی نہیں پیتی ان میں دل کے امراض کے امکانات 24فیصد بڑھ جاتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق 65یااس سے زیادہ کی عمر کے افراد جوروزانہ چاریااس سے زائد کپ کافی کے پیتے ہیں دل کے امراض کا بہت کم نشانہ بنتے ہیں ۔
جوڑوں کا درد :
کافی میں جو اجزا ہیں ، کیفین کو چھوڑ کر․․․․ یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ جوڑوں کے درد میں مفید ہے ۔ یہ درد جسم میں یورک ایسڈ کی سطح میں گڑبڑہوجانے کی وجہ سے ہوتا ہے اور بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔
دماغ کوفائدہ :
جو شخص روزانہ صبح بیدار ہونے کے بعد کافی پیتا ہے، اسے معلوم ہے کہ اس عمل سے اس کی سوچ اور واضح اور فعال ہوجاتی ہے مگر کافی دیگر طریقوں سے بھی دماغ کو فائدہ پہنچات ہے۔ ایک طبی تحقیق کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ عمر دراز خواتین جنھوں نے روزانہ تین کپ کافی ان کی یادداشت میں صرف 18فیصد کمی آئی اور جن خواتین نے ایسا نہیں کیا ان میں 33فیصد کی کمی آئی ۔
کافی اور کیلوریز :
شہروں میں کافی کااستعمال عام ہوگیاہے۔ اس میں کریم اور شوگر ملائی جاتی ہے جس سے کیلورز میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ کافی کی مختلف اقسام ہوتی ہیں اور ہر قسم میں کیلوریز کی مقدار مختلف ہوتی ہے۔ اگر آپ روزانہ کافی استعمال کرنے والوں میں سے ہیں توآپ کوکافی کے انتخاب میں احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ کافی میں اور بھی کئی حیرت انگیز معدنیات اور غذائی اجزا ہوتے ہیں مثلاََ کرومیم، میگنیشم اور نیاسن ․․․․ ایک کپ کافی میں اس قدر پوٹوشیم ہوتا ہے جتنا کہ ایک چھوٹے کیلے میں ۔
Browse More Ghiza Aur Sehat

رمضان میں کونسی غذا کھائے اور کن سے پرہیز کریں
Ramzan Mein Konsi Ghiza Khaye Aur Kin Se Parhez Karen

ٹماٹر خوبیوں سے بھرپور نعمت
Tomato Khubiyon Se Bharpur Nemat

روزے رکھنے کے ناقابلِ یقین صحت بخش فائدے
Roze Rakhne Ke Naqabil E Yaqeen Sehat Bakhsh Faide

چار مشروبات جو بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں
Chaar Mashroobat Jo Blood Sugar Ko Control Mein Rakhte Hain

گاجر کھائے صحت بنائے
Gajar Khaye Sehat Banaye

اگر ہمیشہ کھانے میں بسکٹ ہی کھاتے رہیں تو کیا ہو گا
Agar Hamesha Khane Mein Biscuit Hi Khate Rahen To Kya Ho Ga

سردیوں میں گرم دودھ پینا کن لوگوں کے لئے نقصان دہ ہے
Sardiyon Mein Garam Doodh Peena Kin Logon Ke Liye Nuqsan Deh Hai

پپیتے کے پتے
Papite Ke Patte

سرطان کے دوران اور علاج کے بعد مفید پھل
Cancer Ke Dauran Aur Ilaaj Ke Baad Mufeed Phal

مینگوسٹین فروٹ
Mangosteen Fruit

پانی قدرت کی لیبارٹری میں بنی قیمتی دوا
Pani Qudrat Ki Laboratory Mein Bani Qeemti Dawa

اُبلا ہوا انڈا یا آملیٹ
Ubla Hua Anda Ya Omelette