Aalo - Article No. 1314

Aalo

آلو - تحریر نمبر 1314

آلو بنیادی طور پر براعظم امریکہ کی سبزی ہے وہیں سے دریافت کیا گیا تھا زیر زمین جڑ دور سبزی ہے دو صدی قبل ہمارے ملک میں اس سبزی کا تعارف بھی نہ تھا۔

پیر 28 مئی 2018

آلو بنیادی طور پر براعظم امریکہ کی سبزی ہے وہیں سے دریافت کیا گیا تھا زیر زمین جڑ دور سبزی ہے دو صدی قبل ہمارے ملک میں اس سبزی کا تعارف بھی نہ تھا۔ گول، بیضوی اور لمبوترے سائز میں آلو دستیاب ہوتے ہیں۔یہ پہاڑی اور دیسی الگ الگ اقسام میںدستیاب ہیں ۔ پہاڑی مقامات پر اس کی ایک ہی فصل مارچ تا اپریل کاشت ہوتی ہے۔ جب کہ میدانی علاقوں میں اس کی دو فصلیں کاشت ہوتی ہیں پہلی فصل بہار کی اور دوسری خزاں کی فصل کہلاتی ہے جنوری اور فروری می بہار کی فصل اور ستمبر اور اکتوبر میں خزاں کی فصل تیار کی جاتی ہے۔


لاغری بدن کا علاج:
سبزیوں میں مختلف و ٹامنز سب سے زیادہ آلو میں پائے جاتے ہیں اس کا مزاج سرد خشک ہے آلو جسم کو طاقت دیتا ہے لاغرپن کو ختم کرتا ہے۔

(جاری ہے)


جلی ہوئی جگہ کے لیے:
اگر جلی ہوئی جگہ پر آلو لیپ کر دیا جائے یا کاٹ کر رکھ دیں تو دور کو افاقہ ہو جاتا ہے۔ اس مقام پر آبلہ نہیں پڑتا اور جلد آرام آجاتا ہے۔


گنٹھیا کا علاج:
آلو کو مندرجہ ذیل طریقے سے گنٹھیا اور جوڑوں کے درد والے مریض استعمال کریں تو بے فائدہ ہوتا ہے۔ آلو تندور میں ڈال کر خوب بھون لیں پھر اس کا چھلکا اتاریں وہ مریض جن کے پیٹ میں یعنی جگر یا گردے میں پتھری ہو، وہ آلو کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور پھر دن بھر چار یا پانچ سیر پانی پیئں۔ انشااللہ پتھری ریزہ ریزہ ہو کر نکل جائے گا۔
مقوی معدہ:
آلو ہضم ہو جانے پر بہترین سبزی ہے اور سب سے زیادہ فائدہ مند بھی مگر یہ دیر سے ہضم ہو تا ہے کمزور معدے والوں کوآلو کم سے کم استعمال کرنا چاہیے کیونکہ یہ بادی ہوتا ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat