Aam Amrazz Or In Ke Ilaj - Article No. 1214

عام امراض اور ان کے علاج - تحریر نمبر 1214
علاج کے لیے مرض کا نفسیاتی تجزیہ کرنا اور اصل سبب دور کرنا دواؤں کے استعمال سے زیادہ اہم اور مفید ہے زیادہ تر بیماریوں کی جڑ غذامیں ہوتی ہے
بدھ 3 جنوری 2018
نظام ہضم ہمارے جسم کا سب سے زیادہ غیر متوازن نظام ہے اس نظام کا بہت سے بیماریوں کا سبب نفسیاتی نوعیت کا ہوتا ہے ان کے علاج کے لیے مرض کا نفسیاتی تجزیہ کرنا اور اصل سبب دور کرنا دواؤں کے استعمال سے زیادہ اہم اور مفید ہے زیادہ تر بیماریوں کی جڑ غذامیں ہوتی ہے مناسب غذا کے استعمال سے ان سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے یہ بیماریاں عموماً مہلک نہیں ہوتیں لیکن زندگی کو بے مزہ ضرور کردیتی ہیں۔
منہ اورزبان کے چھالے: مردوں کی نسبت اور عورتیں اس بیماری کا زیادہ شکار ہوتے ہیں عموماً دانت نکالتے وقت بچوں کے منہ میں چھالے بن جاتے ہیں بڑوں میں اس کے اہم اسباب زیادہ تمباکو نوشی زیادہ گرم چائے یا کھانا،بدہضمی اورمنہ کی صفائی سے غفلت ہیں صحت کی کمزوری اور غیر متوازن غذا کا استعمال اس بیماری کے راہ ہموار کرتے ہیں عورتوں میں منہ پکنے کا سبب عموماً نفسیاتی نوعیت کا ہوتا ہے بعض اوقات بخار کے بعدبھی میں چھالے پڑجاتے ہیں۔
(جاری ہے)
علاج: منہ صاف رکھیں منہ میں یورک ایسڈ گلیسرین لگائیں اگر چھالے بہت زیادہ درد کررہے ہوں تو ان پر سلور نائٹریٹ لگوا کر درد سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے اسپرین(اسپرو) بھی درد کو کم کردیتی ہے اگر بیمار بخار یا کسی دوسری بیماری سے صحت یاب ہورہا ہو یا اس کی صحت کمزور یو یااس کی غذا غیر متوازن رہی ہو تو اسے اچھی غذا دیں جس میں لمحی غذائیں(گوشت،مچھلی،دودھ انڈا وغیرہ)اور پھل اور سبزیاں بھی شامل ہوں بدہضمی کا علاج کرائیں تمباکو نوشی سے پرہیز ضروری ہے اگر چھالوں کا سبب کمزوری صحت ہو تو مناسب غذا کے علاوہ مریض کو وٹامن بی کمپلیکس (ہر چھ گھنٹے بعد دو گولیاں)کھلائیں۔اور اگر مریض کسی صدمے یا نفسیاتی کشمکش یا شکار ہو تو اسے دور کرنے کی کوشش کریں بعض اوقات منہ میں چھالے پڑنے کا سبب الرجی ہوتی ہے جو کسی نئی غذا یا مشروب یا نئے ٹوتھ پیسٹ کے استعمال سے ظاہر ہوتی ہے ایسی چیز کا استعمال روک دیں بعض اوقات جراثیم وائرس،فنگس،دھاتیں اور بعض اوقات منہ پکنے کا سبب بن سکتی ہے ان صورتوں میں گھر پر علاج کرنا مشکل ہوتا ہے اگر گھریلو طریقے کارگر نہ ہوں تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
منہ سے بدبو آنا: سگریٹ نوشی نسوار کے استعمال منہ کی صفائی سے غفلت منہ پکنے اور دانتوں اور مسوڑھوں کی بیماریوں کے باعث منہ سے بدبو آنے لگتی ہے بعض اوقات دائمی زکام (یا بچوں میں ناک بہنے)سے بھی منہ سے بدبو آنے لگتی ہے قے اور بدہضمی بھی کبھی کبھار اس کا سبب بنتی ہے۔
علاج: اصل سبب دور کرنے کی کوشش کریں پیپر منٹ یا کلوروفل کی گولیاں چوسنے سے منہ میں تازگی آسکتی ہے کلوروفل والے(سبز)ٹوتھ پیسٹ بھی مارکیٹ میں عام دستیاب ہیں بعض اوقات پھیپھڑوں یا معدے کے گلنے سڑنے کے باعث منہ سے بدبو آنے لگتی ہے لیکن اس صورت میں متاثرہ شخص بری طرح بیمار ہوتا ہے ایسے شخص کو فوری طور پر ڈاکٹری معائنہ کرانا چاہیے۔
Browse More Ghiza Aur Sehat

متوازن غذا اور صحت
Matwazan Ghiza Aur Sehat

شکر قندی کے لاجواب فوائد
Shakar Qandi Ke Lajawab Fawaid

زنک کی کمی
Zinc Ki Kami

سیب ۔ ایک جادوئی پھل
Apple - Ek Jadui Phal

جلد بوڑھے نہیں ہونا چاہتے تو پپیتا کھائیے
Jald Budhe Nahi Hona Chahte To Papita Khaiye

وٹامن ڈی اب دماغ کے لئے بھی مفید قرار
Vitamin D Ab Dimagh Ke Liye Bhi Mufeed Qarar

ہلدی کی مسیحائی طاقت کا راز
Haldi Ki Masihai Taqat Ka Raaz

کئی امراض میں مفید قدرتی جڑی بوٹیاں
Kayi Amraz Mein Mufeed Qudrati Jari Botiyan

چاکلیٹ بھی کھائیں وزن بھی نہ بڑھائیں
Chocolate Bhi Khaye Wazan Bhi Na Barhain

کھجور کھائیں صحت مند رہیں
Khajoor Khaye Sehatmand Raheen

خوب تربوز کھائیے
Khoob Tarbooz Khaiye

نئی نسل کا جنک فوڈ کی طرف رجحان
Nai Nasal Ka Junk Food Ki Taraf Rujhan