Adrak Ke Fawaid - Article No. 1322

Adrak Ke Fawaid

ادرک کے فوائد - تحریر نمبر 1322

ادرک ایک مشہور و معروف سبزی ہے جو گھروں میں کھانا پکانے یا مشروبات کو خوشگوار خوشبو دینے کے کام آتا ہے۔ ادرک زمانہ قدیم سے خوراک کو لذیذ بنانے اور علاج کے لیے استعمال میں ہے۔

ہفتہ 9 جون 2018

جویریہ زاہد:
ادرک ایک مشہور و معروف سبزی ہے جو گھروں میں کھانا پکانے یا مشروبات کو خوشگوار خوشبو دینے کے کام آتا ہے۔ ادرک زمانہ قدیم سے خوراک کو لذیذ بنانے اور علاج کے لیے استعمال میں ہے۔ اس کے گھریلو اور طبی استعما ل اتنے زیادہ ہیں کہ ان کو آسانی سے شمار نہیں کیا جا سکتا۔ ادرک جسم میں گرمی پیدا کرتا ہے۔ اس کی کیمیاوی ہئیت سے ظاہر ہے کہ 100 گرام ادرک کی مقدار جسم میں 472K حرارے پیدا کرتا ہے۔

اس کے علاوہ ادرک خوراک کو ہضم کرنے میں مددگار ہے یہی وجہ ہے کہ بہت سے دیسی، مرغن اور بادی کھانوں کے ساتھ ادرک کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ادرک قبض کُشا کے طور پر بھی کردار ادا کرتا ہے۔ آنکھوں میں سوزش کی وجہ سے نظر میں کمی آ گئی ہو تو اسے دور کرتا ہے۔

(جاری ہے)

بھوک کم لگتی ہو تو ایسے میں ادرک کا استعمال بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔ ادرک سانس کی بدبْو دور کر کے منہ کے ذائقے کو خوشگوار بنا دیتا ہے۔

ادرک دماغ کے لئے بھی قوی ہے، حافظے کی خرابی کو دور کرتا ہے۔ ادرک کے سفوف کو تیل میں ملا کر مالش کرنے سے پٹھوں کے درد میں آرام آتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ادرک خون کی نالیوں پر جمی ہوئیں چربی کی تہیں اْتار کر خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے۔ جبکہ ذیابیطس اور دل کے عارضہ میں مبتلا افراد کے لیے ادرک کا جوس نہایت مفید ہے۔ اکثر ہومیو پیتھک طریقہ علاج میں گردوں کی خرابی میں بھی ادرک استعمال کروایا جاتا ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat