Akhrot Mausam Sarma Ka Anmol Tohfa - Article No. 846

اخروٹ موسم سرماکاانمول تحفہ - تحریر نمبر 846
دماغ کوطاقت وربناتاہے
پیر 21 دسمبر 2015
(جاری ہے)
سردیوں میں اخروٹ کی گری یعنی اس کامغزنہایت غذائی بخش میوہ تسلیم کیاجاتاہے۔ماہرین غذائیت کے مطابق ایک سوگرام اخروٹ کی گری میں فولاد2.1ملی گرام اور حرارے656ہوتے ہیں۔اس کی بھنی ہوئی گری سردیوں کی کھانسی کودور کرنے کے لئے نہایت مفید ہے۔اخروٹ کوکشمش کے ساتھ استعمال کیاجائے تومنہ میں چھالے اور حلق میں خراش ہوسکتی ہے۔یہ دماغی قوت کے لیے بہت ہی فائدہ مندتسلیم کیاجاتاہے۔اس کے استعمال سے دماغ طاقت ورہوجاتاہے۔ایک حالیہ امریکی تحقیق کے مطابق اخروٹ کااستعمال ذہنی نشونما کے لیے نہایت مفید ہے،اور اس کے تیل کااستعمال ذہنی دباؤ اور تھکان کوکم کرنے میں مدد دیتاہے۔امریکا کی ریاست پنسلوانیامیں کی جانیوالی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اخروٹ میں موجود اجزاء خون کی گردش کومعمول پرلاکرذہن پر موجود دباؤ کوکم کرنے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔جس کی وجہ سے وہ حضرات جوزیادہ کام کرتے ہیں ان کے ذہنی سکون کے لئے اخروٹ اور اس کے تیل کااستعمال نہایت مفید ثابت ہوتاہے۔ماہرین کے مطابق اخروٹ کااستعمال بلڈپریشر قابو پانے اورامراض قلب کی روک تھام کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔
اخروٹ بالوں کوسیاہ کرنے کے لیے بھی معروف ہے اس سے جوخضاب بنایاجاتاہے وہ بازار میں دسیتاب بال رنگنے کے پاوڈر اور محلولوں سے بہ درجہ بابہترہے کیوں کہ ان میں مختلف کیمیکل شامل کیے جاتے ہیں جب کہ اخروٹ کاخضاب یک سرمحفوظ ہے جوبالوں کوصرف سیاہ ہی نہیں ان میں چمک بھی پیداکرتاہے۔اس کی تیاری کاطریقہ ہے کہ اخروٹ کاسبزچھلکا ایک کلولے کراسے آٹھ کلودودھ میں جوش دیں۔بعد میں اتار کراس دودھ کادہی جمائیں،اب اس دہی کوبلوکرگھی حاصل کرلیں اور مناسب مقدار میں بالوں پرلگائیں۔اس نسخہ سے ناصرف بالوں کارنگ کالارہے گابلکہ وہ گرنے سے بھی محفوظ رہیں گے۔
Browse More Ghiza Aur Sehat

چاکلیٹ بھی کھائیں وزن بھی نہ بڑھائیں
Chocolate Bhi Khaye Wazan Bhi Na Barhain

کھجور کھائیں صحت مند رہیں
Khajoor Khaye Sehatmand Raheen

خوب تربوز کھائیے
Khoob Tarbooz Khaiye

نئی نسل کا جنک فوڈ کی طرف رجحان
Nai Nasal Ka Junk Food Ki Taraf Rujhan

غذائی کیلشیم یا دوائی کیلشیم
Ghizai Calcium Ya Dawai Calcium

ہلدی میں پوشیدہ صحت کے راز
Haldi Mein Posheeda Sehat Ke Raaz

کلونجی صحت کی محافظ
Kalonji Sehat Ki Muhafiz

سنگھاڑا ۔ منفرد ذائقے کی حامل بے مثال سبزی
Singhara - Munfarid Zaiqe Ki Hamil Bemisal Sabzi

موسمِ برسات کے امراض اور یونانی علاج
Mausam E Barsat Ke Amraz Aur Unani Ilaj

انگور کے لاجواب فوائد
Angoor Ke Lajawab Fawaid

ستو
Sattu

اروی ۔ قدرتی طور پر وزن کم کرنے والی سبزی
Arvi - Qudrati Tor Par Wazan Kam Karne Wali Sabzi