Alsar Meday K Liay Shehad Aik Akseer Tareen Elaaj - Article No. 740

Alsar Meday K Liay Shehad Aik Akseer Tareen Elaaj

السر معدہ کے لیے شہد ایک اکسیر ترین علاج - تحریر نمبر 740

السر معدہ سے مراد معدہ کا زخم ہے۔ یہ مرض آج کل بہت عام ہے اس کی وجہ بد پرہیزی، آرام طلب زندگی اور ہوٹلوں کے کھانوں کا زیادہ تر استعمال ہے۔۔۔

بدھ 15 جولائی 2015

السر معدہ سے مراد معدہ کا زخم ہے۔ یہ مرض آج کل بہت عام ہے اس کی وجہ بد پرہیزی، آرام طلب زندگی اور ہوٹلوں کے کھانوں کا زیادہ تر استعمال ہے کیونکہ ہوٹلوں کے کھانوں میں زیادہ ترگرم مصالحہ جات کا استعمال بہت کثرت سے ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے معدہ میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے۔ جو کہ اکثر اوقات معدہ کے السر کا باعث بنتی ہے۔ اس کے علاوہ السر معدہ کا باعث غم و فکر اور الم وغیرہ بھی ہیں۔
اکثر عشق و محبت میں ہارے ہوئے لوگ بھی اس مرض کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ السر معدہ کی وجہ سے عموماََ معدہ میں درد رہتا ہے۔ اور رات کو تیزابیت زیادہ ہوجاتی ہے۔ مریض کو کبھی کبھار قے کے ساتھ خون بھی آتا ہے اور غذا صحیح طور پر جزوبدن نہیں بنتی۔ شہد اس مرض کا اکسیر ترین علاج یعنی دواء ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ اگر دوسری ادویہ بھی استعمال کی جائیں تو سونے پر سہاگہ کا کام کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

السر معدہ کے لیے مجرب ترین نسخہ یہ ہے۔
طباشیر (اصلی یا انڈیا کی )100گرام
کلونجی (صاف شدہ)100گرام
ہلدی (عام استعمال والی) 100گرام
پودینہ (صرف صاف پتے) 100گرام
بادیان (سونف صاف شدہ) 100گرام
شہد (خالص ) 100گرام
تمام چیزوں کا سفوف نہایت باریک تیار کر لیں۔ شہد کو گرم کر کے اس سفوف کو شہد میں ڈال دیں اور تھوڑی دیر پکائیں جب سب چیزیں یک جان ہو جائیں تو اتار لیں۔
یہ معجون ہر کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے دو چار گھونٹ آدھا گلاس پانی میں ملا کر پی لیں۔ اس دو ا کے استعمال کے بعد ایک گھنٹہ تک کچھ نہ کھائیں نہ ہی پئیں ۔ انشااللہ معدہ کا السر دنوں میں ٹھیک ہو جائے گا۔ اگر یہ نسخہ تیار کرنے میں کوئی مسئلہ ہو تو پھر صرف شہد ہی کافی ہے۔
اگر صرف شہد استعمال کرنا ہو تو ایسے استعمال کریں:
شہد (30 ملی گرام) صبح ناشتے سے ڈیڑھ یا دو گھنٹے قبل، اور دوسری خوراک کھانے کے تین گھنٹے کے بعد کھائیں اور یہ عمل دو ماہ تک جاری رکھیں انشااللہ شفا ہو گئی۔
لیکن اگرمرض پھر بھی باقی رہ جائے تو 15 دن کے وقفے سے اس کا استعمال پھر سے شروع کر دیں۔
السر معدہ میں احتیاط:
سرخ مرچ ،مصالحے، سرکہ، بہت تیز نمک (زیادہ مقدار میں) وغیرہ کے علاوہ گھی میں تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں۔ کھانا نہ تو بہت زیادہ گرم ہو اور نہ ہی بلکل ٹھنڈا، بلکہ نارمل گرم ہو تو معدہ اس کو جلد قبول کر لیتا ہے۔ معدہ کے السر میں ٹھنڈا دودھ یا آئس کریم بھی تھوڑی مقدار میں کھالیں تو اس عمل سے معدہ میں درد اور تیزابیت کم ہوجاتی ہے۔
یعنی معدہ میں زیادہ تیزابیت نہیں بنتی جس کی وجہ سے معدہ کا زخم بھی خراب نہیں ہوتا۔
معدہ کا اکسیر نسخہ:
معدہ کے امراض یوں تو آج کل بہت ہی زیادہ ہیں۔ جن میں خاص طور پر تبخیر معدہ بہت عام ہے ۔ جس کے علاج کے لئے لوگ بہت زیادہ روپیہ خرچ کرتے ہیں۔میں آپ کو انتہائی سستا، عام فہم اور سادہ سا نسخہ بتا دتیا ہوں۔ جس پر عمل کرنے اور کھانے سے آپ اس مرض سے بچے رہ سکتے ہیں۔

اہم علاج:
یہ اللہ کے نبی ﷺ کی حدیث مبارکہ کا خلاصہ ہے۔
#کھانا بھوک رکھ کر کھائیں۔
# کھانے کے بعد چالیس قدم پیدل ضرور چلیں خاص طور پر صبح اور رات کے کھانے کے بعد
# کھانا وقت مقررہ پرکھائیں۔
معدہ کی مرض دور کرنے کے لئے ایک نسخہ جو آپ گھر میں تیار کر سکتی ہیں۔
شہد(خالص)100گرام
ادرک کا پانی 100گرام
دونوں کو برابر مقدار میں ملا کر رکھ لیں یا جب ضرورت ہو تب ملا لیں اور ایک بڑا چمچ کھانے سے پہلے یا بعد میں پی لیں۔ لیکن بہتر ہے کہ کھانے سے پہلے پی لیں تو فائدہ کرتا ہے ۔ اگر چاہیں تو ایک کپ نیم گرم پانی میں ملا کر لیں اور یہ عمل کم از کم دو تین ماہ تک جاری رکھیں۔
اللہ کے حکم سے اس مرض سے نجات مل جائے گی۔

Browse More Ghiza Aur Sehat