Amrood Ke Patton Ki Chai - Article No. 2543

Amrood Ke Patton Ki Chai

امرود کے پتوں کی چائے - تحریر نمبر 2543

فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

پیر 26 ستمبر 2022

آمنہ ماہم
انسان کی صحت کیلئے پھلوں کی افادیت سے کون واقف نہیں لیکن قدرت نے ان پھلوں کے چھلکوں،گٹھلیوں اور پتوں میں بھی بیش بہا خزانے چھپا رکھے ہیں۔ایک ایسی ہی نعمت امرود بھی ہے جس کے طبی فوائد بہت سارے ہیں صرف امرود ہی نہیں اس کے پتے بھی ہمارے لئے صحت کے ضامن ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق امرود کے درخت کے پتے سے بننے والی چائے بھی ہمیں بے شمار طبی فائدے دیتی ہے۔
جو کسی نعمت سے کم نہیں۔
چائے بنانے کا طریقہ
امرود کے پتوں کی چائے عام گرین ٹی کی طرح بنتی ہے۔پہلے اس کے پتوں کو اچھی طرح دھو کر پانی نتھار لیں پھر دیگچی میں پانی کے ساتھ 7,8 پتے ڈال کر اُبال لیں اور چولہا بند کر دیں تھوڑی دیر ڈھکن لگا کر چھوڑ دیں اس کے بعد چھان لیں۔

(جاری ہے)

چاہیں تو اس چائے میں ذائقے کے لئے تھوڑا شہد ملا لیں۔


طبی فوائد
امرود کی چائے وزن کم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔اس میں موجود معدنیات جسم میں کمپلیکیٹڈ اکاربز کو چینی میں تبدیل ہونے سے روکتے ہیں جس سے وزن کم ہونے میں مدد ملتی ہے۔جن نوجوانوں کو ایکنی کی شکایت ہوتی ہے یہ چائے ان کے لئے فائدہ مند ہے۔یاد رہے کہ امرود کے پتوں میں بڑی مقدار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جو دانوں کے اندر بننے والے پیپ کو ختم کرتا ہے جس سے ایکنی میں واضح کمی آتی ہے۔اس کے علاوہ امرود کی چائے کاربوہائیڈریٹس کو شکر میں تبدیل ہونے سے روکتی ہے اسی وجہ سے جسم میں شکر کی مقدار کنٹرول رکھنے میں مدد ملتی ہے۔جسم کے میٹابولزم کو تیز رکھتی ہے جس سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور خون میں شکر کی مقدار بھی زیادہ نہیں بڑھتی۔

Browse More Ghiza Aur Sehat