Anda Khayeen Zardi Samait - Article No. 2212

Anda Khayeen Zardi Samait

انڈا کھائیں زردی سمیت - تحریر نمبر 2212

یہ کیلوریز کا ذخیرہ ہے

جمعہ 30 جولائی 2021

بحث کی جاتی ہے کہ پہلے مرغی آئی یا انڈا؟اب کہا جاتا ہے بہتر کیا ہے انڈے کی سفیدی یا زردی؟
اگر آپ کو پروٹینز کی ضرورت ہے اس صحت بخش غذائیت کے حصول کا فوری اور سہل ترین ذریعہ انڈے ہیں جو پروٹینز کا خزانہ لئے ہوئے ہیں۔آپ چاہیں تو صبح انڈے کو ابال کر فرائی کرکے یا آملیٹ کی شکل میں کھا سکتی ہیں اور رات کے وقت انڈے کے حلوے یا پیسٹری کھا کر بھی پروٹین کی کمی پوری کر سکتے ہیں۔
ہو سکتا ہے کہ انڈے میں شامل زردی سے آپ گھبراتی ہوں کہ اس میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں اس لئے کہیں وزن نہ بڑھ جائے یا کولیسٹرول کی سطح بلند نہ ہو جائے۔
طب کہتی ہے کہ زردی میں بہت سی چکنائیاں ہوتی ہیں لیکن اسی زردی میں بہت سارے وٹامنز اور منرلز بھی ہوتے ہیں ذیل میں چارٹ شائع کیا جا رہا ہے جس سے اندازہ کرنے میں مدد ملے گی کہ زردی نہ کھائی جائے تو آپ کیسی غذائیت سے محروم ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)


اس چارٹ پر ایک نگاہ ڈالئے آپ کو سمجھ آجائے گی کہ اکثر وٹامنز A اور B12 اور D کی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ تمام معدنیات حتیٰ کہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کی یومیہ ضروریات بھی انڈا کھانے سے مل رہی ہیں تو آپ کبھی اس سے بچنے کی کوشش نہیں کریں گی اور زردی بھی کھائیں گی۔اگر موٹے ہونے کا ڈر ہے تو ایک انڈا کھا کے باقی دن میں گوشت،پنیر یا ڈیری مصنوعات خاص کر سفید شکر ملا دہی، دودھ اور آئسکریم کھائیں تو کم مقدار میں کھائیں اس طرح آپ کا وزن بے قابو نہیں ہو گا اور آپ رہیں گی صحت مند!
جمنے والی چکنائی 2/0
کولیسٹرول(ملی گرام) 210/0
سوڈیم(ملی گرام) 8/55
کاربوہائیڈریٹس(گرام) 1/0
پروٹین(گرام) 3/4
وٹامن 245/0A
وٹامن 0.3/0B12
وٹامن 18.2/0D
کیلشیم(گرام) 21.9/2.3
فولیٹ(ملی سینٹی گرام) 4.8/1.3
پوٹاشیم(گرام) 18.5/53.8
سیلیئم 9.5/6.6
اومیگا 3 (ملی گرام) 38.8/0

Browse More Ghiza Aur Sehat