Ande Ki Ghizai Ahmiyat - Article No. 2238

Ande Ki Ghizai Ahmiyat

انڈے کی غذائی اہمیت - تحریر نمبر 2238

انڈا ایسی غذا ہے، جس کو ہر موسم میں اور ہر عمر میں استعمال کیا جا سکتا ہے

جمعرات 2 ستمبر 2021

انڈا ایک بہترین غذا ہے۔غذائی اہمیت کے اعتبار سے اس کا نمبر دودھ کے فوراً بعد ہے۔انڈا،پروٹین،فاسفورس،کیلشیم سے بھرپور غذا ہے۔سو گرام انڈے میں حسب ذیل غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔
توانائی 126 حرارے،سوڈیم 58 ملی گرام،لحمیات 128 گرام،حیاتین الف 140 ملی گرام،چکنائی 115 گرام،حیاتین نمبر 10 گرام،نشاستہ 70 ملی گرام،کیلشیم 54 ملی گرام،حیاتین ج 10 ملی گرام،فولاد 27 ملی گرام،پروٹین گوشت پوست رگوں پٹھوں کی ساخت کے کام آتے ہیں۔
انہی سے جسم میں طاقت اور حرارت پیدا ہوتی ہے۔انڈے میں غذائی معدنی نمک بھی پائے جاتے ہیں۔کیلشیم،فولاد، فاسفورس انسانی بدن کے لئے نہایت اہم اور ضروری اجزاء ہیں۔کیلشیم پھیپھڑوں کی ساخت کو درست رکھنے جسم کی نشوونما میں پیشاب کی تیزابیت کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

فولاد خون کے سرخ ذرات پیدا کرتا ہے۔فاسفورس جسم اور اعصاب میں طاقت دیتا ہے۔


شیخ الرئیس بو علی سینا کے نزدیک انڈے سے دل کو طاقت ملتی ہے۔سفیدی کے مقابلے میں انڈے کی زردی زیادہ مفید ہے۔انڈا ایسی غذا ہے، جس کو ہر موسم میں اور ہر عمر میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔سردیوں میں انڈے کا حلوہ استعمال کیا جاتا ہے۔انڈے سے بینائی بڑھتی ہے۔ آنکھوں کو قوت حاصل ہوتی ہے۔عام بدنی طاقت کے علاوہ اس سے دماغ اور آنکھوں کو قوت ملتی ہے۔
عام جسمانی کمزوری بہت جلد دور ہو جاتی ہے۔زچگی اور عام بیماریوں کے بعد نقاہت کو رفع کرنے میں انڈے کی غذائی اہمیت ہمیشہ سے مسلم رہی ہے۔
انڈے کو ابال کر چھیل کر زردی اور سفیدی سمیت کھایا جاتا ہے۔بعض لوگ کچا انڈا پی جاتے ہیں،اس کے استعمال کا مناسب طریقہ یہ ہے کہ انڈے کو پانی میں اتنی دیر تک اُبالا جائے کہ اس کی سفیدی پک جائے اور زردی پکنے کے قریب پہنچ جائے،یعنی پورے طور پر نہ پکے،اس پر ذرا سا نمک اور پسی ہوئی سیاہ مرچ چھڑک کر کھایا جائے۔
ایک طریقہ نیم برشت کھانے کا ہے۔انڈے کو دودھ میں پھینٹ کر شہد سے میٹھا کرکے پینا مفید ہے۔ترکیب یہ ہے کہ انڈے کی زردی اور سفیدی نکال کر صاف پیالے میں رکھیں،اس کے اوپر جوش کھایا ہوا دودھ ڈال کر خوب پھینٹ لیں، پھر شکر یا شہد سے میٹھا کرکے پی جائیں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat