Angoor - Phalon Ki Malka - Article No. 2227

Angoor - Phalon Ki Malka

انگور ۔ پھلوں کی ملکہ - تحریر نمبر 2227

یہ سرخ ہوں،نیلے ہوں،جامنی یا سبز،کھانے چاہئیں

بدھ 18 اگست 2021

انسانی صحت و تندرستی کے لئے پھلوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ان میں متعدد قسم کے وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں۔انگور مختلف رنگوں کے ہو سکتے ہیں مثلاً سرخ،نیلے،جامنی اور سبز بھی اور ہر قسم میں وٹامنز اور معدنی ذرات موجود ہوتے ہیں۔ان قسموں میں سپرلٹ، تھامسن،سلطانیہ،اویس،شوگران،کینگڑ،بلیک جمبو اور گولا وغیرہ شامل ہیں۔

سرخ انگوروں میں بیج نہیں ہوتا مگر مٹھاس خوب ہوتی ہے۔باقی اقسام میں بھی شیرینی کا ذائقہ موجود ہوتا ہے جو یقینا طبیعت کو سیر کرتا ہے۔ انگور ہی سے کشمش تیار ہوتی ہے اور منقیٰ بنایا جاتا ہے۔انگور ایسا پھل ہے جس کا سرکہ بہت مفید ہوتا ہے اسی طرح سیب کا سرکہ بھی نہایت مقوی ہوتا ہے۔پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقوں،کوئٹہ،پشین اور چمن کے سندر خانی انگور بہت پسند کئے جاتے ہیں اور چند برس پہلے بلوچستان سے سندر خانی انگور کے پودے لا کر پنجاب کے علاقے دینا پور میں لگائے گئے تو خاطر خواہ نتائج سامنے آئے تھے۔

(جاری ہے)

اب ہمیں گجرات،وزیر آباد،ساہیوال،سیالکوٹ اور ملتان میں بھی مقامی انگور دستیاب ہو رہے ہیں۔
طبی فوائد
انگور کے چھلکے میں Resveratrol اور فائبر موجود ہوتا ہے جو دل کی بیماریوں سے بچانے اور کولیسٹرول متوازن رکھنے والے عنصر ہیں۔ انگور ہاضمے کے لئے بھی بہترین پھل ہے۔یہ خون کے Clots بننے سے روکتا ہے۔اس پھل میں موجود وٹامن K دل کے دورے کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
پروسٹیٹ گلینڈ اور بڑی آنت کی بیماریوں کو بھی ختم کرنے کی عمدہ صلاحیت رکھتا ہے۔اس میں تانبا پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کو جوڑنے میں معاونت کرتا ہے۔مختلف قسم کے کینسر جس میں بریسٹ کینسر زیادہ نمایاں ہے اسے روکتا ہے۔چہرے کی شادابی کے لئے بھی موزوں پھل ہے۔
احتیاطی تدابیر
ترش انگور گلہ خراب کر سکتا ہے۔یہ قبض بھی کرتا ہے لہٰذا جب بھی کھایئے میٹھا انگور کھایئے اور صحت مند رہیے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat