Anjeer - Article No. 1029
انجیر - تحریر نمبر 1029
منگل 1 نومبر 2016

عمران سجاد :
انجیر ایک مشہور اور صحت بخش پھل ہے ۔ یہ گولر کے پھل سے مشابہ ہوتا ہے ۔ یہ بہت نازک ہوتا ہے، پکنے کے بعد درخت سے اپنے آپ گرجاتا ہے ۔ اس کی دو قسمیں ہیں ، جو ” بستانی“ اور ” خودرو‘ کہلاتی ہیں۔
انجیر بواسیر کو ختم کرتا ہے ۔ جوڑوں کے درد سے نجات پانے کے لیے انجیر کاکھانا مفید ہے ۔ یہ گردے اور مثا نے کی پتھریوں کو خارج کردیتا ہے ۔ زہر کے اثرات کو دور کردیتا ہے۔ حلق، گردے اور مثانے کی سوزشوں کو ختم کرتا ہے۔ انجیر کے ساتھ اگر چند بادام بھی کھالیے جائیں توپیٹ کی بیماریوں سے نجات مل جاتی ہے ۔
انجیر غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ اس میں لحمیات (پروٹینز) ، نشاستہ (کاربوہائڈریٹ ) سوڈیئم ، پوٹاشیئم، کیلسئیم، میگنیزیئم ، فولاد، تانبا، فاسفورس، گندھک اور کلورین جیسے مفید صحت اجزا پائے جاتے ہیں ۔
اس میں سوڈیئم کم اور پوٹاشیئم زیادہ مقدار میں ہوتا ہے۔ ان اجزا کے علاوہ اس میں حیاتین الف اور ج )وٹامنز اے اور سی) زیادہ مقدار میں اور حیاتین ب اور د(وٹامنزبی اور ڈی) قلیل مقدار میں ہوتی ہیں۔ قبض اور کھانسی سے چھٹکارا پانے کے لیے انجیر مفید ہے ۔
جو افراد مٹاپے کا شکار ہوں، انھیں تین انجیر روزانہ کھانے چاہئیں ، اس لیے کہ یہ جسم کی چربی کو گھلادیتا ہے انجیر قوت مدافعت میں اضافہ کرتاہے ۔ یہ درموں کو ختم کردیتا ہے۔انجیر کو دودھ میں پکا کر گاڑھا کرکے اس کا ضماد(پیسٹ ) پھوڑوں، پھنسیوں پر لگانے سے یہ جلد مندمل ہوجاتے ہیں۔ چیچک کے مرض سے نجات پانے کے لیے بھی انجیر کا کھانا فائدہ مند ہے ۔ انجیر کھانے سے چہرے پر نکھار آجاتا ہے۔ یہ کمر کے درد سے نجات دلاتا ہے۔ ہاضمے کے نظام کو درست کرتااور خون کی نالیوں کو صاف کرتا ہے، اس لیے جو افراد دل کی تکلیف میں مبتلا ہوں، انھیں چاہیے کہ وہ انجیر کھائیں ۔
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے ۔ یہ جسم کے خراب کولیسٹرول کو کم کردیتا ہے۔ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے ۔ انجیر میں مانع تکسیداجزا (ANTIOXIDANTS)بھی پائے جاتے ہیں، جو بیماریوں سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انجیر پیاس بجھاتا اور آنتوں کو نرم کرتا ہے۔ یہ پیشاب آور پھل ہے۔ اسے نہار منھ کھانے سے آنتوں کی غلاظت خارج ہوجاتی ہے ۔ انجیر سستی اور کاہلی کو دور کرکے جسم میں چستی پیداکرتا ہے اور جسمانی کمزوری کو دورکردیتا ہے۔ انجیر بچوں کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے، اس لیے کہ اس میں ہاضم خمیر (انزائمز) پائے جاتے ہیں، جن سے بچوں کا ہاضمہ درست رہتا ہے۔ جوخواتین اورمرد خون کی کمی کے عارضے میں مبتلا ہوں، وہ روزانہ انجیر کھائیں، بہت فائدہ ہوگا، اس لیے کہ یہ خون بنانے والا پھل ہے۔ یہ جلد اور سانس کے امراض سے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔
انجیر کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے اسے پہلے خشک کرلیا جاتا ہے۔ پھر اسے چپٹا کرکے رسی میں پرولیا جاتا ہے۔ اس طرح یہ طویل عرصے تک خراب نہیں ہوتا۔ انجیر کھانے سے بلڈپریشر بھی معمول پر آجاتا ہے۔ انجیر زیادہ مقدار میں نہیں کھانے چاہییں ، کیوں کہ زیادہ مقدار میں کھانے سے اسہال کا خطرہ ہوتا ہے۔ انجیر بہت صحت بخش پھل ہے، دوسرے پھلوں کی طرح اسے بھی روزانہ مناسب مقدارمیں کھاناچاہیے ، تاکہ ہم صحت مند اور توانا رہیں۔
انجیر ایک مشہور اور صحت بخش پھل ہے ۔ یہ گولر کے پھل سے مشابہ ہوتا ہے ۔ یہ بہت نازک ہوتا ہے، پکنے کے بعد درخت سے اپنے آپ گرجاتا ہے ۔ اس کی دو قسمیں ہیں ، جو ” بستانی“ اور ” خودرو‘ کہلاتی ہیں۔
انجیر بواسیر کو ختم کرتا ہے ۔ جوڑوں کے درد سے نجات پانے کے لیے انجیر کاکھانا مفید ہے ۔ یہ گردے اور مثا نے کی پتھریوں کو خارج کردیتا ہے ۔ زہر کے اثرات کو دور کردیتا ہے۔ حلق، گردے اور مثانے کی سوزشوں کو ختم کرتا ہے۔ انجیر کے ساتھ اگر چند بادام بھی کھالیے جائیں توپیٹ کی بیماریوں سے نجات مل جاتی ہے ۔
انجیر غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ اس میں لحمیات (پروٹینز) ، نشاستہ (کاربوہائڈریٹ ) سوڈیئم ، پوٹاشیئم، کیلسئیم، میگنیزیئم ، فولاد، تانبا، فاسفورس، گندھک اور کلورین جیسے مفید صحت اجزا پائے جاتے ہیں ۔
(جاری ہے)
جو افراد مٹاپے کا شکار ہوں، انھیں تین انجیر روزانہ کھانے چاہئیں ، اس لیے کہ یہ جسم کی چربی کو گھلادیتا ہے انجیر قوت مدافعت میں اضافہ کرتاہے ۔ یہ درموں کو ختم کردیتا ہے۔انجیر کو دودھ میں پکا کر گاڑھا کرکے اس کا ضماد(پیسٹ ) پھوڑوں، پھنسیوں پر لگانے سے یہ جلد مندمل ہوجاتے ہیں۔ چیچک کے مرض سے نجات پانے کے لیے بھی انجیر کا کھانا فائدہ مند ہے ۔ انجیر کھانے سے چہرے پر نکھار آجاتا ہے۔ یہ کمر کے درد سے نجات دلاتا ہے۔ ہاضمے کے نظام کو درست کرتااور خون کی نالیوں کو صاف کرتا ہے، اس لیے جو افراد دل کی تکلیف میں مبتلا ہوں، انھیں چاہیے کہ وہ انجیر کھائیں ۔
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے ۔ یہ جسم کے خراب کولیسٹرول کو کم کردیتا ہے۔ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے ۔ انجیر میں مانع تکسیداجزا (ANTIOXIDANTS)بھی پائے جاتے ہیں، جو بیماریوں سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انجیر پیاس بجھاتا اور آنتوں کو نرم کرتا ہے۔ یہ پیشاب آور پھل ہے۔ اسے نہار منھ کھانے سے آنتوں کی غلاظت خارج ہوجاتی ہے ۔ انجیر سستی اور کاہلی کو دور کرکے جسم میں چستی پیداکرتا ہے اور جسمانی کمزوری کو دورکردیتا ہے۔ انجیر بچوں کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے، اس لیے کہ اس میں ہاضم خمیر (انزائمز) پائے جاتے ہیں، جن سے بچوں کا ہاضمہ درست رہتا ہے۔ جوخواتین اورمرد خون کی کمی کے عارضے میں مبتلا ہوں، وہ روزانہ انجیر کھائیں، بہت فائدہ ہوگا، اس لیے کہ یہ خون بنانے والا پھل ہے۔ یہ جلد اور سانس کے امراض سے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔
انجیر کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے اسے پہلے خشک کرلیا جاتا ہے۔ پھر اسے چپٹا کرکے رسی میں پرولیا جاتا ہے۔ اس طرح یہ طویل عرصے تک خراب نہیں ہوتا۔ انجیر کھانے سے بلڈپریشر بھی معمول پر آجاتا ہے۔ انجیر زیادہ مقدار میں نہیں کھانے چاہییں ، کیوں کہ زیادہ مقدار میں کھانے سے اسہال کا خطرہ ہوتا ہے۔ انجیر بہت صحت بخش پھل ہے، دوسرے پھلوں کی طرح اسے بھی روزانہ مناسب مقدارمیں کھاناچاہیے ، تاکہ ہم صحت مند اور توانا رہیں۔
تاریخ اشاعت:
2016-11-01
صحت سے متعلق مزید مضامین
Your Thoughts and Comments
مزید غذا اور صحت سے متعلق
-
لیچی ․․․ توانائی بخش پھل
-
لیموں ․․․ جادوئی اثرات کا حامل
-
سلاد
-
موسم برسات،امراض اور آم
-
پیاز،لہسن،ادرک اور ٹماٹر
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرول ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.