Anti Oxydentis Sehat K Mukamal Zamin - Article No. 1887

Anti Oxydentis Sehat K Mukamal Zamin

اینٹی آکسیڈینٹس صحت کے مکمل ضامن - تحریر نمبر 1887

یہ بیماریوں سے تحفظ کی بہترین دفاعی فورس ہیں

منگل 30 جون 2020

اینٹی آکسیڈینٹس ان بہت سی غذاؤں میں موجود ہوتے ہیں جنہیں کئی دیگر حوالوں سے بھی صحت بخش قرار دیا جاتا ہے۔ان میں سے قابل ذکر اینٹی آکسیڈینٹس وٹامن Aہے جو کہ گاجر،ٹماٹر اور سبز پتوں والی سبزیوں میں بھی بکثرت پایا جاتا ہے۔آپ نے اینٹی آکسیڈینٹس اور ان کی افادیت کے حوالے سے نیز ان غذاؤں اور وٹامنز کے بارے میں ضرور سنا ہو گا جو اینٹی آکسیڈینٹس خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں۔
لیکن دراصل اینٹی آکسیڈینٹس ہیں کیا؟وہ اتنے اہم کیوں ہیں؟اور ان کا استعمال صحت کو بہتر بنانے میں کیا کردار ادا کرتا ہے؟
جب آپ کا جسم خوراک کو توانائی میں تبدیل کرتا ہے تو اس کیمیائی عمل کے دوران فری ریڈیکلز پیدا ہوتے ہیں،اس کے علاوہ مضر صحت ماحولیاتی اثرات جیسے ریڈیئیشن اور تمباکو نوشی بھی اس کا سبب ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

فری ریڈیکلز کی موجودگی کینسر،ذیابیطس،امراض قلب اور دیگر مہلک امراض کی وجہ بن سکتی ہیں۔

فری ریڈیکلز کے خلاف اینٹی آکسیڈینٹس ایک دفاعی فورس کا کردار ادا کرتے ہیں جو پورے جسم میں پھیل کر ان فری ریڈیکلز کو اکٹھا کرتے ہیں جو آکسیڈینٹس کے دوران وجود میں آتے ہیں اور ان کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا بھی ازالہ کرتے ہیں۔HIVکے شکار افراد کے لئے بھی اینٹی آکسیڈینٹس خاص اہمیت رکھتے ہیں ،کیونکہHIVانفیکشن فری ریڈیکل کی سطح میں نمایاں اضافے کا سبب ہوتا ہے ۔
فری ریڈیکلز HIVمیں تحریک پیدا کرتے ہیں۔
اینٹی آکسیڈینٹس کی بلند سطح نہ صرف وائرس کی تحریک میں کمی کا باعث بنتی ہے بلکہ اس سے پہنچنے والے نقصانات کا بھی ازالہ کرتی ہیں۔اینٹی آکسیڈینٹس ان بہت سی غذاؤں میں موجود ہوتے ہیں جنہیں کئی دیگر حوالوں سے بھی صحت بخش قرار دیا جاتا ہے۔ان میں سے قابل ذکر اینٹی آکسیڈینٹس وٹامن Aجو کہ گاجر،ٹماٹر اور سبز پتوں والی سبزیوں میں بکثرت پایا جاتا ہے ۔
وٹامن Eبھی سبز پتوں والی سبزیوں ،بیجوں ،اناج اور Cod liver oilمیں موجود ہوتا ہے ۔ضروری اینٹی آکسیڈینٹس کی فہرست میں Seleniumبھی شامل ہے جو کہ مچھلی ،انڈے،لہسن،اناج اور چکن میں وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔
کوکنگ آئل اینٹی آکسیڈینٹس سے بھر پور ہے ،جو کہ انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مستحکم کرتے ہیں اور آپ کو جلدی امراض سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat