Baish Keemat Jari Botti Zafran

بیش قیمت جڑی بوٹی زعفران

Baish Keemat Jari Botti Zafran

طبی فوائد کاحامل
برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق یہ جڑی بوٹی جگر کے افعال کو بہتر بنانے کے لئے مفید ہے ۔اس میں موجود بائیو مولیکیول اور کروسین جگر کی صحت کے لئے اہمیت رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ کینسر کے مرض کو روکنے میں بے حد مدد فراہم کرتے ہیں ۔تحقیق کاروں کے مطابق آئندہ برس سے کینسر کے لئے بنائی جانے والی ادویات میں اسے استعمال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔


پرسکون نیند کے لئے
جو افراد مسلسل کئی برس سے انسومنیا کے مریض ہوں ان کے لئے زعفران ملا دودھ مفید ہو سکتا ہے ۔طبی ماہرین کہتے ہیں کہ زعفران میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہیں جو ڈپریشن اور دباؤ کی کیفیت سے بچاتے ہیں۔ایک اور اہم معدنی جزومیگنیز بھی اس جڑی بوٹی میں موجود ہے جونیند لانے کا محرک بنتا ہے ۔

(جاری ہے)


بڑھتی عمر کے اثرات زائل کرنے کے لئے
مختلف جلدی مسائل مثلاً کیل مہا سے ،چھائیوں ،سفید دھبوں یا بے رونق اور خشک جلد کے لئے زعفران بہترین علاج ہے ایک چٹکی بھر زعفران،سورج مکھی کے بیجوں کے سفوف اور تھوڑے سے تازہ دودھ میں رات بھر بھیگا رہنے دیں اور صبح چہرے اور گردن پر اس کا لیپ کردیں ۔

اگر ہفتے میں دوبار آپ ایسا کرلیں تو رنگت نکھرجائے گی۔ان تمام قدرتی اجزاء کے مضر اثرات بھی نہیں ہوتے۔قومی اور بین الاقوامی سطح پر کاسمیٹکس بنانے والی کمپنیوں نے خاص طور پر ایسی مصنوعات تیار کی ہیں جن میں زعفران شامل ہے اور یہ صنعت زعفران کے خوشگوار اثرات محسوس کررہی ہے۔
بینائی کے لئے تریاق
سائنسی ماہرین کے مطابق زعفران کا مسلسل استعمال بڑھاپے میں بینائی کے مسائل میں کمی لاتا ہے ۔


Sydney Universityکے مطابق زعفران میں حیرت انگیز طور پر ایسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں جن سے بینائی تیز ہوتی ہے اور یہ Vision Cellکو توانا کرتا ہے ۔کھانوں میں شامل کیا جانے والا زعفران محض نمائشی یا تعیشائی نقطہ نظر سے استعمال نہیں کیا جاتا۔پرانے طبیب اور قدیم دور کے باورچی حکیموں کے مشورے سے کھانوں میں زعفران شامل کرتے رہے تاکہ موروثی بیماریوں کا خاتمہ ہوتا رہے ۔

بینائی کو تقویت دینے والے خلئے فعال رہ سکیں اور کھانوں کا ذائقہ اور رنگت بھی باکمال رہے ۔
امراض قلب کے لئے
یہ دل کے مریضوں کے لئے بھی اچھی جڑی بوٹی ہے ۔اینٹی آکسیڈنٹس خون کی شریانوں میں روانی بر قرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ تاوقتیکہ زائد چکنائی تمبا کو نوشی کے مضر اثرات شدت سے غالب نہ آنے پارہے ہوں ۔علاوہ ازیں کولیسٹرول کو متوازن رکھنے اور ہائی بلڈ پریشر کو معمول کے مطابق رکھنے میں مددگار ثابت ہوتاہے۔


دمہ اور الرجی کا علاج
زعفران ملا دودھ یا کھانوں میں زعفران کی تھوڑی سی مقدار شامل ہوتو الرجی، دمے اور سانس کے امراض میں یہ جڑی بوٹی بہترین علاج ہے ۔جوڑوں کے درد میں بھی قدرتی افاقہ دیتا ہے ۔یہ ورم کش
خصوصیات کا حامل بھی ہے ۔
غرضیکہ چٹکی بھر زعفران عام روزمرہ کے کھانوں کا جزوبنالینے میں کوئی حرج نہیں ۔یہ جڑی بوٹی جتنی بیش قیمتی ہے اس سے کہیں بڑھ کر صحت وبقاء کے لئے فائدہ مند بھی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2019-04-18

Your Thoughts and Comments