Barsaat Main Leemon K Fawaid - Article No. 1119

برسات میں لیموں کے فوائد - تحریر نمبر 1119
ہر موسم میں بدن کی مخصوص کیفیت ہوتی ہے قدرت اس موسم کی کیفیت اور عورض کے مطابق پھل اور سبزیاں اس موسم میں پیدا کرتی ہے یہ پھل اور سبزیاں کام و دہن کی لذت کے علاوہ موسمی عوارض کیلئے دوا کا کام بھی دیتی ہیں۔
بدھ 2 اگست 2017
(جاری ہے)
لیموں کے استعمال کے مختلف طریقے ہیں۔ دونوں وقت کھانے کے ساتھ لیموں اور پیاز کھائیں، پیاز پر لیموں نچوڑ لیں اور نمک کا اضافہ کرکے کھائیں۔
پیاز مفید غذا ہے، اطباء تو صدیوں سے پیاز کے استعمال کی تلقین کرتے رہے ہیں۔ مشرق میں پیاز غذا کا لازمی جزو ہے، مغرب نے بھی پیاز کی افادیت پر مہرتصدیق ثبت کی ہے، لیموں کا استعمال امراض کے خلاف سب سے موثر ہتھیار ہے کیونکہ یہ بدن کی قوت مدافعت کو تقویت دیتا ہے، خون کے سرخ ذرات پیدا کرنے میں بھی لیموں کا اہم کردار ہے، بعض اوقات خون کی قوت انجماد کم ہو جاتی ہے اور خون بدن سے جاری ہوتا ہے۔ اس عارضہ میں لیموں ایک مفید غذا ہے۔جدید تحقیق کی رو سے پیاز خون کو رواں دواں کرتا ہے اور کولیسٹرول جمع نہیں ہوتا، کولیسٹرول خون کے دوران میں رکاوٹ کرتا ہے اور اس سے دل کے امراض لاحق ہوتے ہیں۔ بعض حضرات پیاز کا استعمال نہیں کرتے یہ حضرات سالن میں لیموں کے رس کا اضافہ کرتے ہیں۔ لیموں کے استعمال کا دوسرا طریقہ اسے مشروب کے طور پر پینا ہے۔ شربت یا سوڈا وغیرہ کی بجائے لیموں کی سکنجبین موجود موسم کیلئے بہترین مشروب ہے جو معدہ کی اصلاح کے علاوہ جسم کی گرمی کو دور کرتی ہے۔ لیموں کا تعلق ترشا خاندان(سٹرس فروٹ) سے ہے اس خاندان میں لیموں کے علاوہ سنگترہ، مالٹا، کنو، کھٹاور، میٹھا اور چکوترہ وغیرہ ہیں۔ لیموں اس خاندان میں سب سے مفید اور غذائی اجزاء سے بھرپور ہے۔ قدرت نے لیموں کو وافر غذائی اجزاء سے سرفراز فرمایا ہے۔ اس میں 50 فیصد تو پانی ہے، اس کے علاوہ لحمی اجزاء ، چکنائی اور نشاستہ دار اجزاء (پروٹین) بھی ہیں۔ فاسفورس اور فولاد سے بھی بہرہ در ہے۔ حیاتین الف کی قلیل مقدار، مگر حیاتین ج (سی) خاصی مقدار میں ہے، حیاتین ز (پی) بھی لیموں میں ہے۔ ایک چھٹانک لیموں میں بتیس غذائی حرارے ہیں۔ گویا لیموں مقوی غذا بھی ہے، طب کی رو سے لیموں کا مزاج سردتر ہے، پیاس دور کرتا ہے، متلی، سردرد، یرقان، تبخیر، اختلاج (دل کی دھڑکن) وغیرہ میں فائدہ مند ہے، سر کے چکروں کے لئے بھی مفید ہے۔ امراض کے خلاف سب سے موثر ہتھیار ہے کیونکہ بدن کی قوت مدافعت کو تقویت دیتا ہے خون کے سرخ ذرات پیدا کرنے میں بھی لیموں کا اہم کردار ہے بعض اوقات خون کی قوت انجماد کم ہوجاتی ہے اور خون بدن سے جاری ہوتا ہے۔ اس عارضہ میں لیموں ایک مفید غذا ہے۔
لیموں موٹاپا دور کرنے کیلئے موثر اور کارگر دوا ہے۔ مصر میں شادی سے قبل نوجوان لڑکیاں نازک اندام اورچھریرے بدن کی ہوتی ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ لیموں کے استعمال کرنے کی عادی ہوتی ہیں۔ وزن کم کرنے کیلئے صبح اور شام آدھا لیموں نیم گرمی میں پانی میں ملاکر پئیں۔ سردیوں کی نسبت موجودہ موسم میں وزن کم کرنا آسان ہوتا ہے۔ اس لئے موجودہ موسم میں اس تدبیر پر عمل کرنا چاہیے۔ لیموں خون کی صفائی کیلئے مفید ہے، پھوڑے پھنسیوں اور خارش میں فائدہ مند ہے۔ چہرہ کو صاف کرتا ہے، قے اور متلی میں لیموں کاٹ کر نمک لگاکر چاٹنے سے فائدہ ہوتا ہے، لیموں بخار میں مفید ہے اس کی سکنجبین بخار کے مریض کو پلاتے ہیں، لیموں کاٹنے سے پہلے آگ پر سینک لیا جائے تو اس سے لیموں کا رس زیادہ مقدار میں حاصل ہوتا ہے۔ لیموں کے چھلکے بھی مفید ہیں، چہرے پر داغ ہوں تو لیموں کے چھلکے رگڑنے سے فائدہ ہوتا ہے۔
Browse More Ghiza Aur Sehat

رمضان میں کونسی غذا کھائے اور کن سے پرہیز کریں
Ramzan Mein Konsi Ghiza Khaye Aur Kin Se Parhez Karen

ٹماٹر خوبیوں سے بھرپور نعمت
Tomato Khubiyon Se Bharpur Nemat

روزے رکھنے کے ناقابلِ یقین صحت بخش فائدے
Roze Rakhne Ke Naqabil E Yaqeen Sehat Bakhsh Faide

چار مشروبات جو بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں
Chaar Mashroobat Jo Blood Sugar Ko Control Mein Rakhte Hain

گاجر کھائے صحت بنائے
Gajar Khaye Sehat Banaye

اگر ہمیشہ کھانے میں بسکٹ ہی کھاتے رہیں تو کیا ہو گا
Agar Hamesha Khane Mein Biscuit Hi Khate Rahen To Kya Ho Ga

سردیوں میں گرم دودھ پینا کن لوگوں کے لئے نقصان دہ ہے
Sardiyon Mein Garam Doodh Peena Kin Logon Ke Liye Nuqsan Deh Hai

پپیتے کے پتے
Papite Ke Patte

سرطان کے دوران اور علاج کے بعد مفید پھل
Cancer Ke Dauran Aur Ilaaj Ke Baad Mufeed Phal

مینگوسٹین فروٹ
Mangosteen Fruit

پانی قدرت کی لیبارٹری میں بنی قیمتی دوا
Pani Qudrat Ki Laboratory Mein Bani Qeemti Dawa

اُبلا ہوا انڈا یا آملیٹ
Ubla Hua Anda Ya Omelette