Bhindi...Dil Ki Muhafiz Hadion Ka Sahara Or Cancer Dushman Sabzi Hai - Article No. 1834

Bhindi...Dil Ki Muhafiz Hadion Ka Sahara Or Cancer Dushman Sabzi Hai

بھنڈی․․․ دل کی محافظ ،ہڈیوں کا سہارا اور کینسر دشمن سبزی ہے - تحریر نمبر 1834

یہ لیس دار سہمی مگر مفید ہے بہت

منگل 24 مارچ 2020

بھنڈی کو ہیرا سبزی بھی کہا جاتاہے ۔یہ متعدد طبی فوائد کی حامل ہے ۔شروع شروع میں یہ ایتھو پیا میں کاشت کی گئی تھی ۔وہاں سے شمالی افریقہ، عرب ، انگلستان اور پھر ہندوستان پہنچی ۔قدیم مصری کاشتکار بھی یہ سبزی اگاتے تھے ۔اسپینش ادب میں مسلمان ادیبوں کی تحریروں میں اس سبزی کے حوالے ملتے ہیں۔ شروع میں یہ کچی پھلیاں کہلاتی تھیں ۔
امریکہ میں70 ویں صدی میں بھنڈی دیکھی گئی کہتے ہیں کہ جسے لوزیانہ میں رہنے والا ایک فرانسیسی پناہ گزین اپنے ساتھ لایا تھا۔1652میں برازیل میں اس کی کاشتکاری ہونے لگی تھی اور یہ لوگ شوق سے بھنڈی کھانے لگے تھے ۔امریکہ میں بھنڈیاں سوپ میں شامل کی جاتی ہیں ۔اسی طرح ایشیاء کے علاوہ افریقہ کے بیشتر ممالک میں بھی یہ مرغوب غذا بن چکی ہے۔

(جاری ہے)


بھنڈی ایک جھاڑی نما پوداہے
اس کی اونچائی120 سینٹی میٹر ہوتی ہے جبکہ پتیاں دل کی شکل کی ہوتی ہیں۔

یہ تازہ حالت میں سبز رنگ کی ہوتی ہیں ۔مگر اس کا ڈنٹھل زردی مائل سبز ہوتاہے ۔انگریزی میں اسے لیڈی فنگر شاید اس لئے کہا جاتاہے کہ اس کی شکل مخروطی انگلیوں جیسی ہوتی ہے ۔بھنڈی میں لعاب یا لیس کا مادہ ہونا ہی اصل میں اس کی افادیت کو ظاہر کرتاہے یہی اس سبزی کی واضح ترخوبی ہے ۔
غذائی اجزاء
بھنڈی کے غذائی اجزاء میں88فیصد نمی، 2.2فیصد چکنائی، 1.2فائبر، کاربوہائیڈریٹس 7.7فیصد، کیلشیئم 5.9 فیصد ،فاسفورس5.8 فیصد،آئرن1.5ملی گرام تک موجود ہیں جبکہ لیکٹوز ،مالٹوز، سکروز، فرکٹوز کے علاوہ وٹامنAاورCپائے جاتے ہیں۔
اس سبزی میں پائے جانے والے مختلف نمکیات اورمعدنی ذرات مثلاً فولاد،کیلشیئم میگنیز وغیرہ سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق بھنڈی کے کھانے سے ذہنی خلفشار اور جسمانی کمزوری کا خاتمہ ہو جاتاہے۔ معدے کا زخم (السر )اور جوڑوں کے درد میں کمی آتی ہے۔پھیپھڑوں کے انفیکشنز اور گلے کی خراش میں بھی مفید ہے بشر طیکہ تیز مصالحہ جات میں اسے تیار نہ کیا جائے۔
یہ دمے کے مریضوں کے لئے بھی اچھی سبزی ہے اور کولیسٹرول کم کرنے میں بھی معاون سمجھی جاتی ہے ۔مدافعتی نظام کے لئے تقویت کا باعث ہے ۔فائبر کی وجہ سے خون میں شکر کی سطح کو بھی قابو میں رکھتی ہے ۔ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہترین ہے اسے کھانے سے زکام نہیں ہوتا یہ منہ کے سرطان سے بھی محفوظ رکھتی ہے ۔وٹامن Aکی موجودگی کی وجہ سے بینائی اور جلد کومحفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
انگریزی میں اسےOkraاور Lady's Fingerدونوں ہی ناموں سے پکارا جاتاہے ۔یہ موسم گرما کی سبزی ہے مگر اب سارا سال ہی دستیاب ہورہی ہے ۔یہ فولیٹ،فائبر اور وٹامن Kجیسے اجزاء پر بھی مشتمل ہے۔اس کی غذائیت امراض قلب سے محفوظ رکھتی ہے ۔ہڈیوں کو مضبوط بناتی اور مختلف سرطانوں سے محفوظ رکھنے والی خصوصیات پر مبنی ہے ۔جو لوگ خون پتلا کرنے والی ادویات کا عام استعمال کرتے ہیں انہیں بھنڈی کھانے سے پرہیز کرنے کو کہا جاتاہے ۔کیونکہ یہ مزید خون پتلا کرتی ہے اور ادویات کے ساتھ وٹامن Kپر مشتمل غذاؤں کا استعمال بجائے فائدے کے نقصان پہنچا سکتاہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat