Blackberries - Article No. 2128
بلیک بیریز - تحریر نمبر 2128
کٹھی میٹھی اور رسیلی یہ پوٹاشیم کا خزانہ ہیں
ہفتہ 10 اپریل 2021
بہترین دماغی صحت
Polyphenol compounds کی زیادہ مقدار ہونے کے سبب بلیک بیریز کو ذہنی صحت کے لئے موٴثر مانا جاتا ہے۔یہ ذہنی کارکردگی،مجموعی طرز عمل اور بہترین یادداشت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
نظام ہاضمہ
یہ پانی میں حل پذیر اور حل نہ ہونے والے فائبرز کا ذخیرہ لئے بلیک بیریز ایسے افراد کے لئے مثالی تصور کی جاتی ہیں جنہیں اکثر قبض کی شکایت رہتی ہے۔
(جاری ہے)
قلبی صحت
Anthocyanin جیسے Flavonoids سے بھرپور بلیک بیریز بہترین دل کے افعال اور کارکردگی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں کیونکہ یہ شریانوں میں ہونے والی تنگی سے بچاتی ہیں ساتھ ہی میگنیشیم کی موجودگی خون کا دورانیہ بہتر بنانے اور دل کی دھڑکنوں کی بے قاعدگی دور کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔
قوت مدافعت
بلیک بیریز میں Bioflavonoids اور وٹامن C کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو قوت مدافعت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں جبکہ Phytoestrogens کی موجودگی امراض پیدا کرنے والے جرثوموں سے مقابلہ کرنے اور مختلف انفیکشنز اور بیماریوں سے بچاؤ میں بھی مدد دیتی ہے۔اس کے علاوہ اس میں موجود معدنی عنصر Anthocyanin کینسر سے محفوظ رکھنے میں کارگر ثابت ہوتا ہے۔
مضبوط ہڈیاں
بلیک بیریز میں کیلشیم کی خاص مقدار پائی جاتی ہے جو ہڈیوں سے متعلق بیماریاں جیسے Osteoporosis سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ فاسفورس کی موجودگی کیلشیم کو جسم میں متحرک رکھ کر ہڈیوں کی مضبوطی میں مدد دیتی ہے۔
خون کا جمنا
وٹامن K کی وافر مقدار ہونے کے سبب یہ زخموں اور چوٹوں کے سبب نکلنے والے خون کو روکنے اور خون جمانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔
متوقع ماؤں کے لئے بہترین
دوسرے غذائی اجزاء کے ساتھ ساتھ اس میں Folate کی بھی خاص مقدار پائی جاتی ہے جو اسے حاملہ خواتین کے لئے مثالی بناتی ہے۔یہ خلیوں کی صحت مند افزائش میں مدد کرتے ہوئے بچوں میں پیدائشی نقص کی شرح میں کمی کا باعث بنتی ہے۔تو اس بار اس سپر فوڈ کو اپنے اور ننھے منوں کے لئے بطور اسنیکس پکائیں یا اپنے سلاد کا حصہ بنائیں یہ ہر انداز میں خوب پسند کی جائے گی۔
Browse More Ghiza Aur Sehat
روزہ اور صحت
Roza Aur Sehat
ادرک کی چھوٹی سی جڑ ہماری صحت کی ضامن
Adrak Ki Choti Si Jar Hamari Sehat Ki Zamin
منقہ کھائے صحت پائے
Munakka Khaye Sehat Paye
ن سے ناشپاتی
Noon Se Nashpati
اسٹرابیری کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ نہیں جانتے
Strawberry Ke Woh Hairat Angez Fawaid Jo Aap Nahi Jante
کیوی ۔ غذائیت اور افادیت سے مالامال فروٹ
Kiwi - Ghizaiyat Aur Afadiyat Se Malamaal Fruit
موسم ہے تو سرسوں کا ساگ ضرور کھائیں
Mausam Hai To Sarson Ka Saag Zaroor Khaain
دار چینی سپرفوڈ
Daar Cheeni Superfood
صحت مند دماغ کے حصول کے لئے انڈے کھائیے
Sehat Mand Dimagh Ke Husool Ke Liye Ande Khaiye
انڈوں کے بے شمار فوائد
Andon Ke Beshumar Fawaid
کشمش کا مشروب پئیں، تندرست رہیں
Kishmish Ka Mashroob Piyen, Tandrust Raheen
پانی پئیں، سمارٹ رہیں
Pani Piyain Smart Raheen