Carrot - Beta Caroteen Ka Khazana - Article No. 2043

Carrot - Beta Caroteen Ka Khazana

گاجر․․․بیٹا کیروٹین کا خزانہ - تحریر نمبر 2043

سبزیوں میں غذائی فائبر،کاربوہائیڈریٹس،وٹامن B،بیٹا کیروٹین،وٹامن C،آئرن اور دیگر معدنی ذرات پائے جاتے ہیں

منگل 29 دسمبر 2020

سبزیوں میں غذائی فائبر،کاربوہائیڈریٹس،وٹامن B،بیٹا کیروٹین،وٹامن C،آئرن اور دیگر معدنی ذرات پائے جاتے ہیں۔گاجر میں بیٹا کیروٹین جیسا طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہے۔یہ بینائی کو تیز اور محفوظ رکھنے کے لئے اہمیت رکھتا ہے۔
گاجر کے پتے مولی کے پتوں کی طرح استعمال نہیں ہوتے لیکن یہ بے حد توانائی بخش ہوتے ہیں ان پتوں میں بھی پروٹین،وٹامنز اور معدنیات ہوتے ہیں۔
ہمیں چاہئے کہ اگر پتے دستیاب ہو سکیں تو اس موسم سرما میں انہیں بھی غذا کا جزو بنا لیں۔گاجر وٹامن A کا خزانہ کہی جاتی ہے۔وٹامن A فیٹ میں حل ہونے والا وٹامن ہے۔یہ دو شکلوں میں موجود ہے اول الذکر Retinol ہے اور دوسرا کیروٹین کے طور پر مشہور ہے۔اس کا دوسرا نام Provitamin A بھی ہے۔
Retinol کی خصوصیات
یہ فوری طور پر خون میں شامل ہو کر فیٹ کے ذریعے جسم کا حصہ بنتا ہے۔

(جاری ہے)

جسم میں اگر وٹامن A مناسب مقدار میں ہو تو آنکھیں صحت مند رہتی ہیں۔دانتوں اور ہڈیوں کی مضبوطی قائم رہتی ہے۔جسمانی نشوونما ہوتی ہے۔جلد کی لچک،توانائی،نظام ہضم کی بہتری اور قوت مدافعت بڑھتی ہے۔بیٹا کیروٹین کی خصوصیات وٹامن A سے مشابہت رکھتی ہیں۔بیٹا کیروٹین گاجر کے علاوہ میٹھے آلو،سنگترے،آم،ٹماٹر وغیرہ سے مل سکتے ہیں۔جو لوگ اندھیرے میں ٹھیک طرح سے نہیں دیکھ سکتے۔
انہیں زیادہ گاجریں کھانی چاہئیں۔برلن یونیورسٹی کی ایک تخلیق کے مطابق روزانہ گاجریں کھانے سے پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ 60 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔گاجر کا جوس بھی مقوی ہوتا ہے اور اگر چبا کے کچی حالت میں گاجر کھائی جائے تو منہ کے جراثیم ختم ہوتے ہیں اور مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں۔اس لئے دانت نکالنے کی عمر میں اگر ننھے بچوں کو گاجر دھو کر کھانے کو دی جائے تو یہ زیادہ موزوں ہے۔
اس طرح پیٹ کے کیڑے بھی نہیں ہوتے۔آنکھوں اور مسوڑھوں کے لئے جملہ فوائد تو اکثر بہنوں کو ازبر ہو چکے ہوں گے۔
گاجر کے جوس کے فوائد
یہ خون صاف کرنے،نیا خون بنانے اور بینائی درست رکھنے میں مدد دیتا ہے مگر اسے بغیر سفید شکر شامل کئے پیا جائے تو بہتر ہے۔گردے اورمثانے کی پتھری توڑنے کے لئے بھی گاجر کا جوس فعال کردار ادا کرتا ہے۔
یہ بادی مارتا ہے لہٰذا فرہبی کا شکار خواتین و حضرات کو اسے کچی حالت میں بھی کھانا مفید ہے اور اگر ناشتے میں بجائے چائے کے آدھی پیالی گاجر کا جوس پی لیا جائے تو بہتر ہے۔یہ بلغمی بیماریوں،خون کی خرابی ،دل کی بے قاعدہ دھڑکن اور یرقان کے لئے بہتر مفید ہے۔یہ جگر کے لئے بھی تریاق سبزی ہے اور ہاضمہ بھی درست رکھتی ہے۔ معدے کو تمام لازمی اینزائمر،معدنی اجزاء اور وٹامنز مہیا کرتی ہے۔گاجر معدے کے السر سے بچاؤ کرتی ہے۔اس میں موجود نمکیات بھی صحت اور قوت کا بہترین ذریعہ ہیں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat