Chana Aik Mukamal Ghiza - Article No. 971

چنا ۔ ایک مکمل غذا - تحریر نمبر 971
چنا دنیا کے قدیم ترین اناجوں میں سے ایک ہے۔ چنادالوں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی دو بنیاد اقسام ہیں: کالااور سفید۔ دونوں ہی قسمیں حیاتین (وٹامنز) اور معدنیات (منرلز) سے بھرپور ہوتی ہیں۔
بدھ 13 جولائی 2016
چنا دنیا کے قدیم ترین اناجوں میں سے ایک ہے۔ چنادالوں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی دو بنیاد اقسام ہیں: کالااور سفید۔ دونوں ہی قسمیں حیاتین (وٹامنز) اور معدنیات (منرلز) سے بھرپور ہوتی ہیں۔ چنے کو مختلف طریقوں سے پکاجاتا ہے۔ اس کو آگ پر بھون کرکھایا جائے تو اور بھی مزے دار لگتا ہے اور جلدی ہضم ہوجاتا ہے۔
چنے کا پانی یاشور باقبض کشاہوتا ہے۔ چنا خون کو صاف کرتا ہے۔ اسے کھانے سے رنگ بھی نکھرتا ہے۔ بدن کے فاسدمادوں کو صاف کرتا ہے۔ پھیپڑوں کے لیے یہ مفید غذا ہے۔ قدیم اطبانے چنے کو بے حد مقوی قراردیاہے، کیوں کہ یہ جسم کی توانائی بحال کرتا ہے۔ مغربی تحقیق نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اناج میں سب سے مقوی غذا چنا ہے۔
(جاری ہے)
ایک چھٹانک چنے میں دوسوچھے غذائی حرارے (کیلوریز) ہوتے ہیں۔
ایک ماہر غذائیات نے چنے کے غذائی اجزا کو انڈے کی زردی کے برابرقراردیا ہے، یعنی چنے کو انڈے کی جگہ کھایا جاسکتا ہے۔ اس میں فولاد کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔
طبی لحاظ سے سیاہ چنے سفید کے مقابلے میں زیادہ مفید ہوتے ہیں۔ ویسے تو چنے کو مختلف طریقوں سے کھایا جاتا ہے، لیکن سب سے مزے داراس کا شوربا ہوتا ہے۔ چنے کاپلاؤ میں بھی بہت لذیذہوتا ہے۔ کچے چنے کو بھگونے کے بعد کھاناچاہیے، تاکہ جلد ہضم ہوجائے۔ چار تاچھے گھنٹے اس کابھیگا رہنا ضروری ہے۔ چنے کا حلوہ بھی لذیذ بنتا ہے۔ چوں کہ چنا توانائی بخش غذا ہے، اس لیے جسمانی کمزوری ہوتو اس کے چند دانے رات کو پانی میں بھگودیں اور نہار منھ اچھی چبا کرکھائیں۔ بعض افراد ورزش کے بعد یہی نسخہ آزماتے ہیں۔
چنا بادشاہوں کی غذا ہے۔ تاریخ کی کتابوں میں درج ہے کہ جب مغل شہنشاہ شاہ جہاں گرفتار ہوئے تو ان سے کہا گیا کہ آپ کھانے کے لیے صرف ایک اناج منتخب کرلیں۔ آپ کو روز وہی کھانا پڑے گا۔ انھوں نے چنے کو منتخب کیا، کیوں کہ ایک تو چنا توانائی بخش غذا ہے، دوسرے یہ وہ اناج ہے، جس سے تیار ہونے والی اشیا کی فہرست طویل ہے۔
Browse More Ghiza Aur Sehat

خوبیوں سے بھرپور پھل ۔ انار،سنگترہ،موسمبی اور کینو
Khobiyon Se Bharpor Phal - Anar Sangtra Mosambi Aur Kinu

کیلا ۔ قدرت کا مفید و سدا بہار تحفہ
Banana - Qudrat Ka Mufeed O Sada Bahar Tohfa

شاندار رس بھرے
Shandar Ras Bhare

جیک فروٹ یعنی کٹھل
Jackfruit Yani Kathal

ہرا صحت میں کھرا ․․․ کھیرا
Hara Sehat Mein Khara ... Kheera

آڑو ۔ صحت کا محافظ پھل
Aaru - Sehat Ka Muhafiz Phal

چقندر ۔ ایک مفید سبزی
Chukandar - Aik Mufeed Sabzi

کرہِّ ارض کے 7 سپر فوڈز
Kurra E Arz Ke 7 Super Foods

سیب ۔ گلاب کی نباتاتی فیملی سے ہے
Apple - Gulab Ki Nabatati Family Se Hai

تربوز․․․غذائیت سے بھرپور
Tarbooz - Ghizayat Se Bharpoor

بھنڈی ․․․ صحت بخش سبزی
Bhindi - Sehat Bakhsh Sabzi

تیز پات گرم مصالحے کا اہم جز
Taiz Paat Garam Masale Ka Aham Juz