Cheeni Ka Kam Istamaal Chand Din Main Sehat Behtar - Article No. 1079
چینی کا کم استعمال چند دن میں صحت بہتر - تحریر نمبر 1079
ویسے تو میٹھی اشیاء ہر ایک کو پسند ہوتی ہیں اور ان کو دیکھ کر ہاتھ روکنا مشکل ہوجاتا ہے مگر چینی کے استعمال کو کم کرکے محض چند دنوں میں صحت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔
منگل 28 مارچ 2017
یہ دعویٰ ایک نئی امریکی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے ۔
کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اپنی غذا میں چینی کا استعمال کم کرنے سے محض نو دن کے اندر ہی صحت کو ڈرامائی حد تک بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔
تحقیق میں تو یہ بھی کہا گیا ہے کہ کھانا زیادہ کھائیں یا وزن کم نہ بھی کریں مگر چینی کی نمایاں کٹوتی ہی صحت میں بہتری کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے ۔
اس تحقیق کے دوران موٹاپے کے شکار افراد کا جائزہ لیا گیا اور ان کی غذا میں چینی کی مقدار میں کمی لائی گئی تو دو ہفتوں کے اندر ہی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔
(جاری ہے)
محققین کا کہنا ہے کہ چینی جسمانی میٹابولزم کے لیے مضر ہوتی ہے جس کی وجہ اس میں شامل کیلیوریز ہی نہیں بلکہ اس کا جسم پر پڑنے والا بوجھ ہے ۔
تحقیق کے مطابق چینی کا استعمال کم کرنے سے میٹابولک سینڈروم کا خطرہ ہوتا ہے جو کہ ایسی علامات کا اجتماع ہوتا ہے جو دل کے امراض، فالج اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھاتی ہیں۔
یہ سینڈروم ہائی بلڈ پریشر، ہائی بلڈ گلوکوز لیول، کمر پر اضافی چربی کے جمع ہونے اور کولیسٹرول لیول میں اضافے کا باعث بھی بنتا ہے ۔
تحقیق کے دوران یہ بات معلوم ہوئی کہ چینی کا استعمال کم کرنے سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کم ہوئی، جگر کے افعال میں بہتری آئی، جبکہ انسولین لیول ایک تہائی حد تک کم ہوگیا۔
اس تحقیق کے دوران رضاکاروں کی غذا میں چینی کی مقدار کو 28 فیصد سے 10 فیصد تک کم کیا گیا اور مختصر
وقت میں ان کی صحت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔یہ تحقیق طبی جریدے جرنل اوبیسٹی میں شائع ہوئی۔
Browse More Ghiza Aur Sehat
سرسوں کا تیل پکانے کے لئے مفید یا خطرناک
Sarson Ka Tail Pakane Ke Liye Mufeed Ya Khatarnak
سیب کا سرکہ
Apple Cider Vinegar
بادشاہ آم
Badshah Aam
گرمی کا دشمن تربوز
Garmi Ka Dushman Tarbooz
شوگر سے بچانے والی غذائیں
Sugar Se Bachane Wali Ghazain
لیموں سبزیوں کا بادشاہ
Lemon Sabziyon Ka Badshah
دوا بھی، غذا بھی
Dawa Bhi, Ghiza Bhi
پھل کھائیں کولیسٹرول گھٹائیں
Phal Khaain Cholesterol Ghatain
گریپ فروٹ انتہائی اثر انگیز پھل
Grapefruit Intehai Assar Angaiz Phal
تربوز کے حیرت انگیز فوائد
Tarbooz Ke Hairat Angez Fawaid
پودینے سے دوستی کر لیجیے
Pudine Se Dosti Kar Lijiye
تِل نباتاتی گوشت
Til Nabatati Gosht