Cheeni Nehin Namak Bhi Khatarnak Hai - Article No. 893

Cheeni Nehin Namak Bhi Khatarnak Hai

چینی نہیں‘ نمک بھی خطرناک ہے - تحریر نمبر 893

انسان نے اپنی کھانے کی عادات ترک نہ کرنے سے مختلف بیماریاں پال رکھی ہیں اور یہ بیماریاں انسان کو اس حدتک کھوکھلا کررہی ہیں جس سے وہ دن بدن موت کے منہ میں جارہا ہے۔

ہفتہ 12 مارچ 2016

نداافضل:
انسان نے اپنی کھانے کی عادات ترک نہ کرنے سے مختلف بیماریاں پال رکھی ہیں اور یہ بیماریاں انسان کو اس حدتک کھوکھلا کررہی ہیں جس سے وہ دن بدن موت کے منہ میں جارہا ہے۔ زیادہ کھانا، ورش نہ کرنا، نمک اور چینی کی زیادتی، ان تمام بدبرہیزیوں کے باعث انسان موٹاپے، بلڈپریشر اور ذیابیطس جیسے خطرناک امراض میں مبتلاہورہا ہے۔
چند سال پہلے جب اچانک دنیابھرمیں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تو عالمی ادارہ صحت نے اس بات کی تنبیہ کی کہ چینی کااستعمال کم نہ کرنے سے ذیابیطس سے ہونے والی اموات میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے۔ اس صورتحال میں ذیابیطس کوکنٹرول کرنے کے بارے اب لوگوں میں کافی حدتک شعور بیدار ہوچکا ہے اور ذیابیطس کے مریض صبح یاشام پیدل چلنے کوترجیح دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم نمک بھی انسانی صحت کیلئے اتناہی خطرناک ہے جتناکہ چینی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ نمک زیادہ استعمال کرنے سے کچھ نہیں ہوتالیکن لوگوں کی غلط فہمی اس وقت ختم ہوئی جب اس چیز کاعلم ہوا کہ زیادہ نمک فشارخون کوبڑھانے میں مدد گار ہے۔ ہائی بلڈپریشر بھی انسان کیلئے اتنا ہی خطرناک ہے جتنا کہ ذیابیطس۔ اس وجہ سے اب معالج چینی اور نمک دونوں کو کم استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔

امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں بھی ثابت کیاگیا ہے کہ نمک اور چینی کااستعمال کم کرکے آپ اپنی صحت بہتر بناسکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ کم کھانے کی عادت سے آپ کی اوسط عمر میں بھی اضافہ ہوگا۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ پروٹین انسانی جسم کیلئے نہایت مفید ہے چینی اور نمک کی زیادتی کے بجائے اگر گوشت اور انڈوں کواعتدال سے استعمال کیاجائے تواس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔

چربی کے بغیر گوشت: ماہرین کے مطابق چربی کے بغیر سرخ گوشت کااستعمال صحت کیلئے نہایت مفید ہے۔ چربی والے گوشت سے کولیسٹرول بڑھنے کاخدشہ ہوتا ہے جبکہ چربی کے بغیر والا گوشت صحت مند ڈائٹ کاحصہ ہے۔ لیکن گوشت کے زیادہ استعمال کے بجائے سبزیاں اور دالیں بہتر ہیں چودہ سے ستر سال کی عمر کے مردوں کے ایک سروے سے ثابت ہوا ہے کہ مرد سرخ گوشت، انڈے اور مرغی کازیادہ استعمال کرتے ہیں۔
دوسری طرف طبی ماہرین نے اس بات سے خبردار کیاہے کہ سرخ گوشت ایک مناسب مقدار میں استعمال کریں اس کے زیادہ استعمال سے کینسر ہونے کاخدشہ ہوتا ہے۔
چینی سے پرہیز کریں:ایک نئی تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ روزانہ استعمال کی جانے والی کیلوریزمیں شوگر 10فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے روزانہ اگر آپ دوسو کیلوریز لیتے ہیں تو صرف میٹھے مشروبات میں 470ملی لیٹر شوگر ہوتی ہے اس کے برعکس پھلوں اور دودھ میں چینی کی مقدار قدرے کم ہوتی ہے۔
لہٰذا سافٹ ڈرنکس کے استعمال کے بجائے پھل اور دودھ استعمال کریں اس سے آپ کا شوگر لیول نہیں بڑے گا۔
انڈے استعمال کریں: ایک عرصے تک یہی سمجھا جاتارہا ہے کہ انڈے کولیسٹرول بڑھاتے ہیں لیکن 2010ء میں امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزانہ دو انڈے استعمال کرنے سے آپ کاکولیسٹرول لیول نہیں بڑھتا اور اپنی جگہ پررہتا ہے اس کے علاوہ انڈے پروٹین حاصل کرنے کابھی ایک بہترین ذریعہ ہیں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat