Cherry Wazan Ghataye Pur Sukoon Neend Laye - Article No. 1093

چیری وزن گھٹائے، پرسکون نیند لائے - تحریر نمبر 1093
سرخ چیری صرف دیکھنے میں ہی خوش نما اور دل کش نہیں ہوتی،بلکہ اس کے بہت سے فائدے بھی ہیں یہ چھوٹا سا پھل جو غذائیت سے بھرپورہے،گرمی کے موسم میں ہوتا ہے۔چیری میں ریشہ اور پانی ہوتا ہے۔ماہرینِ غذائیت کہتے ہیں کہ اگر آپ وزن گھٹانا چاہتے ہیں تو چیری کھائیے۔
ہفتہ 13 مئی 2017
سرخ چیری صرف دیکھنے میں ہی خوش نما اور دل کش نہیں ہوتی،بلکہ اس کے بہت سے فائدے بھی ہیں یہ چھوٹا سا پھل جو غذائیت سے بھرپورہے،گرمی کے موسم میں ہوتا ہے۔چیری میں ریشہ اور پانی ہوتا ہے۔ماہرینِ غذائیت کہتے ہیں کہ اگر آپ وزن گھٹانا چاہتے ہیں تو چیری کھائیے۔
گرمیوں میں لوگ پھلوں کے بادشاہ آم کو کھانا پسند کرتے ہیں،مگرچیری کے کئی فائدوں کی بنا پر اسے بھی بازار سے خرید کر گھر لے جاتے ہیں۔رومی ،یونانی اور چینی اسے قدیم زمانے سے کھارہے ہیں۔مشی گن(امریکا) میں جولائی کے مہینے میں اس کے لئے تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
پاکستان کے شمالی علاقوں میں چیری کی کاشت کی جاتی ہے،مثلاََ گلگت، بلتستان اور بلوچستان وغیرہ۔
(جاری ہے)
دنیا بھر میں چیری کی تقریباََ 50 اقسام پائی جاتی ہیں،جن کا ذائقہ اور خوشبو مختلف ہے۔چیری میں درد ختم کرنے کی خاصیت ہوتی ہے۔
چیری میں درد ختم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے ۔چناں چہ اسے کھانے سے جوڑوں کا درد اور ورم،عضلاتی کھچاؤ اور کھیل کود کے دوران لگنے والی چوٹوں کا درد ختم ہوجاتا ہے۔اگر آپ اعصابی دباؤ،بے خوابی یا سرکے درد میں مبتلا ہیں تو روز چیری کھائیں،اس لیے کہ چیری میں مانع تکسید جزو میلاٹونن ( MELATONIN )ہوتا ہے،جو دماغ کے اعصاب کو سکون دیتا ہے۔اس کے علاوہ یہ دوسرے اعصاب کو بھی پُرسکون کرتی ہے،ہیجان کو روکتی اور گہری نیند لاتی ہے۔آزاد اصلیوں(FREE RADICALS)کو ختم کرتی ہے،جو بڑھاپا لاتے،سرطان پیدا کرتے یا مختلف بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔
یہ چھوٹا سا خوب صورت پھل ہمیں جست،فولاد،پوٹاشیئم،مینگنیز اورتانبا فراہم کرتا ہے۔اس میں شامل پوٹاشیئم دل کی دھڑکنوں کو معمول پر رکھتا اور ہائی بلڈ پریشر پر قابو پاتا ہے۔یہ سوزش کو بھی ختم کرتا ہے۔چیری میں شامل ”بورون“(BORON ) نامی مادہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔دوسرے بہت سے پھلوں کی طرح چیری میں حیاتین ج(وٹامن سی) بھی ہوتی ہے،جو ہماری جِلدکے لیے بہت فائدہ مند ہے اور تعدیہ (انفیکشن) نہیں ہونے دیتی۔یہ شریانوں اور نسیجوں کو مضبوط کرتی ہے۔اس کے علاوہ اس میں زخموں کو مندمل کرنے اور دانتوں کو مضبوط بنانے کی صلاحیت بھی ہوتی ہے۔
بازار سے چیری خریدتے وقت محتاط رہیے۔عموماََ ٹھیلوں پر رکھی چیریاں جلد خراب ہوجاتی ہیں،لہٰذا گتے کے ڈبوں میں بند چیری خریدنا مناسب ہے۔ان کے گلنے سڑے کا احتمال نہیں ہوتا۔گھر لاکر انہیں خوب اچھی طرح دھولیں۔پھر ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔
اگر آپ ناشتے میں دلیا کھا رہے ہوں تو اس میں چیریاں بھی ملا سکتے ہیں۔دوپہر کے کھانے میں بھی چیری کھائی جا سکتی ہے۔اس کے علاوہ اگر رات کے کھانے کے بعد میٹھا کھانے کو دل چاہے تو چیری کھانے میں کوئی حرج نہیں۔چیری ایسا پھل ہے کہ آپ جب چاہیں اسے کسی چیز کے ساتھ کھا سکتے ہیں۔اسے سلاد میں ڈالیں،پڈنگ کا ذائقہ بڑھانے کیلئے استعمال کریں،کیک میں شامل کریں یا شربت بنا کر پییں۔ہر طرح سے چیری لطف اور مزہ دے گی۔
سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ چیری کو قدرتی حالت میں کھایا جائے،اس لیے کہ اس کا شربت بنانے یا پھینٹنے سے اس میں شامل ریشہ ضائع ہوجاتا ہے۔اس زیادہ عرصے تک ریفریجریٹر میں نہ رکھیے،ورنہ اس کی مانع تکسید خاصیت ختم ہوجائے گی۔
اگر آپ کا وزن بڑھ گیا ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے،بلکہ چیری کے موسم میں تازہ چیری کھانے کی ضرورت ہے۔یہ وزن کم کرنے میں آپ کی بھرپور مدد کرسکتی ہے۔چیری کو اپنی روزانہ کی غذاؤں میں شامل کرلیں۔
Browse More Ghiza Aur Sehat

شکر قندی کے لاجواب فوائد
Shakar Qandi Ke Lajawab Fawaid

زنک کی کمی
Zinc Ki Kami

سیب ۔ ایک جادوئی پھل
Apple - Ek Jadui Phal

جلد بوڑھے نہیں ہونا چاہتے تو پپیتا کھائیے
Jald Budhe Nahi Hona Chahte To Papita Khaiye

وٹامن ڈی اب دماغ کے لئے بھی مفید قرار
Vitamin D Ab Dimagh Ke Liye Bhi Mufeed Qarar

ہلدی کی مسیحائی طاقت کا راز
Haldi Ki Masihai Taqat Ka Raaz

کئی امراض میں مفید قدرتی جڑی بوٹیاں
Kayi Amraz Mein Mufeed Qudrati Jari Botiyan

چاکلیٹ بھی کھائیں وزن بھی نہ بڑھائیں
Chocolate Bhi Khaye Wazan Bhi Na Barhain

کھجور کھائیں صحت مند رہیں
Khajoor Khaye Sehatmand Raheen

خوب تربوز کھائیے
Khoob Tarbooz Khaiye

نئی نسل کا جنک فوڈ کی طرف رجحان
Nai Nasal Ka Junk Food Ki Taraf Rujhan

غذائی کیلشیم یا دوائی کیلشیم
Ghizai Calcium Ya Dawai Calcium