Chuwary Khaye Sehat Banaye - Article No. 1229

چھوہارے کھائیں، صحت بنائیں - تحریر نمبر 1229
اسکا استعمال صحت کیلئے مفید ہے۔ آکسیجن فراہم کرنے کیلئے فولاد ضروری ہے اور چھوہارے فولاد کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں
ہفتہ 13 جنوری 2018
سوکھی ہوئی کھجوریا چھوہاروں کو توانائی کا خزانہ کہا جائے تو بے جا ناہ ہوگا کیونکہ اسکا استعمال صحت کیلئے مفید ہے۔ آیئے ہم آپ کو چھوہاروں کے چند فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
جسم کی توانائی کی فراہمی: چھوہارے میں وٹامن اے، سی ، ای،کے ، بی 2 اور بی 6 شامل ہیں۔ یہ تمام وٹامنز ہماری صحت کو ہر طرح سے بہتر بنا کر توانائی فراہم کرتے ہیں۔
اہم معدنیات کا ذریعہ: فولاد، پوٹاشیم،فاسفورس اور جست وہ اہم معدنیات ہیں جن کے بغیر جسم کے خلیات اپنا کام صحیح طرح انجام نہیں دے سکتے اور چھوہارے ان معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں۔
خون کی کمی دور کریں: خون کو ہیمو گلوبن اور آکسیجن فراہم کرنے کیلئے فولاد ضروری ہے اور چھوہارے فولاد کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔
(جاری ہے)
قبض دور کرنے کیلئے: قبض کی شکایت دُور کرنی ہے تو پھر چھوہاروں کو اپنا ساتھی بنالیں کیونکہ اسکا ریشہ قبض دُور کرنے میں انتہائی معاون ہے۔ انہیں رات بھر کیلئے پانی میں بھگوئیں اور صبح کھا لیں۔
دل کو دکھیں صحت مند: چھوہارے میں کولیسٹرول نہیں ہوتا جبکہ چکنائی بھی کم ہوتی ہے، یہ خون میں موجود کولیسٹرول کوکم کرتا ہے، اس کے علاوہ چھوہارے میں موجود پوٹاشیم اور سوڈیم فشار خون کو قابو میں کرتا ہے۔
بہترین ہاضمے کیلئے: چھوہاروں کے اینٹی اکسیڈنٹس نظام ہضم کو درست بناتے ہیں۔ یہ تیزابیت ، پیٹ کے السر اور سینے کی جلن کیلئے بھی مفید ہیں۔
پٹھے بنائے مضبوط: پٹھوں اور دل کی مضبوطی کیلئے چھوہارے کھائیں۔ حاملہ خواتین مثانے کی مضبوطی اور پیدائش کے عمل میں آسانی کیلئے چھوہاروں کا استعمال کرسکتی ہیں۔
دُبلا پن دور بھگائیں: حد سے زیادہ دُبلا پن بھی اچھا نہیں لگتا، ایسے لوگوں کیلئے مشورہ ہے کہ وہ چھوہارے کھائیں۔ اس میں موجود حراروں کی بڑی مقدار وزن بڑھائے بغیرمسلز کو طاقت دیتی ہے۔
فوری توانائی پائیں: چھوہارے کی قدرتی شکر جسم کو فوری توانائی پہنچاتی ہے۔ اگر محسوس ہورہی ہو تھکن اور سستی تو پھر چند چھوہارے کھالیں۔
Browse More Ghiza Aur Sehat

کئی امراض میں مفید قدرتی جڑی بوٹیاں
Kayi Amraz Mein Mufeed Qudrati Jari Botiyan

چاکلیٹ بھی کھائیں وزن بھی نہ بڑھائیں
Chocolate Bhi Khaye Wazan Bhi Na Barhain

کھجور کھائیں صحت مند رہیں
Khajoor Khaye Sehatmand Raheen

خوب تربوز کھائیے
Khoob Tarbooz Khaiye

نئی نسل کا جنک فوڈ کی طرف رجحان
Nai Nasal Ka Junk Food Ki Taraf Rujhan

غذائی کیلشیم یا دوائی کیلشیم
Ghizai Calcium Ya Dawai Calcium

ہلدی میں پوشیدہ صحت کے راز
Haldi Mein Posheeda Sehat Ke Raaz

کلونجی صحت کی محافظ
Kalonji Sehat Ki Muhafiz

سنگھاڑا ۔ منفرد ذائقے کی حامل بے مثال سبزی
Singhara - Munfarid Zaiqe Ki Hamil Bemisal Sabzi

موسمِ برسات کے امراض اور یونانی علاج
Mausam E Barsat Ke Amraz Aur Unani Ilaj

انگور کے لاجواب فوائد
Angoor Ke Lajawab Fawaid

ستو
Sattu