Citrus Fruits Khaye - Article No. 2046

Citrus Fruits Khaye

سٹرس فروٹس کھائے - تحریر نمبر 2046

خوش باش رہیے

ہفتہ 2 جنوری 2021

صحت و تندرستی کے لئے سبزیوں کے ساتھ ساتھ پھلوں کی اپنی اہمیت ہے۔پھل کھانا عیاشی یا غیر ضروری تصرف نہیں بلکہ یہ خوراک کا ایک حصہ ہوتے ہیں۔ان میں موجود متعدد وٹامنز اور معدنیات بدلتے موسم کے خلاف ڈھال کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔مثال کے طور پر ہم سردیوں میں زیادہ پانی نہیں پیتے اور اس کا جواز یہ دیتے ہیں کہ پیاس نہیں لگتی، یہ جواز غیر منطقی ہے کیونکہ پانی جسم کے میٹا بولک نظام کو متحرک رکھتا ہے۔
پھلوں اور سبزیوں کے استعمال سے بھی جسم میں پانی داخل ہوتا ہے۔آیئے دیکھیں کہ موسم سرما میں ہمیں قدرت نے جو پھل عطا کئے ہیں ان کی غذائی خوبیاں کیا ہیں․․․․
پھلوں میں پانی کے علاوہ پروٹین،بیٹا کیروٹین،وٹامن C،B6، کیلشیئم،آئرن،پوٹاشیم،فیٹ اور کاربوہائیڈریٹس موجود ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

موسم سرما کے خاص پھل لیموں یا سٹرس فروٹس ہیں۔مگر سنگترے،مالٹے،موسمی،گریپ فروٹ اور کینو اس موسم کی خاص سوغاتیں ہیں۔

ان میں وٹامن C،فلیوونائیڈز اور لیمو نائیڈز بکثرت پائے جاتے ہیں۔یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ اگر خون میں وٹامن C کی مقدار کم ہو تو دل کے امراض کے خطرے بڑھ جاتے ہیں۔دیگر جسمانی عارضے مثلاً مسوڑھوں کی خرابی،قوت مدافعت کی کمی،نزلہ زکام،فلو،معدے اور آنتوں کے امراض اور کینسر جیسی بیماریوں کے خطرات بھی بڑھ سکتے ہیں۔یہ پھل گردوں کی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔

مالٹے میں لیمونین (Limonene) اور Hesperidin بکثرت پائے جاتے ہیں۔یہ معدے اور آنتوں کی صفائی کا عمل پورا کرتے ہیں۔کینسر کی بیماری سے حتی الامکان حد تک حفاظت کرتے ہیں۔کینو میں وٹامن B6 اور C دونوں طاقتور شمار ہوتے ہیں۔یہ سرما کے موسم کی عام شکایتوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کی خصوصیات موجود ہیں۔جسم میں خون کی کمی دور کرتا ہے اور نظام ہاضمہ کی درستگی بھی کرتا ہے۔
اس کے جوس میں 50 فیصد وٹامن C موجود ہے۔
موسمی میں قدرتی مٹھاس اور Ascorbic دونوں پائے جاتے ہیں۔یہ موٹاپے کی صورت میں ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے حملے کا خطرہ زائل کرنے والا پھل ہے۔
گریپ فروٹ میں وٹامن C،فولک ایسڈ،وٹامن E فلیوونائیڈز اور لیمو نائیڈز موجود ہیں۔آخر الذکر دونوں مقوی اینٹی آکسیڈنٹس ہیں جو جسم کو مختلف امراض سے بچاتے ہیں۔
یہ پھل ذیابیطس کے مریضوں کے لئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے کیونکہ اسے کھانے سے گلوکوز کا لیول کم رہتا ہے۔باقاعدگی سے کھایا جائے تو معدے اور پھیپھڑوں کے کینسر کا خطہ کم ہو جاتا ہے۔
غرضیکہ تمام سٹرس فروٹس خون میں خراب کولیسٹرول کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔علاوہ ازیں یہ اینٹی کینسر پھل ہیں لہٰذا اس ترش پھلوں کو روزانہ کی بنیاد پر خوراک کا حصہ بنا لینا چاہیے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat