Coffee K Shouqeen - Article No. 1984

Coffee K Shouqeen

کافی کے شوقین - تحریر نمبر 1984

کافی کی کاشت‘اس کی صنعت میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے

منگل 20 اکتوبر 2020

اگر آپ صبح اُٹھ کر تازہ دم ہونے اور دن بھر کی سر گرمیوں کو نمٹانے کے لئے درکار توانائی کے حصول کے لئے کافی پر انحصار کرتے ہیں تو یقینا آپ اس دنیا میں کیفین کے واحد پرستار نہیں ہیں۔2018ء میں ہونے والے سروے کے مطابق64فیصد امریکیوں نے یہ اعتراف کیا ہے کہ کافی کے بغیر ان کے دن کا آغاز نہیں ہوتا۔کافی کی کاشت‘اس کی صنعت میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے‘لیکن اس کے ایک کپ سے حاصل ہونے والی توانائی اور صحت بخش فوائد پر دھیان نہیں دیا جاتا 127سائنسی تحقیقات میں کافی پینے کے بہت سے فوائد کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

آپ کی اوسط عمر میں اضافے سے سرطان کے امکانات کو کم کرنے‘دل کی بیماریوں‘ذیابیطس دوم اور پارکنسن کی بیماری سے دور رکھنے میں کافی بہت اہم ثابت ہوئی۔

(جاری ہے)

یہ سب سننے میں بہت اچھا لگتا ہے۔مسئلہ صرف ایک ہے اور وہ یہ ہے کہ کافی کے یہ تمام فوائد اس کو دن کے درست اوقات میں نہ پینے سے تباہ ہو جاتے ہیں۔سائنس ہمیں آگاہ کرتی ہے کہ کافی پینے کا بہترین وقت وہ ہے جبکہ آپ کے جسم کا کارٹی سول لیول کم ہو رہا ہو۔

کارٹی سول اور کیفین دونوں کی زیادتی آپ کے ذہنی دباؤ میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے اور بہت زیادہ ذہنی تناؤ آپ کی صحت کے لئے یقینا نقصان دہ ہے اسی لئے کارٹی سول لیول کم ہونے کی صورت میں کافی پینا زیادہ مفید ہے۔
آپ کے صبح بے دار ہوتے ہی کارٹی سول لیول بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔اس لئے کافی پینے کا یہ درست اور آئیڈیل وقت نہیں ہے اور نہ ہی کافی دوپہر کے اوقات میں لینی چاہیے کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کو رات کو سونے میں دقت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اس کا آسان سا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی فرد صبح ساڑھے چھ بجے بے دار ہوتا ہے تو اس کو کافی سے حقیقی فوائد حاصل کرنے کے لئے کافی صبح ساڑھے نو سے ساڑھے گیارہ بجے تک پینی چاہیے کیونکہ صبح سے اُٹھ کر اس وقت تک کار ٹی سول لیول کم ہو جاتا ہے۔اس فارمولے کو دھیان میں رکھتے ہوئے آپ بھی اپنے بے دار ہونے کے وقت سے کارٹی سول لیول کم ہونے کے وقت تک کا اندازہ لگائیں اور کافی کے صحت بخش فوائد حاصل کریں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat