Daar Cheeni - Article No. 810

دار چینی - تحریر نمبر 810
شریانوں میں خون جمنے سے روکتی ہے
جمعہ 6 نومبر 2015
کھانے میں استعمال ہونے والا گرم مصالحہ کھانے کی لذت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یوں توگرم مصالحے میں شامل تمام مصالحے ہی کوئی نہ کوئی تاثیررکھتے ہیں۔تاہم اس میں شامل دار چینی کی کئی ایک خوبیاں ہیں۔دارچینی کاسب سے بڑافائدہ یہ ہے کہ کھانا خراب ہونے سے بچ جاتا ہے کیونکہ اس کے استعمال سے بیکٹریا کی افزائش میں کمی واقع ہوتی ہے۔
دار چینی دراصل ایک درخت کی چھال ہوتی ہے جوذائقہ کے لحاظ سے شیریں لیکن چبھنے والی ہوتی ہے۔اس کی رنگت ہلکی سیاہی مائل ہوتی ہے۔یہ زیادہ ترہندستان،سری لنکا اور چین میں کاشت ہوتی ہے۔دارچینی کی تین اقسام ہوتی ہیں جواپنے حجم اور رنگت کے لحاظ سے ایک دوسرے سے ذرا مختلف ہوتی ہیں۔
(جاری ہے)
ہندی میں اس کو دارچینی اور انگلش میں سینا مون کہتے ہیں۔
ہمارے ہاں سری لنکا اور چین کی بہترین دارچینی استعمال کی جاتی ہے جوخوشبو کے لحاظ سے بھی منفرد ہوتی ہے۔دارچینی کا مزاج گرم ہوتا ہے اور کھانوں کولذیز بنانے میں اس کاکوئی ثانی نہیں۔جس کھانے میں دارچینی کااستعمال کیاجائے وہ نہ صرف ذائقہ دار بلکہ خوشبودار بھی ہوتا ہے۔دار چینی کاکھانوں میں استعمال اس بات کی ضمانت ہے کہ آپ صحت مند رہیں گے کیونکہ یہ بہت سی بیماریوں میں ہمارے لئے مفید ہے۔دارچینی کے درج ذیل فوائد ہیں۔دار چینی نزلہ وزکام اور متلی میں مدد گارثابت ہوتی ہے۔
دارچینی معدے کی خرابیوں کاازالہ کرتی ہے۔
جن لوگوں کوبدہضمی اور ریاح کی شکایت ہو وہ باقاعدگی سے دار چینی کااستعمال کریں۔
دل کی بیماریوں میں دارچینی کااستعمال فائدہ مندرہتا ہے۔
دارچینی ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کونارمل رکھنے میں مدد گار ہے۔
دارچینی شریانوں میں خون جمنے سے روکے رکھتی ہے۔
دانت درد کی صورت میں ا گر روغن دار چینی روئی سے لگا کردرد والی جگہ رکھی جائے تو درد میں افاقہ ہوتاہے۔
دارچینی شہد کے ساتھ استعمال کرنے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔
کھانسی اور دمہ کی شکایت کی صورت میں دار چینی کاپاؤڈر شہد کے ساتھ استعمال کریں۔
دارچینی کاپیچش اور اسہال میں استعمال مفید قرار پایا ہے۔
یہ ہماری آنتوں اور معدے پر بھاری نہیں گزرتی اور جلد ہضم ہوجاتی ہے۔
پیٹ پھولنے اور ریاح میں اس کااستعمال قائدہ مند ہوتاہے۔
ایسے خواتین وحضرات جنہیں بھوک نہ لگتی ہو وہ دارچینی کاباقاعدہ استعمال شروع کریں۔
ایسے لوگ جنہیں دودھ ہضم نہ ہوتا ہو وہ ایک لیٹردودھ میں دوسے تین گرام دارچینی ملا کر استعمال کریں دودھ ہضم ہوجائے گا۔
الرجی سے آنے والی چھینکیں دارچینی کے استعمال سے ٹھیک ہوجاتی ہے۔
دردسر میں دارچینی کالیپ ماتھے پہ کرنا فائدہ مندہوتا ہے۔خاص طور پر جب سردیوں میں سردرد کی شکایت ہو۔
دارچینی کااستعمال جریان کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے۔
Browse More Ghiza Aur Sehat

اگر ہمیشہ کھانے میں بسکٹ ہی کھاتے رہیں تو کیا ہو گا
Agar Hamesha Khane Mein Biscuit Hi Khate Rahen To Kya Ho Ga

سردیوں میں گرم دودھ پینا کن لوگوں کے لئے نقصان دہ ہے
Sardiyon Mein Garam Doodh Peena Kin Logon Ke Liye Nuqsan Deh Hai

پپیتے کے پتے
Papite Ke Patte

سرطان کے دوران اور علاج کے بعد مفید پھل
Cancer Ke Dauran Aur Ilaaj Ke Baad Mufeed Phal

مینگوسٹین فروٹ
Mangosteen Fruit

پانی قدرت کی لیبارٹری میں بنی قیمتی دوا
Pani Qudrat Ki Laboratory Mein Bani Qeemti Dawa

اُبلا ہوا انڈا یا آملیٹ
Ubla Hua Anda Ya Omelette

ڈائٹنگ اور ہماری دماغی صحت
Dieting Aur Hamari Dimaghi Sehat

کشمش ایک مفید میوہ
Kishmish Aik Mufeed Mewa

شہد اور دار چینی کے استعمال سے موٹاپا اور گلے کی خرابی دور
Shehad Aur Daar Cheeni Ke Istemal Se Motapa Aur Gale Ki Kharabi Dor

کیا کم خوراکی عمر بڑھا سکتی ہے
Kya Kam Khuraki Umar Barha Sakti Hai

بادام ایک خوش ذائقہ میوہ
Badam Ek Khush Zaiqa Mewa