Dry Fruit Pooray Din Main 20 Gram Muthi Bhar - Article No. 834

ڈرائی فروٹ پورے دن میں20گرام مٹھی بھرمقدار سے زیادہ نہ لیں - تحریر نمبر 834
بادام، اخروٹ،پستہ، مونگ پھلی، چلغوزہ اور کا جوکادودھ یاشہد کے ساتھ استعمال انہیں جلد ہضم ہونے میں مدددیتا ہے۔
منگل 8 دسمبر 2015
بادام
جس طرح آم تازہ پھلوں کابادشاہ ہے۔ اسی طرح بادام کوڈرائی فروٹس یامغزیات کابادشاہ قرار دیاجاتاہے۔ بادام خوب چباچبا کرکھاناچاہیے۔ اگر رات کوبادام کی چند گریاں پانی میں بھگوکرصبح چھلکا اتارنے کے بعد نہارمنہ کھائی جائیں تو یہ معدے کے ساتھ ساتھ آنکھوں اور دماغ کے لئے بھی مفید ہیں۔
دن بھر زیادہ سے زیادہ 20بادام ہی کھائیں اور بہتر ہے کہ ساتھ کشمش بھی استعمال کرلیں۔ کڑوا بادام کسی صورت استعمال نہ کریں کیونکہ اس میں ایک خاص قسم کازہرپایاجاتا ہے جوآنکھوں کی بیماریوں کاباعث بنتا ہے۔
اخروٹ
اخروٹ میں پائیے جانے والے وٹامنز اور معدنی نمک سے نہ صرف مسلز (Muscles) مضبوط ہوتے ہیں بلکہ اس سے میٹابولزم بھی تیزہوتاہے۔
(جاری ہے)
اخروٹ بھی کم کھائیں ورنہ طبیعت میں بے چینی کے علاوہ حلق میں خراش اور منہ میں چھالے بن سکتے ہیں۔
اخروٹ کے بعد چائے نہیں پینی چاہیے۔ اس سے کھانسی ہوسکتی ہے البتہ اخروٹ کی بھنی ہوئی گری کھانے سے کھانسی ختم ہوجاتی ہے۔ اخروٹ کے ساتھ کشمش کااستعمال نہ کریں۔
چلغوزہ
چلغوزہ جگر خصوصاََ گردوں کے لئے انتہائی اہم ہے۔ اس میں کولیسٹرول بالکل نہیں پایا جاتا۔ چلغوزے کا مناسب مقدار میں لمبے عرصے تک استعمال وزن کم کرنے میں مدددیتا ہے۔
چلغوزہ ہمیشہ کھانے کے بعد استعمال کریں ورنہ یہ بھوک ختم کردیتا ہے۔
یادرکھیں کہ 20گرام سے زائد چلغوزہ کھانے سے سراور جسم کے مختلف حصوص میں درد کی شکایت ہوسکتی ہے۔
کاجو
کاپر(Copper) میگنیشیم (Magnesium) اور نہ جمنے والی چکنائی کی وجہ سے کاجوکو ہر عمر اور جنس کے افراد کے لئے بہت موزوں تصور کیاجاتاہے۔
دیگر ڈرائی فروٹس کے برعکس کاجوکاچھلکا زہریلا ہوتاہے۔ اس لئے اسے چھلکا اتار کرکھایا جاتاہے۔ ریشز ، خراش، پھٹی ہوئی ایڑھیوں اور اینٹی فنگل ٹریٹمنٹ (Anti Fungal Treatment) میں آپ کاجوکاتیل استعمال کرسکتی ہیں۔ ایسے افراد جنہیں زیادہ پسینہ آتاہو، کاجو کا زیادہ استعمال نہ کریں، یہ صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔
پستہ
پستہ لوبلڈپریشر، دل او ردماغ کے لئے نہایت مفید ہے۔ پورے دن میں مٹھی بھرپستہ کھانے سے اینٹی آکسیڈنٹس منرلز، وٹامنز اور پروٹین کی مطلوبہ مقدار حاصل ہوجاتی ہے۔ عام طور پرپستے سے کھانسی کاعلاج کیاجاتا ہے تاہم اگر ضرورت سے زیادہ بستہ استعمال کیاجائے تویہ کھانسی کاباعث بھی بن سکتا ہے۔
مونگ پھلی
وزن میں اضافے کے لئے مونگ پھلی کااستعمال بے حد فائدہ مند ہے تاہم مونگ پھلی کی افادیت بڑھانے کے لئے ساتھ گڑکااستعمال کریں۔
مونگ پھلی کا چھلکا اتارنے کے بعد اس پرموجود سرخی مائل باریک چھلکا بھی اتار دینا چاہیے۔
اکثر لوگ مونگ پھلی کوکھانسی کامحرک قراردیتے ہیں لیکن اس کی اصل وجہ کچی مونگ پھلی کااستعمال یامونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینا ہے۔
Browse More Ghiza Aur Sehat

ہائیڈریٹ رہنے کے لئے پانی پینا ہی نہیں‘کھانا بھی ضروری ہے
Hydrate Rehne Ke Liye Pani Peena Hi Nahi Khana Bhi Zaroori Hai

سنگھاڑا
Singhara

متوازن غذا اور صحت
Matwazan Ghiza Aur Sehat

شکر قندی کے لاجواب فوائد
Shakar Qandi Ke Lajawab Fawaid

زنک کی کمی
Zinc Ki Kami

سیب ۔ ایک جادوئی پھل
Apple - Ek Jadui Phal

جلد بوڑھے نہیں ہونا چاہتے تو پپیتا کھائیے
Jald Budhe Nahi Hona Chahte To Papita Khaiye

وٹامن ڈی اب دماغ کے لئے بھی مفید قرار
Vitamin D Ab Dimagh Ke Liye Bhi Mufeed Qarar

ہلدی کی مسیحائی طاقت کا راز
Haldi Ki Masihai Taqat Ka Raaz

کئی امراض میں مفید قدرتی جڑی بوٹیاں
Kayi Amraz Mein Mufeed Qudrati Jari Botiyan

چاکلیٹ بھی کھائیں وزن بھی نہ بڑھائیں
Chocolate Bhi Khaye Wazan Bhi Na Barhain

کھجور کھائیں صحت مند رہیں
Khajoor Khaye Sehatmand Raheen