Elaichi Chota Sa Dana Laikin Baray Fawayed - Article No. 771

الائچی چھوٹا سادانہ لیکن فوائد بڑے - تحریر نمبر 771
الائچی روزمرہ گھریلو استعمال کی عام چیز ہے جسے عام طور پر کھانوں، چائے یامنہ میں خوشبواور صرف ذائقے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن الائچی کے بہت سے طبی فوائد بھی ہیں۔
پیر 14 ستمبر 2015
نظام انہضام:
کھانے کے بعد سونف اور الائچی کے مرکب کا استعمال کھانے کو ہضم کرنے میں بے حدمددگار ہے،یہ تیزابیت کو ختم کرتی ہے۔خوابیدگی کے خمار کوکم کرتی ہے جبکہ معدے میں پانی کی مقدار کو کنٹرول کرتے ہوئے ریح پیدا ہونے سے روکتی ہے۔بدہضمی سے ہونیوالی گیس اور سردردکیلئے سبزچائے میں الائچی ڈال کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے۔
سانس کی بدبو:
اگر آپ کے سانس کی بدبوہزار کوشش کے باوجود بھی ختم نہیں ہوتی تو الائچی استعمال کریں۔
(جاری ہے)
اینٹی بیکٹریل خصوصیات کا حامل بھی ہوتی ہے اور اس کی تیز خوشبومنہ کی بدبودور کردیتی ہے۔
یہ نظام انہظام کو بہتر بناتی ہے اور منہ کی بدبو کی ایک بڑی وجہ نظام انہظام کی خرابی ہوتی ہے۔تیزابیت:
الائچی معدے میں موجودلعابی جھلی کو مضبوط بناتی ہے، اس لئے یہ تیزابیت کیلئے اکسیر ہے۔ اس کو چبانے سے منہ میں بننے والے لعاب میں بھی اضافہ ہوتا ہے، جوخوراک کو ہضم کرنے میں بنیادی اہمیت کاحامل ہے۔
نظام تنفس:
الائچی پھیپھڑوں میں خون کے دورانیہ کو بڑھاکر نزلہ، زکام، کھانسی، دمہ کے امراض میں آرام پہنچاتی ہے جبکہ بلغم کو باہر نکالنے کیلئے بھی انتہائی مددگار ہے۔
دل کی دھڑکن:
چوں کہ الائچی میگنیشیم، پوٹاشیم اور کیلشیم کے مرکبات سے بھرپور ہوتی ہے اس لئے یہ خون کے الٹرولائٹس کیلئے صحت کا خزانہ ہے۔یہ اجزاء دوران خون کو بہتر بنانے میں اور بلڈپریشر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔
Browse More Ghiza Aur Sehat

متوازن غذا اور صحت
Matwazan Ghiza Aur Sehat

شکر قندی کے لاجواب فوائد
Shakar Qandi Ke Lajawab Fawaid

زنک کی کمی
Zinc Ki Kami

سیب ۔ ایک جادوئی پھل
Apple - Ek Jadui Phal

جلد بوڑھے نہیں ہونا چاہتے تو پپیتا کھائیے
Jald Budhe Nahi Hona Chahte To Papita Khaiye

وٹامن ڈی اب دماغ کے لئے بھی مفید قرار
Vitamin D Ab Dimagh Ke Liye Bhi Mufeed Qarar

ہلدی کی مسیحائی طاقت کا راز
Haldi Ki Masihai Taqat Ka Raaz

کئی امراض میں مفید قدرتی جڑی بوٹیاں
Kayi Amraz Mein Mufeed Qudrati Jari Botiyan

چاکلیٹ بھی کھائیں وزن بھی نہ بڑھائیں
Chocolate Bhi Khaye Wazan Bhi Na Barhain

کھجور کھائیں صحت مند رہیں
Khajoor Khaye Sehatmand Raheen

خوب تربوز کھائیے
Khoob Tarbooz Khaiye

نئی نسل کا جنک فوڈ کی طرف رجحان
Nai Nasal Ka Junk Food Ki Taraf Rujhan