Exams Ke Dauran Students Ke Liye Mufeed Ghazain - Article No. 2883
امتحانات کے دوران طالب علموں کے لئے مفید غذائیں - تحریر نمبر 2883
امتحان کے دوران اپنی صحت کا خیال رکھیں تاکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین نتائج حاصل کیے جا سکیں
پیر 23 ستمبر 2024
اریج فاطمہ
امتحان کی تیاری کے دوران طلبہ کے لئے چیزوں کو یاد رکھنا ایک چیلنج ہوتا ہے۔ماہرین طلباء کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ امتحان کے دوران اپنی صحت کا خیال رکھیں تاکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین نتائج حاصل کیے جا سکیں۔اس سلسلے میں کچھ غذائیں مفید ہیں جو طالب علموں کی دماغی صلاحیتوں اور یادداشت کو بہتر کرتی ہیں۔
بیج اور اخروٹ
بیج اور اخروٹ ذہنی افعال کے لئے مفید غذائیں ہیں۔زنک اور وٹامن ای، اخروٹ اور بیجوں میں وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ان میں فائبر، پروٹین اور اچھی چکنائی بھی ہوتی ہے، جو آپ کو طویل عرصے تک توانائی فراہم کرتی ہے۔
انڈے
انڈے نہ صرف ناشتے میں مزیدار ہوتے ہیں بلکہ یہ دماغ کے لئے بھی فائدہ مند ہوتے ہیں۔
انڈوں میں پروٹین، فولک ایسڈ، وٹامن بی 12 اور بی 6 کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور اس لئے یہ دماغی صحت کے لئے فائدہ مند ہیں۔طالب علموں کی ذہنی استعداد کو بڑھانے میں یہ معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
ڈارک چاکلیٹ
ڈارک چاکلیٹ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے، اس میں موجود ”کوکو“ دماغ کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ”کوکو“ دماغ کے کئی حصوں میں خون کی نالیوں اور نیورون کی تعداد کو بڑھاتا ہے، یادداشت کو بہتر بناتا ہے اور لوگوں کو نئی چیزیں زیادہ موٴثر طریقے سے سیکھنے میں مدد کرتا ہے۔مزید برآں، ڈارک چاکلیٹ دماغی خون کے بہاوٴ کو بہتر بنا سکتی ہے۔امتحان کے دنوں میں زیادہ کیفین، کولا مشروبات، میٹھے اور تلے ہوئے کھانوں سے دور رہیں، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ بہت زیادہ پانی پیتے اور کافی نیند لیتے ہیں۔
بلیو بیری
بلیو بیری بظاہر بہت چھوٹی ہے، لیکن اس کے خواص بے شمار ہیں۔بلیو بیری دماغی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔یہ ہماری یادداشت کو بہتر بناتی ہے، ہمیں تناوٴ اور ذہنی تھکاوٹ سے بچاتی ہے۔ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں نے سولہ ہفتوں تک روزانہ بلیو بیریز کا استعمال کیا ان کی یادداشت اور دماغی کارکردگی سب سے تیز تھی۔
کافی
کافی میں کیفین کا مواد ہے، جو یادداشت بڑھاتا اور آپ کو جوان ہونے کا احساس دلاتا ہے۔دماغ کو تیزی سے کام کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔”نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجنگ“ کی طرف سے کیے گئے مطالعے کے مطابق، کافی لوگوں کے دماغ کو زیادہ فعال بناتی اور سر درد سے نجات میں بھی مدد دیتی ہے۔تاہم، بہت زیادہ کافی پینا آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے، اس لئے اپنے استعمال کو محدود کریں۔
پروٹین سے بھرپور غذا
امتحانات کے دنوں میں پروٹین سے بھرپور غذائیں کھانے سے دماغ پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انسانی جسم کو پروٹین کو جذب کرنے اور پھر مسلسل توانائی فراہم کرنے میں کچھ وقت لگتا ہے۔اس لئے امتحانات کے دنوں میں آپ کو پنیر، چنے، انڈے اور پروٹین سے بھرپور غذا کھانی چاہیے۔
ترش پھل
ترش پھل (سٹرس فوڈ) کھانے سے ذہنی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور دماغ کی مجموعی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ترش پھل کھانے سے قوت مدافعت بڑھتی ہے اور امتحانات کے دنوں میں غیر ضروری طور پر بیمار ہونے سے بچا جا سکتا ہے۔
امتحان کی تیاری کے دوران طلبہ کے لئے چیزوں کو یاد رکھنا ایک چیلنج ہوتا ہے۔ماہرین طلباء کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ امتحان کے دوران اپنی صحت کا خیال رکھیں تاکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین نتائج حاصل کیے جا سکیں۔اس سلسلے میں کچھ غذائیں مفید ہیں جو طالب علموں کی دماغی صلاحیتوں اور یادداشت کو بہتر کرتی ہیں۔
بیج اور اخروٹ
بیج اور اخروٹ ذہنی افعال کے لئے مفید غذائیں ہیں۔زنک اور وٹامن ای، اخروٹ اور بیجوں میں وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ان میں فائبر، پروٹین اور اچھی چکنائی بھی ہوتی ہے، جو آپ کو طویل عرصے تک توانائی فراہم کرتی ہے۔
انڈے
انڈے نہ صرف ناشتے میں مزیدار ہوتے ہیں بلکہ یہ دماغ کے لئے بھی فائدہ مند ہوتے ہیں۔
(جاری ہے)
ڈارک چاکلیٹ
ڈارک چاکلیٹ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے، اس میں موجود ”کوکو“ دماغ کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ”کوکو“ دماغ کے کئی حصوں میں خون کی نالیوں اور نیورون کی تعداد کو بڑھاتا ہے، یادداشت کو بہتر بناتا ہے اور لوگوں کو نئی چیزیں زیادہ موٴثر طریقے سے سیکھنے میں مدد کرتا ہے۔مزید برآں، ڈارک چاکلیٹ دماغی خون کے بہاوٴ کو بہتر بنا سکتی ہے۔امتحان کے دنوں میں زیادہ کیفین، کولا مشروبات، میٹھے اور تلے ہوئے کھانوں سے دور رہیں، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ بہت زیادہ پانی پیتے اور کافی نیند لیتے ہیں۔
بلیو بیری
بلیو بیری بظاہر بہت چھوٹی ہے، لیکن اس کے خواص بے شمار ہیں۔بلیو بیری دماغی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔یہ ہماری یادداشت کو بہتر بناتی ہے، ہمیں تناوٴ اور ذہنی تھکاوٹ سے بچاتی ہے۔ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں نے سولہ ہفتوں تک روزانہ بلیو بیریز کا استعمال کیا ان کی یادداشت اور دماغی کارکردگی سب سے تیز تھی۔
کافی
کافی میں کیفین کا مواد ہے، جو یادداشت بڑھاتا اور آپ کو جوان ہونے کا احساس دلاتا ہے۔دماغ کو تیزی سے کام کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔”نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجنگ“ کی طرف سے کیے گئے مطالعے کے مطابق، کافی لوگوں کے دماغ کو زیادہ فعال بناتی اور سر درد سے نجات میں بھی مدد دیتی ہے۔تاہم، بہت زیادہ کافی پینا آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے، اس لئے اپنے استعمال کو محدود کریں۔
پروٹین سے بھرپور غذا
امتحانات کے دنوں میں پروٹین سے بھرپور غذائیں کھانے سے دماغ پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انسانی جسم کو پروٹین کو جذب کرنے اور پھر مسلسل توانائی فراہم کرنے میں کچھ وقت لگتا ہے۔اس لئے امتحانات کے دنوں میں آپ کو پنیر، چنے، انڈے اور پروٹین سے بھرپور غذا کھانی چاہیے۔
ترش پھل
ترش پھل (سٹرس فوڈ) کھانے سے ذہنی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور دماغ کی مجموعی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ترش پھل کھانے سے قوت مدافعت بڑھتی ہے اور امتحانات کے دنوں میں غیر ضروری طور پر بیمار ہونے سے بچا جا سکتا ہے۔
Browse More Ghiza Aur Sehat
ڈائلیسز کے مریض کیا کھائیں
Dialysis Ke Mareez Kya Khayen
صحت اور حسن کے لئے لیموں کے حیرت انگیز فوائد
Sehat Aur Husn Ke Liye Lemon Ke Hairat Angez Fawaid
امتحانات کے دوران طالب علموں کے لئے مفید غذائیں
Exams Ke Dauran Students Ke Liye Mufeed Ghazain
بلیو زون ڈائٹ صحت مندی کے ساتھ طویل عمر کا راز
Blue Zone Diet Sehat Mandi Ke Sath Taweel Umar Ka Raaz
پپیتا ہی نہیں اس کے بیج بھی فائدہ مند
Papita Hi Nahi Is Ke Beej Bhi Faida Mand
سرسوں کا تیل پکانے کے لئے مفید یا خطرناک
Sarson Ka Tail Pakane Ke Liye Mufeed Ya Khatarnak