Gannay Ka Rus - Article No. 1526

Gannay Ka Rus

گنے کارس - تحریر نمبر 1526

یہ جگر کی گرمی دور کرتا ہے

بدھ 27 مارچ 2019

حکیم حارث نسیم سوہدروی
گنے کا رس جگر کی گرمی ،پیشاب سے زہریلے مواد کے اخراج ،وآنتوں کی گندگی صاف کرنے میں مدد دیتا ہے اور مسوڑھوں کو مضبوط بناتا ہے ۔گنا دانتوں سے چھیل کر کھانے سے نہ صرف دانت مضبوط ہوتے ہیں بلکہ امراض میں فائدہ ہوتا ہے ۔گنے میں قدرتی طور پر کیلشےئم ،فولاد ،مینگانیز ،حیاتین ب اور ج (وٹامن بی اور سی )ہوتی ہے ۔جس سے جسم انسانی کی صحت پر خوشگوار اثرات ہوتے ہیں ۔

گنے کا رس جسمانی کمزوری ختم کرتا اور بخار کی شدت کم کرتا ہے ۔
ایسے لوگ جو جسمانی صحت کمزور خیال کرتے ہیں۔ ان کو یہ روزانہ پینا چاہئے ۔یرقان میں روزانہ دوتین گلاس پینا مفید ہے ۔ہمارے ہاں صدیوں سے یرقان میں اطباء گنے کا رس تجویز کرتے ہیں ۔اس سے جگر کا فعل درست ہوتا ہے ۔بلکہ پیشاب صاف ہو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

جن افراد کا ایل ایف ٹی (جگر کے فعل کا ٹیسٹ )درست نہ ہو ،وہ چند روز گنے کا رس پئیں ۔

تو جگر کا فعل درست ہو جاتا ہے ۔
جن ماؤں میں دودھ کی کمی کی شکایت ہو وہ ایک بڑا گلاس گنے کا رس میں کانجی آدھا کپ ملا کر پئیں ۔تو دودھ فروانی سے آئے گا ۔کانجی ایک قسم کا کٹھا پانی ہوتا ہے ۔جس میں رائی اور زیرہ اچار کی طرح ڈالتے ہیں ۔چاولوں کی پنج اور گاجروں کے اچار کے پانی کو کانجی کہتے ہیں ۔موسم گرمامیں جب شدت گرمی سے پسینہ بکثرت آنے سے پیشاب کم اور زرد رنگت میں آنے لگتا ہے ۔
تو ایسے میں گنے کا رس پینا بہت مفید ہے ،بلکہ علاج ہے ۔
ہمارے ہاں عدم برداشت کا ر جحان بڑھ رہا ہے ،حالات نے افراد کے مزاج میں چڑ چڑاپن اور تلخی کو فروغ دیا ہے ۔خصوصاً نوجوان لڑکے اور لڑکیاں گرم مزاج ہیں ۔بات بات پر تلخی اورغصہ میں آجاتے ہیں ۔معمولی سی بات ہوتی تو لڑائی جھگڑا ،پڑھائی اور کام کاج سے دور ی کرتے ہیں ۔ان کے ذکر پر غصہ میں آجاتا جس کی وجہ بڑھتی عمر کی وجہ سے جسم میں گرمی کا زیادہ ہوتا ہے ۔
ایسے نوجوانوں کو گنے کا رس پلایا جائے ۔بلکہ کچھ روز تک باقاعدگی سے پئیں ۔تو اس طرح طبیعت میں بے چینی ،غصہ ،چڑ چڑا پن کافی حد تک کم ہو جائے گا۔گنے کا رس ہاضم بھی ہے ۔کھانا درست ہضم ہو گا۔ڈکاریں آئیں گی۔
گنے کے رس سے گڑبناتے ہوئے جو شیرہ بچ جاتا ہے ۔اسے داب کہتے ہیں ۔اسے زیادہ دیر نہ رکھا جائے کیونکہ جلد خراب ہوجاتاہے ۔یہ سیاہ داب طبی فوائد سے بھر پور ہے ،لوگوں کے بھولنے ،جوڑوں کے درد ،جلد کی سوزش ،ورم ،ایگز یما ،خارش میں مفید ہے ،بال اور ناخن خراب ہونے پر بھی مفید ہے ۔
یہ کسی بھی وقت پی سکتے ہیں ۔
احتیاطی تدابیر
جس ٹھیلے یاد کان سے گنے کا رس خریدیں ۔اس کی صفائی اور خاص کر گلاسوں کے معیار کو ضرور مد نظر رکھئے بہتر یہی ہے کہ گھر سے اپنا گلاس ہمراہ لے جائیں ۔
بند مشین سے پہلا گلاس کبھی نہ پئیں چلتی ہوئی مشین یعنی قطار میں لگے گا ہکوں سے اپنی باری کا انتظار کر لینا اچھا ہے اور کبھی بھی جگ میں پہلے سے ذخیرہ کیا ہوا رس نہ خریدا جائے تو اچھا ہے ۔
گنے کا رس بھی پئیں مگر گنڈیریاں کھانی بھی بے حد مفید ہے ۔بڑھتے ہوئے بچوں کے لئے دانتوں کی مضبوطی اورمسوڑھوں کی صحت کے لئے بہترین غذا ہیں ۔

Browse More Ghiza Aur Sehat