Garam Pani Aur Shahad Ke Karishme - Article No. 1460

Garam Pani Aur Shahad Ke Karishme

گرم پانی اور شہد کے کرشمے - تحریر نمبر 1460

شہد کی افادیت واہمیت سے کون واقف نہیں ۔زمانہ قدیم سے اسے غذا اور دوادونوں صورتوں میں استعمال کیا جارہا ہے ۔اکثر اسے نیم گرم پانی میں شامل کرکے نہار منہ پینے کا مشورہ بھی دیا جا تا ہے۔

جمعہ 11 جنوری 2019

شہد کی افادیت واہمیت سے کون واقف نہیں ۔زمانہ قدیم سے اسے غذا اور دوادونوں صورتوں میں استعمال کیا جارہا ہے ۔اکثر اسے نیم گرم پانی میں شامل کرکے نہار منہ پینے کا مشورہ بھی دیا جا تا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اس طرح شہد کی غذائیت اور اس سے جسم کو حاصل ہونے والے فوائد مزید بڑھ جاتے ہیں ۔شہد ملا نیم گرم پانی پینے سے آپ کو اپنی صحت میں حیرت انگیز مثبت تبدیلیاں نظر آئیں گی۔


ذیل میں وہ فوائد درج کیے جارہے ہیں ،جو پانی میں شہد ملا کر پینے سے حاصل ہوتے ہیں :
وزن کم کرنے کی خواہش مند افراد اگر صبح کے وقت ایک گلاس نیم گرم پانی میں شہد ڈال کر پییں تو ان کا وزن تیزی کے ساتھ کم ہونے لگے گا۔عموماً تقلیل غذا (ڈائٹنگ )کرنے والے افراد کو شہد کے ساتھ لیموں کے چند قطرے بھی نیم گرم پانی میں ڈال کر پینے کے لیے کہا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے جسم کا کو لیسٹرول کم ہوتا ہے ۔اس کے علاوہ جسم کو توانائی بھی حاصل ہوتی ہے ۔بہترین نتائج کے لیے شہد کو نیم گرم پانی میں شامل کرکے صبح نہار منھ یارات سونے سے پہلے پینا چاہیے۔
کھانسی میں آرام
کھانسی کی وجہ عام طور پر گلے میں ہونے والی خارش یا خشکی ہوتی ہے ۔شہد ملا نیم گرم پانی پینے سے سانس کی نالی صاف ہو جاتی ہے اور سینے سے بلغم بھی خارج ہوجاتا ہے ۔
کھانسی ختم کرنے کے لیے ایک چمچہ شہد میں لیموں کے چند قطرے نیم گرم پانی میں ڈال کر پیے جا سکتے ہیں ۔اس سے کھانسی کی تکلیف دور ہو جاتی ہے اور آرام ملتا ہے ۔
نظام ہضم میں بہتری کے لیے
عموماً نظام ہضم میں خرابی معدے میں پیدا ہونے والی تیزابیت کی وجہ سے ہوتی ہے ۔اس کے علاوہ معدے کے تعدیے (انفیکشن)یا قبض کی وجہ سے بھی ہاضمہ خراب ہوسکتا ہے ۔
اس خرابی کو دُورکرنے کے لیے شہد کو نیم گرم پانی میں ڈال کر پینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے ۔
حسّاسیت سے نجات
شہد جِلد کے لیے بے حد مفید ہے ۔اس کو نیم گرم پانی میں ڈال کر پینے سے جِلد اندر سے صاف ہوجاتی ہے۔جِلد پر ہونے والی حسّاسیت (الرجی )کو دور کرنے کے لیے شہد ملے نیم گرم پانی کا پینا فائدہ مند ہے ۔اس سے جِلد کی نمی بر قرار رہتی ہے اور خشکی بھی نہیں ہوتی ۔
طاقت بخش
شہد پانی کی کمی کو دور کرتا ہے ۔جسم میں شہد ملا نیم گرم پانی مناسب مقدار میں رہے تو وہ توانا ،تندرست اور تروتازہ رہتا ہے ۔
سارا دن چاق چو بند رہنے کے لیے شہد ملا نیم گرم پانی پینامفید ہے ۔وہ لوگ جو سارا دن سست اور کاہل رہتے ہیں ،وہ اس کو ضرور اپنی غذا کا حصہ بنائیں ۔

Browse More Ghiza Aur Sehat