Garmi Ki Shiddat Dahi Se Door Kijiay - Article No. 950

گرمی کی شدت دہی سے دور کیجیے - تحریر نمبر 950
دہی صدیوں سے انسانی غذا کاحصہ چلاآرہا ہے۔ قدیم زمانے میں انسانی غذاکا اصل ذریعہ گائے، بھینس، بکری اور اونٹنی کادودھ ہوا کرتا تھا۔ خمیرکیا ہوا دودھ تازہ دودھ کے مقابلے میں زیادہ دنوں تک استعمال کیاجاسکتاتھا۔
جمعہ 3 جون 2016
دہی صدیوں سے انسانی غذا کاحصہ چلاآرہا ہے۔ قدیم زمانے میں انسانی غذاکا اصل ذریعہ گائے، بھینس، بکری اور اونٹنی کادودھ ہوا کرتا تھا۔ خمیرکیا ہوا دودھ تازہ دودھ کے مقابلے میں زیادہ دنوں تک استعمال کیاجاسکتاتھا۔
ہرموسم میں کھایاجانے والا دہی اپنے اندر افادیت کاخزانہ رکھتا ہے۔دہی اصل وہ دودھ ہے، جسے لیکٹک ایسڈ (LACTIC ACID) یعنی، دودھ کے تیزاب کی مدد سے جمالیاجاتا ہے، جوگاڑھا ہوکر منجمد شکل اختیار کرلیتا ہے۔دہی گائے بھینس کے علاوہ بکری اور اونٹنی کے دودھ سے بھی بنایاجاسکتا ہے۔ دودھ اُبال کر ہلکا ٹھنڈا ہونے پر پہلے تیار شدہ تھوڑا سا دہی اس میں ملادیاجاتا ہے۔ کچھ گھنٹوں بعد یہ دہی کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔
(جاری ہے)
گھریلوخواتین اسی طریقے سے گھرمیں دہی تیارکرتی ہیں۔
بعض خواتین بازار کے مقابلے میں گھر کے بنے ہوئے دہی کو فوقیت دیتی ہیں۔ دہی کے فائدے بہت زیادہ ہیں۔
بڑھتی ہوئی عمر کے بچے، جودودھ پینے سے کتراتے ہیں، انھیں ایک پیالی دہی ضرور کھلانا چاہیے۔
دہی میں پایاجانے والا بیکٹیریا مفیدبیکٹیریا کہلاتا ہے‘ جو دودھ میں شامل ہوکر بڑی مقدار میں حیاتین ب (وٹامن بی) پیداکرتا ہے ۔ حیاتین ب آنتوں کے نظام کو درست رکھتی ہے۔ دل کی صحت کے لیے بھی دہی مفید ہے۔ خواتین تقریباََ روزانہ دہی اپنے کھانوں میں شامل کرتی ہیں، تاکہ غذاکی افادیت اور لذت مزید بڑھ جائے۔دہی کو رائتے اور سلادمیں شامل کرکے بھی کھایاجاتا ہے۔
Browse More Ghiza Aur Sehat

چاکلیٹ بھی کھائیں وزن بھی نہ بڑھائیں
Chocolate Bhi Khaye Wazan Bhi Na Barhain

کھجور کھائیں صحت مند رہیں
Khajoor Khaye Sehatmand Raheen

خوب تربوز کھائیے
Khoob Tarbooz Khaiye

نئی نسل کا جنک فوڈ کی طرف رجحان
Nai Nasal Ka Junk Food Ki Taraf Rujhan

غذائی کیلشیم یا دوائی کیلشیم
Ghizai Calcium Ya Dawai Calcium

ہلدی میں پوشیدہ صحت کے راز
Haldi Mein Posheeda Sehat Ke Raaz

کلونجی صحت کی محافظ
Kalonji Sehat Ki Muhafiz

سنگھاڑا ۔ منفرد ذائقے کی حامل بے مثال سبزی
Singhara - Munfarid Zaiqe Ki Hamil Bemisal Sabzi

موسمِ برسات کے امراض اور یونانی علاج
Mausam E Barsat Ke Amraz Aur Unani Ilaj

انگور کے لاجواب فوائد
Angoor Ke Lajawab Fawaid

ستو
Sattu

اروی ۔ قدرتی طور پر وزن کم کرنے والی سبزی
Arvi - Qudrati Tor Par Wazan Kam Karne Wali Sabzi